ٹیگ محفوظات

آسٹریلیا انگلینڈ 2011ء

آسٹریلیا کا فاتحانہ اختتام؛ سیریز 6-1 سے جیت لی

ایشیز 2010-2011ء میں انگلستان کے ہاتھوں سخت ہزیمت اٹھانے والی آسٹریلیا نے 7 ایک روزہ میچز کی سیریز میں مہمان ٹیم کو 6-1 سے ہرا دیا۔ 16 جنوری سے شروع ہونے والی اس کانٹے دار سیریز میں انگلستان صرف ایک میچ جیت سکا جبکہ دیگر تمام میچ کینگروز نے…

ایک اور میچ میں شکست، انگلستان عرش سے فرش پر

ریکارڈ شکن مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے انگلستان کے حوصلوں کو عرش سے فرش پر پہنچا دیا اور چھٹے ایک روزہ میچ میں بھی کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 5-1 کی ناقابل یقین برتری حاصل کر لی ہے۔ ایشیز میں بدترین شکست کے بعد کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا…

عالمی کپ سے قبل آسٹریلیا کی سیریز میں شاندار فتح

دنیائے کرکٹ کے موجودہ چیمپیئن آسٹریلیا نے عالمی کپ 2011ء سے قبل ان فارم انگلستان کے خلاف ایک یادگار فتح حاصل کر لی۔ سیلاب سے متاثرہ شہر برسبین میں کھیلے گئے ایک روزہ میچز کی سیریز کے پانچویں مقابلے میں آسٹریلیا کی شاندار باؤلنگ نے انگلستان…

آسٹریلیا کی فتوحات کا سلسلہ دراز، مسلسل تیسری جیت

ڈیوڈ ہسی نے انگلستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ مقابلے میں ناقابل شکست نصف سنچری بنا کر آسٹریلیا کو سیریز میں 3-0 کی حوصلہ افزاء برتری دلا دی اور ساتھ ساتھ عالمی کپ 2011ء کے لیے ٹیم میں اپنے انتخاب کو بھی درست ثابت کر دکھایا۔ اہم کھلاڑیوں کے…

شان مارش کی یادگار اننگ، آسٹریلیا دوسرے ون ڈے میں بھی فتحیاب

مسلسل فتوحات کا مزا چکھنے والی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے جب 142 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہو جائیں اور اس کے باوجود نہ صرف ایک قابل ذکر مجموعہ اکٹھا کیا جائے بلکہ حریف کو 46 رنز سے پچھاڑ بھی دیا جائے تو یہ بلاشبہ کسی بھی ٹیم کی بہت اعلی کارکردگی…

شین واٹسن کی تاریخی اننگ، پہلا ون ڈے آسٹریلیا کے نام

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو اگر کوئی کھلاڑی بحران کی موجودہ کیفیت سے نکال سکتا ہے تو وہ صرف ایک کھلاڑی ہے جس کا نام ہے شین واٹسن۔ انگلستان کے خلاف پے در پے شکستوں کے بعد نفسیاتی دباؤ کا شکار آسٹریلیا نے جس طرح پہلے ایک روزہ میچ میں فتح حاصل کی…

کینگروز نے حساب برابر کردیا، انگلینڈ کو 4 رنز سے شکست

بالآخر انگلستان کی ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل فتوحات کو بریک لگ گیا اور ملبورن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا نے ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں انگلستان کو 4 رنز سے شکست دے دی۔ اسے اتفاق کہیے یا کچھ…