ٹیگ محفوظات

آسٹریلیا نیوزی لینڈ 2015ء

تاریخی ”گلابی ٹیسٹ“ آسٹریلیا جیت گیا

ایڈیلیڈ کے میدان پر مصنوعی روشنی اور گلابی گیند کے ساتھ کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ دلچسپ مقابلے کے بعد صرف تین دن میں اپنے اختتام کو پہنچا جہاں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ اس کامیابی سے کہیں زیادہ اہمیت اس…

بلے بازوں کے لیے خطرے کی علامت ”گلابی گیند“

ایڈیلیڈ ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل گلابی گیند کے حوالے سے جن خیالات کا اظہار کیا جارہا تھا وہ پہلے ہی دن ٹھیک ثابت ہونے لگی۔ مثال کے طور پر یہ کہا جارہا تھا کہ لال گیند کے برعکس گلابی گیند زیادہ سوئنگ ہوگی خصوصاً مصنوعی روشنی میں۔ پھر جب دن میں…

غیر معمولی مقابلے کا غیر معمولی انتظار

کرکٹ کی تاریخ بدلنے والی ہے، جو آج تک نہیں ہوا، اب وہ ہونے جا رہا ہے اور اس منظر کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کو اب صرف ایک دن کا مزید انتظار کرنا ہوگا۔ جی ہاں! آپ بالکل ٹھیک سمجھے، ہم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے تیسرے ٹیسٹ کی بات کر رہے ہیں…

آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی کم ظرفی، ٹیلر کو یادگار اننگز پر شاباش تک نہ دی

پرتھ میں آسٹریلیا کے 559 رنز کے بعد نیوزی لینڈ نے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا اور 624 رنز بنا کر 65 رنز کی ناقابلِ یقین برتری حاصل کرلی۔ یہ تاریخ میں محض دسواں موقع ہے کہ کسی ٹیم نے پہلے 550 یا اس سے زیادہ رنز کھائے ہوں اور اس کے باوجود پہلی…

روس ٹیلر، یادگار اننگز کھیلنے والا بدنصیب بلے باز

آسٹریلیا کے شہر پرتھ کا میدان 'واکا'، جس کا نام آتے ہی ذہن میں پہلا تصور یہ ہوتا ہے کہ یہاں تیز گیندبازوں کی گیند وکٹ کیپر اپنے سینے پر اور باؤنسر سر کے اوپر پکڑتے ہیں۔ آسٹریلیا و نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹیسٹ سے قبل یہی سمجھا جا رہا تھا کہ مچل…

آسٹریلیا ایک بار پھر نیوزی لینڈ کو پچھاڑنے میں کامیاب

یہ پانچواں دن تھا جب اسٹیو اسمتھ کل وقتی کپتان بننے کے بعد اپنی پہلی فتح کا خواب لیے میدان میں اُتر رہے تھے، اُنہیں یقین تھا کہ گیند باز اُن کو فتح دلانے میں کامیاب ہوجائیں گے، اور جیسا اُنہوں نے سوچا میچ کے آخری دن ویسا ہی ہوا کہ…

برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا یقینی فتح کے قریب

برسبین ٹیسٹ کی پہلی گیند سے تیسرے دن کے اختتام تک، ایک بار بھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ میزبان آسٹریلیا کے خلاف کوئی رکاوٹ ہے، دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنالیے جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف اُسے مجموعی طور پر 503…

گلابی گیند کی ضرورت آخر کیوں؟

بین الاقوامی کرکٹ تقریباً صدی تک دن کی روشنی میں کھیلی جاتی رہی، صرف ایک ہی رنگ کی گیند سے، یعنی لال۔ ایک طویل عرصے تک کھلاڑی بھی اور شائقین کرکٹ بھی لال رنگ کی گیند سے مطمئن تھے۔ لیکن جب ایک روزہ کرکٹ دن کے بجائے رات کو مصنوعی روشنی میں…

آسٹریلیا گلابی گیند کے تجربے کی کامیابی کے لیے ہاتھ پیر مارنے لگا

کھلاڑیوں کی کھلے عام اور دبے لفظوں شکایات نے آسٹریلیا کو ایک مصیبت میں مبتلا کردیا ہے۔ اسے محسوس ہو رہا ہے کہ اگلے ماہ کہیں پہلے ڈے/نائٹ ٹیسٹ کے موقع پر گلابی گیند کا استعمال سبکی کی وجہ نہ بن جائے۔ اس لیے کرکٹ آسٹریلیا کی ہر ممکن کوشش ہے…

گلابی گیند نے آسٹریلیا میں نیا ہنگامہ کھڑا کردیا

آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اب بھی دیر نہیں ہوئی ہے، کرکٹ آسٹریلیا اگلے ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ڈے/ٹیسٹ کے انعقاد اور گلابی گیند کا استعمال ترک کرنے کا اعلان کردے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تاریخ کا پہلا ڈے/نائٹ ٹیسٹ…