ٹیگ محفوظات

بنگلہ دیش پاکستان 2015ء

[آج کا دن] جب بنگلہ دیش نے سارے حساب برابر کر دیے

ورلڈ کپ 1999ء میں پاکستان کے خلاف کامیابی بنگلہ کرکٹ کا نقطہ عروج سمجھی جاتی ہے۔ پاکستان کے خلاف ناقابلِ یقین کامیابی کے بعد سمجھا جا رہا تھا کہ اب بنگلہ دیش کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ کچھ ہی عرصے میں اسے ٹیسٹ اسٹیٹس تک دے دیا گیا لیکن

”چار دن کی چاندنی“، پاکستان کو درجہ بندی میں بڑا نقصان

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے و آخری ٹیسٹ میں کامیابی اور ساتھ ہی سیریز ٹرافی جیتنے کے بعد پاکستان کے لیے خوشی کا سب سے بڑا مقام یہ تھا کہ اس نے عالمی درجہ بندی میں اپنے تیسرے مقام کو مضبوط کرلیا، لیکن یہ محض چند روزہ خوشی ثابت ہوئی کیونکہ بین…

[ریکارڈز] بنگلہ دیش کے اوپنرز نے تاریخ رقم کردی

کھلنا میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 628 رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کے بعد بنگلہ دیش پر 296 رنز کی بڑی برتری حاصل کی، لیکن یہ بھی پاکستا ن کے کام نہ آ سکی۔ بنگلہ دیش کے اوپنرز تمیم اقبال اور امر القیس نے دوسری اننگز کے آغاز ہی میں 312 رنز کی…

تمیم اور قیس نے بنگلہ دیش کو شکست سے بچا لیا، کھلنا ٹیسٹ ڈرا

جب پاکستان کے کھلاڑیوں کے چہروں کی مسکراہٹیں لوٹ آئیں، تناؤ کے بجائے ایک سکون اور اطمینان جھلک رہا تھا تو عین اسی وقت بنگلہ دیش نے اسے حیران کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلی اننگز میں 296 رنز کی بھاری برتری حاصل کرنے والے پاکستان کے ارمان تمیم اقبال…

محمد حفیظ نے بالآخر ڈبل سنچری بنا ہی ڈالی

نومبر 2014ء کے آخری ایام اور پاکستان تیسرے و آخری ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل تھا۔ پاکستان پہلے روز 3 وکٹوں پر 281 رنز بنانے میں کامیاب رہا جس میں بہت بڑا حصہ محمد حفیظ کا تھا جو 178 رنز بنا چکے تھے اور اپنی پہلی ڈبل سنچری کی جانب گامزن…

[ریکاڈز] بنگلہ دیش کا ’بریڈمین‘

کھلنا میں پہلے روز لڑکھڑانے، گھبرانے اور بازی تقریباً ہاتھ سے گنوانے کے بعد پاکستان نے بھرپور انداز میں واپسی کی ہے ۔ بنگلہ دیش کے 332 رنز کے جواب میں صرف ایک وکٹ پر 227 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار محمد حفیظ کا رہا ہے جنہوں نے کیریئر کی…

ٹیسٹ سیریز، پاکستان کے لیے زندگی و موت کا مسئلہ

عالمی کپ سے قبل اور اس کے بعد ناقص کارکردگی نے پاکستان کرکٹ کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ بنگلہ دیش کے دورے میں شکستوں نے قومی کرکٹ ٹیم کو گویا پہاڑی سے لڑھکتا ہوا پتھر بنا دیا ہے، جس کو نیچے آتا دیکھ کر کوئی نہیں روک پا رہا۔ پہلے ایک روزہ…

بنگلہ دیش سے شکست، پاکستان کرکٹ کے زوال کی انتہا

پاکستان کے سابق کپتان اور معروف تبصرہ کار رمیز راجہ نے بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی حالیہ شکست کے بعد اسے قومی کرکٹ کےزوال کی انتہا قرار دیا ہے۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفوسے گفتگو میں رمیز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ایک بے پتوار کی کشتی…

تجربہ بھی پاکستان کو کامیابی نہ دلا سکا، ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست

ایک روزہ مرحلے میں پاکستان کی بدترین شکست کو قیادت کی ناتجربہ کاری سمجھا گیا تھا لیکن واحد ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان پورے تجربے کو بروئے کار لا کر بھی بنگلہ دیش کو چت نہ کرسکا۔ یوں میزبان نے جامع کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے باآسانی…

وقار کی ”واپسی“، پاکستان کو راس نہیں آئی؟

دنیا آگے کا سفر کررہی ہے، حالانکہ بنگلہ دیش بھی اب دنیا کی بڑی ٹیموں کے حلق کا کانٹا بنتا جارہا ہے اور عالمی کپ میں انگلستان کے خلاف کامیابی حاصل کرکے کوارٹر فائنل بھی کھیل چکا ہے لیکن پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہوگا جس کی کرکٹ سالوں سے…