ٹیگ محفوظات

اینجلو میتھیوز

میتھیوز نے قومی ٹیم کو دیوار سے لگادیا!

پاکستان نے ابوظہبی میں یہ سبق ضرور حاصل کیا ہوگا کہ ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے کھیل کے پانچوں دنوں میں اچھا کھیل پیش کرکے مخالف پر دباؤ قائم رکھنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ یہ 50 یا 20 اوورز کا کھیل نہیں کہ ایک انفرادی کارکردگی ٹیم کا بیڑا پار کردے…

مقابلہ ڈرا، لیکن حقیقی فاتح سری لنکا

پہلی اننگز میں سری لنکا کو 204 رنز پر ڈھیر کرنے اور جواب میں 383 رنز جوڑ دینے کے باوجود پاکستان ابوظہبی میں سری لنکا کو نہ جھکا سکا جو کپتان اینجلو میتھیوز کی دو قائدانہ اننگز کی بدولت واضح شکست سے بچ گیا۔ پاکستان شیخ زاید اسٹیڈیم…

کانٹے کا مقابلہ اور سری لنکا فتح مند، احمد شہزاد کی سنچری رائیگاں

احمد شہزاد کی شاندار سنچری اور جنید خان کی عمدہ باؤلنگ بھی سری لنکا کو 285 رنز کے ہدف تک پہنچنے سے نہ روک سکی، جس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز ایک-ایک سے برابر کر ڈالی ہے۔ دبئی کے انٹرنیشنل…

دبئی میں بوم بوم!! شاہد آفریدی کے چھکے اور پاکستان پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت گیا

طویل عرصے سے شاہد آفریدی پر ایک فتح گر اننگز ادھار تھی، اور آج دبئی میں انہوں نے اس ادھار کو ایسے وقت پر چکایا، جب میچ پر پاکستان کی گرفت کمزور ہوتی جا رہی تھی اور ان کے علاوہ کوئی مستند بلے باز کریز پر موجود نہ تھا۔ شاہد چھٹے نمبر پر بیٹنگ…

چیمپئنز ٹرافی کے کپتان

چیمپئنز ٹرافی 2013ء کے آغاز میں اب صرف چند گھنٹے رہ گئے ہیں ۔سال کے اس اہم ترین ٹورنامنٹ سے قبل جہاں شائقین کرکٹ ناخن چباتے نظر آ رہے ہيں، وہیں ذمہ داریوں کا ایک بھاری بوجھ ان 8 افراد کے کاندھوں پر بھی ہے، جو دنیا کی بہترین ٹیموں کے درمیان…

سری لنکا کی قیادت کا ہما اب میتھیوز کے سر پر

سری لنکا میں قیادت کا ہما اب اینجلو میتھیوز کے سر پر بیٹھ گیا ہے، جو مہیلا جے وردھنے کے دستبردار ہو جانے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ نوجوان دنیش چندیمال دونوں طرز کی کرکٹ میں ان کے نائب ہوں گے…

یوم آسٹریلیا پر آسٹریلیا ناکام، وارنر کی اننگز رائیگاں

سری لنکا کی اجتماعی کوشش اور آخری لمحات میں اینجلو میتھیوز کی شعلہ فشانی نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زیر کر لیا۔ آسٹریلیا کی اننگز بھی عجیب و غریب رہی، 20 اوورز میں وہ اسکور بورڈ پر 137 رنز کا مجموعہ ہی اکٹھا کر پایا، جس میں سے 90 رنز…

جے وردھنے نے ایک بار پھر قیادت چھوڑ دی

عالمی کپ 2011ء میں شکست اور اس کے بعد کمار سنگاکارا کے قیادت چھوڑ دینے کے بعد عارضی طور پر ٹیم سری لنکا پر اک دور گزرا، جس میں وہ سخت مسائل سے دوچار رہی اور پے در پے شکستوں نے اس کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ یہاں تک کہ رواں سال جنوری میں قیادت کے…

ہیراتھ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کا جنازہ نکل گیا

مہیلا جے وردھنے کی قائدانہ اننگز اور بعد ازاں رنگانا ہیراتھ کی شاندار گیند بازی نے سری لنکا کو محض تین دنوں میں نیوزی لینڈ کے خلاف زبردست فتح سے ہمکنار کر دیا۔ جے وردھنے نے اس وقت سری لنکا کو بچایا جب 221 رنز کے جواب میں اس کی ابتدائی چار…

اینجلو کا جادو چل گیا، سمیع کی بھیانک باؤلنگ نے میچ گنوا دیا

اینجلو میتھیوز کے مضبوط اعصاب نے انتہائی ناقص پوزیشن میں پہنچ جانے کے باوجود سری لنکا کو آخری ایک روزہ میں 2 وکٹوں سے شاندار فتح دلا دی۔ جبکہ پاکستان کو سعید اجمل جیسے عالمی معیار کے باؤلر کی جگہ محمد سمیع کو کھلانے کا فیصلہ بہت مہنگا