ٹیگ محفوظات

اجنکیا راہانے

بھارت کے نئے ٹیسٹ کپتان کا اعلان

ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کی عدم موجودگی میں 29 سالہ بلےباز اجنکیا راہانے کی قسمت جاگ گئی۔ اب وہ افغانستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ میں عالمی نمبر ون بھارت کی قیادت کریں گے۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان یہ ٹیسٹ 14 جون سے بنگلور میں کھیلا جائے…

ویسٹ انڈیز کی فتح اور بھارت کی شکست میں 'قسمت' کا کھیل

انسانی معاشروں میں "قسمت" کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ بالخصوص اپنی خامیوں اور ناکامیوں کو قسمت کے کھاتے میں ڈال کر خود کو مطمئن کرنا ایک کارآمد علاج سمجھا جاتا ہے۔ مگر حقیقت میں کسی فرد کی ناکامی بدقسمتی سمجھ لی جائے تو یہ کسی دوسرے کے لیے خوش…

ملبورن میں ممبئی کا سماں، بھارت کی جنوبی افریقہ پر تاریخی کامیابی

شیکھر دھاون کی سنچری، اجنکیا راہانے کی عمدہ بلے بازی اور روی چندر آشون اور دیگر گیندبازوں کی شاندار باؤلنگ نے بھارت کو عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی افریقہ پر غلبہ عطا کردیا۔ یوں، شائقین کرکٹ کی "بڑے مقابلوں" میں زبردست معرکہ آرائی…

بھارت جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخ بدلنے کے لیے بے قرار

روایتی حریف پاکستان کے خلاف ایک شاندار جیت کے بعد اب بھارت کو اپنے گروپ میں سب سے بڑا امتحان درپیش ہے۔ اسے اتوار کو ایک ایسے حریف کا سامنا کرنا ہے جسے وہ عالمی کپ میں آج تک شکست نہیں دے سکا، جی ہاں! جنوبی افریقہ۔ 1992ء، 1999ء اور…

بھارت کی آسٹریلیا میں پہلی جیت، آئرلینڈ کے حوصلے ماند پڑگئے

تین ماہ سے آسٹریلیا میں موجود ہونے کے باوجود ایک بھی مقابلہ نہ جیت پانے کے بعد بھارت کو سکھ کا سانس مل گیا اور افغانستان جیسے کمزور حریف کو شکست دے کر اس نے عالمی کپ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ دوسری جانب عالمی کپ میں بلند جذبات کے ساتھ آنے…

عالمی کپ: آسٹریلیا کی تیاریاں عروج پر، بھارت کو ایک اور شکست

عالمی کپ 2015ء سے پہلے لہو گرمانے کے لیے 'وارم-اپ' مقابلوں کی شروعات ہوچکی ہے اور آسٹریلیا نے پہلے مقابلے میں دفاعی چیمپئن بھارت کو باآسانی 106 رنز سے شکست دے کر اپنے حوصلے مزید بلند کرلیے ہیں۔ ایڈیلیڈ کے اس میدان پر کہ جہاں بھارت…

رو بہ زوال انگلستان، بھارت نے سیریز باآسانی جیت لی

ابھی چند روز قبل ٹیسٹ سیریز میں جو حال بھارت کا تھا، بالکل وہی حالت اب ایک روزہ کرکٹ میں انگلستان کی ہے جو سیریز کے چوتھے ون ڈے میں انتہائی یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست کھا کر سیریز تین-صفر سے ہار بیٹھا ہے حالانکہ ابھی ایک مقابلہ باقی ہے۔ اس…

بھارت 28 سال بعد لارڈز میں جیت گیا

'کرکٹ کا گھر' لارڈز آج سے پہلے بھارت کے لیے ایک بھوت بنگلے کی حیثیت رکھتا ہے۔ 80 سال سے بھی پرانی تاریخ میں بھارت یہاں صرف ایک بار ٹیسٹ میچ جیتا تھا، وہ بھی 28 سال پہلے ۔ لیکن زوال پذیر انگلستان کے خلاف اس تاریخی میدان پر میچ جیتنے کا اس سے…

بارش اور اوپنرز کی بدولت بھارت پہلا ون ڈے جیت لیا

بھارت کے چرنوں میں بیٹھنے کے نتیجے میں ملنے والی صرف تین ون ڈے مقابلوں کی سیریز میں قسمت نے بھی بنگلہ دیش کاساتھ نہ دیا اور بھارت نے اوپنرز کی بہترین شراکت داری اور بارش کے بل بوتے پر پہلا ون ڈے باآسانی 7 وکٹوں سے جیت لیا۔ میرپور،…

بھارت کا کلین سویپ، زمبابوے کو پانچ-صفر کی ہزیمت

توقعات، امکانات اور خدشات جو بھی کہیں ان کے عین مطابق زمبابوے کو عالمی چیمپئن بھارت کے خلاف آخری ون ڈے میں بھی شکست ہوئی اور یوں بھارت نے ویراٹ کوہلی کی قیادت میں پانچ-صفر کے شاندار فرق سے سیریز اپنے نام کی۔ بھارتی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں…