ٹیگ محفوظات

بابر اعظم

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے دن کا احوال

بالآخر جس لمحے کا شائقین کرکٹ کو انتظار تھا وہ اب آچکا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا باقاعدہ آغاز آج ہوچکا۔ اگرچہ کوالیفائنگ راونڈ کا سلسلہ تو یکم ستمبر سے جاری ہے مگر عوام کی جانب سے اُس راونڈ کے لیے کچھ خاص دلچسپی دیکھنے میں نہیں آئی…

پاکستان کو زبردست دھچکا، وہاب ریاض زخمی

سری لنکا میں پاکستان کو طویل عرصے کے بعد پہلی فتح حاصل کیے ہوئے چند دن نہ گزرے ہوں گے کہ ارادوں کو ایک سخت دھچکا پہنچا ہے، اہم ترین گیندباز وہاب ریاض زخمی ہونے کے بعد ایک مہینے کے لیے کھیل سے باہر ہوگئے ہیں یعنی کہ ٹیسٹ سیریز تو ان کے ہاتھ…

دورۂ بنگلہ دیش، "ٹارزن" سعید اجمل کی واپسی

پاکستان کا دورۂ بنگلہ دیش "چٹ منگنی، پٹ بیاہ" کی طرح ہو گیا ہے۔ ابھی عالمی کپ سے پہلے جب دونوں ممالک کے بورڈز ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دے رہے تھے تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ نہ صرف ابھی بلکہ شاید آئندہ کئی سالوں تک کوئی باہمی سیریز نہیں…

پاکستان 'اے' کی شاندار کارکردگی، آسٹریلیا کو153 رنز سے شکست دے دی

بچوں نے وہ کام کر دکھایا، جو بڑے بھی نہ کرسکے۔ چار روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان 'اے' نے آسٹریلیا کو 153 رنز کی بھاری بھرکم شکست دے کر ثابت کردیا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان کے محدود اوورز کے مرحلے میں واحد ٹی ٹوئنٹی اور…

قومی انڈر 23 ٹیم کا اعلان 'کفر ٹوٹا، خدا خدا کر کے'

'کفر ٹوٹا، خدا خدا کر کے' پاکستان نے بالآخر ایشین کرکٹ کونسل کے انڈر 23 کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کر ہی دیا۔ 15 دنوں کی تاخیر سے ہونے والے اس اعلان کے مطابق نوجوان آل راؤنڈر حماداعظم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سابق انڈر 19 کوچ منصور رانا کوچنگ…

پاکستانی نوجوان کرکٹرز کی پرواز رُک کیوں جاتی ہے؟

ایشز سیریز میں لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جب نوجوان انگلش اوپنر جو روٹ نے 180رنز کی اننگز کھیل کر ہوم ٹیم کی فتح کا سامان کیا تو یہ 22سالہ بیٹسمین لارڈز کے تاریخی میدان پر آسٹریلیا کے خلاف سب سے بڑی اننگز کھیلنے والا انگلش اوپنر بن چکا…

[باؤنسرز] قومی انڈر 23 ٹیم کی سلیکشن کا معمہ!

ایشین ایمرجنگ ٹورنامنٹ 17 سے 25 اگست تک سنگاپور میں کھیلا جائے گا جس میں افغانستان، نیپال،سنگاپور اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ پاکستان،بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی انڈر 23 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ یہ ٹورنامنٹ اس اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے کہ…

انڈر 19 عالمی کپ میں شکست کا سبب، کوچ و کپتان کے درمیان تنازع

پاکستان کرکٹ اور تنازعات کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور قومی کرکٹ کی نصف صدی سے زائد کی تاریخ میں شاذونادر ہی ایسے ایام پائے جاتے ہیں جب تمام معاملات پرسکون انداز سے چلے ہوں۔ اب تو عالم یہ ہے کہ بچے بھی بڑوں کو دیکھ کر رنگ پکڑ رہے ہیں اور…

انڈر 19 ایشیا کپ جیت کر ورلڈ کپ کی تیاری کریں گے: بابر اعظم

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے 16رکنی دستے کا اعلان کردیا ہے ۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے اوپنر بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ صبیح اظہر قومی انڈر 19 ٹیم کے کوچ ہوں گے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ…

پاکستان 'اے' نے افغانستان کے خلاف سیریز جیت لی

پاکستان 'اے' کے بلے بازوں کی مجموعی کارکردگی نے اسے افغانستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز میں فتح دلا دی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان نے شرجیل خان، بابر اعظم اور عمر امین کی نصف…