ٹیگ محفوظات

ایشیا کپ 2016ء

پاکستان کے لیے "دیوارِ بنگال" عبور کرنا ضروری

تاریخ میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی صورت میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھارت تو فائنل تک رسائی حاصل کر چکا جبکہ باقی تینوں ایشیائی طاقتیں اب بھی جدوجہد کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ بنگلہ دیش اور بھارت دونوں کے ہاتھوں شکست کے بعد دفاعی چیمپئن…

سری لنکا کو بھی شکست، بھارت کا ایک قدم فائنل میں

بھارت نے ایک اور جامع کارکردگی پیش کرتے ہوئے سری لنکا کو شکست دے کر ایشیا کپ 2016ء کے فائنل میں ایک قدم رکھ دیا ہے۔ ویراٹ کوہلی کی ایک اور فاتحانہ نصف سنچری نے کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا اور 'مرد میدان' کا اعزاز بھی لیا۔ سری لنکا کے…

بنگلہ دیش کو بڑا دھچکا، مستفیض زخمی

ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف اہم مقابلے میں کامیابی کے بعد بنگلہ دیش کے حوصلوں کو زبردست دھچکا پہنچا ہے کیونکہ پاکستان کے خلاف مقابلے سے قبل ہی اس کے مرکزی گیندباز مستفیض الرحمٰن زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنے…

عمر اکمل اور شعیب ملک کی بروقت اننگز، پاکستان کی پہلی کامیابی

عمر اکمل اور شعیب ملک کی مشکل صورت حال میں بروقت اننگز نے پاکستان کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ایک ایسے مقابلے میں کامیابی سے نواز دیا ہے، جہاں اس کے 'پھسلنے' کے امکانات بہت زیادہ تھے۔ 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جب پاکستان صرف 17 رنز پر تین…

پاکستان اور امارات، دونوں کی نظریں پہلی کامیابی پر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سبب قومی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کچھ تاخیر سے پہنچی، جس کی وجہ سے غالباً وکٹ کو سمجھنے میں کچھ وقت لگا۔ بھارت کے خلاف بدترین شکست اِس کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ قومی ٹیم وکٹ کو سمجھنے میں کتنی بُری…

شبیر کی خاص اننگز، بنگلہ دیش سری لنکا کو روندتا ہوا نکل گیا

بنگلہ دیش نے پاکستان کو 'آئینہ' دکھا دیا ہے کہ صرف 26 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد مقابلہ کیسے جیتا جاتا ہے۔ شبیر رحمٰن کی 54 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز فیصلہ کن ثابت ہوئی کہ جس کے دوران انہوں نے شکیب الحسن کے ساتھ 82 رنز کی شراکت داری قائم…

عامر کی 'دلیرانہ' کارکردگی، لیکن پاکستان پھر ہار گیا

طویل عرصے بعد دنیائے کرکٹ نے تیز باؤلنگ کا ایسا نظارہ دیکھا ہوگا۔ محمد عامر نے پابندی بھگتنے کے بعد اپنے پہلے سب سے بڑے مقابلے میں شاندار باؤلنگ کی لیکن وہ ان "گناہوں" کو نہ دھو سکے کہ جو پاکستان کے بلے بازوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیے…

پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی تاریخ، پاکستان کی شکست سے عبارت

جس وقت کا سب کو انتظار ہے، وہ بس آیا ہی چاہتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کا "کانٹے دار" مقابلہ کون جیتا ہے، یہی سوال اس وقت برصغیر کے ہر گھر اور گلی کوچے میں ہو رہا ہے۔ کوئی پاکستانی کی باؤلنگ دہشت سے خائف ہے تو کوئی بھارتی بلے بازوں کی مار کا…

پاک-بھارت ٹکراؤ، جس کا ہے بے تابی سے انتظار

اس کو حسن اتفاق کہیں یا کچھ اور کہ عالمی کپ 2015ء کے بعد پاکستان ایک مرتبہ پھر روایتی حریف بھارت کے مقابلے پر آیا ہے تو وہ ٹورنامنٹ کا پہلا ہی میچ ہے۔ 27 فروری کو ہونے والا پاک-بھارت ایشیا کپ مقابلہ ایسا ہے جس کا شائقین کرکٹ کو بے تابی سے…

اظہر محمود پاکستان کے باؤلنگ کوچ بن گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی باؤلنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔ وہ مستقل کوچ مشتاق احمد کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ مسلسل مصروفیات کے بعد…