ٹیگ محفوظات

آسٹریلیا جنوبی افریقہ 2012ء

جنوبی افریقہ حقیقی نمبر ایک، آسٹریلیا کو بدترین شکست

سیریز کے اولین دونوں مقابلوں میں بجھے بجھے رہنے کے بعد جنوبی افریقہ نے کیا شاندار واپسی کی اور پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا کو بدترین شکست دے کر نہ صرف سیریز جیت لی بلکہ اپنی عالمی نمبر ایک پوزیشن بھی برقرار رکھی۔…

”عظیم فرار“ دو پلیسے نے جنوبی افریقہ کو یقینی شکست سے بچا لیا

پلڑا تو ہمہ وقت آسٹریلیا کا بھاری رہا لیکن اک ایسا کھلاڑی میزبان کے ہاتھوں سے بازی لے اڑا، جو اپنا پہلا ہی ٹیسٹ کھیل رہا تھا۔ فرانکو دو پلیسے کی 464 منٹ تک کھیلی گئی تاریخی باری نے جنوبی افریقہ کو ایک یقینی شکست سے بچا لیا بلکہ اسے "عظیم…

[ریکارڈز] مائیکل کلارک، سال میں چار ڈبل سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی

آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایڈیلیڈ میں جاری ٹیسٹ کے پہلے ہی روز ڈبل سنچری داغ کر اک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی 137 تاریخ میں پہلے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے ایک سال میں 4 مرتبہ 200 کا ہندسہ عبور…

کلارک کی تاریخی اننگز، جنوبی افریقہ بے حال لیکن مقابلہ بے نتیجہ

ٹیسٹ میں ’نمبر ایک‘ کے حصول کے لیے نئی جنگ کا آغاز کیا خوب انداز سے ہوا ہے۔ جنوبی افریقہ ژاک کیلس اور ہاشم آملہ کی کراری سنچریوں کی بدولت 450 رنز جوڑنے اور محض 40 رنز پر آسٹریلیا کے تین ابتدائی بلے بازوں کو ٹھکانے لگانے میں کامیاب ہو گیا،…

جنوبی افریقہ کو دھچکا، جے پی دومنی پورے دورۂ آسٹریلیا سے باہر

آسٹریلیا کے دورے کے شاندار آغاز کے باوجود اک بری خبر جنوبی افریقہ کے لیے پہلے ہی روز منتظر تھی۔ اک جانب جہاں ہاشم آملہ اور ژاک کیلس کے بلے سے رنز کا اگلنے والا سیلاب آسٹریلیا کو ڈبو رہا تھا تو وہیں ژاں پال دومنی کی ایڑی میں ہونے والی تکلیف…

نمبر ون کی اک اور دوڑ کا آغاز

ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمبر ون کی اک اور دوڑ کا آغاز ہونے ہی والا ہے جب عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کل 9 نومبر سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز کرے گا۔ جنوبی افریقہ نے حال ہی میں انگلستان کو اس کی سرزمین پر شکست دے کر سرفہرست…

واٹسن پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے، راب کوئنی طلب

اور وہی ہوا جس کا خطرہ تھا، تمام تر پیشگی اقدامات لاحاصل ثابت ہوئےاور شین واٹسن زخمی ہوکرجنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ سےباہر ہو گئے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اسی خطرے کے پیش نظر انہیں چیمپئنز لیگ 2012ء کے درمیان سے وطن واپس بلا…

آسٹریلیا کے لیے خطرے کی بو، واٹسن زخمی

جنوبی افریقہ کے خلاف اہم ترین سیریز سے قبل آسٹریلیا کو خطرے کی بو اب شدت کے ساتھ محسوس ہونے لگی ہے کیونکہ اس کے نائب کپتان اور اہم ترین کھلاڑی شین واٹسن اپنی بائیں پنڈلی میں تکلیف کے باعث ممکنہ طور پر پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔…

پیٹرک کمنز ایک مرتبہ پھر زخمی، کئی ماہ کے لیے ٹیم سے باہر

سال گزشتہ میں جن نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے دنیائے کرکٹ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی، اُن میں آسٹریلیا کے نو عمر پیٹرک کمنز بھی شامل تھے، جنہوں نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں 7 وکٹیں حاصل کر کے آسٹریلیا کی یادگار فتح کی راہ ہموار کی…

آسٹریلیا ایک مرتبہ پھر نمبر ون بننے کے لیے پُر عزم

آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آنے والے سال میں پے در پے ٹیسٹ سیریز کے ذریعے ایک مرتبہ پھر آسٹریلیا کو نمبر ون بنائیں گے۔ 1995ء سے گزشتہ دہائی کے اواخر تک دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کرنے والا آسٹریلیاگلین میک…