ٹیگ محفوظات

بنگلہ دیش ویسٹ انڈیز 2012ء

بنگلہ دیش کا ایڑی چوٹی کا زور، سیموئلز بھاری ، ویسٹ انڈیز فتحیاب

ویسٹ انڈیز کے دورۂ بنگلہ دیش کا اختتام اک زبردست فتح کے ساتھ ہوا ہے جہاں واحد ٹی ٹوئنٹی میں مارلون سیموئلز کی شاندار بلے بازی بنگلہ دیش کی سر توڑ کوششوں پر بھاری پڑ گئی اور ویسٹ انڈیز 18 رنز سے مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔ شیر بنگلہ…

اعصاب شکن معرکہ اور بنگلہ دیش کی تاریخی فتح

دو سال قبل جب بنگلہ دیش نے مہمان نیوزی لینڈ کو سیریز میں 4-0 سے شکست دے کر دنیا پر ثابت کر دیا تھا کہ وہ کم از کم اپنے گھر میں دیگر ٹیموں کے لیے لوہے کا چنا ثابت ہوگی اور کسی حد تک یہی ثبوت اس نے رواں سال ایشیا کپ کے دوران بھی دیا، جہاں وہ…

آل راؤنڈر کپتان کی بدولت ویسٹ انڈیز فتح یاب، سیریز برابر

سیریز میں دو صفر کے خسارے کے بعد ویسٹ انڈیز کو جس زبردست تنقید کا سامنا تھا، انہوں نے اتنے ہی بہترین انداز میں اس برتری کا خاتمہ کر دیا ہے اور چوتھے ایک روزہ مقابلے میں بنگلہ دیش کو با آسانی 75 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر ڈالی…

سیموئلز کی ذمہ داری، ویسٹ انڈیز نے تیسرا ایک روزہ جیت لیا

ایسے حالات میں کہ ویسٹ انڈیز کو بنگلہ دیش جیسے حریف کے خلاف سیریز شکست کا سامنا تھا، مارلون سیموئلز کی عمدہ سنچری اور اسپنرز کی بہترین باؤلنگ ’کالی آندھی‘ کو ایک مرتبہ پھر سیریز میں واپس لے آئی۔ کھلنا میں کھیلے گئے اولین دونوں میچز میں…

انعام کا کمال، بنگلہ دیش 2 ویسٹ انڈیز 0

بنگلہ دیش نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فتح حاصل کر کے حیران کن طور پر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ کھلنا کے شیخ ابونثر اسٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ایک روزہ میں نوجوان انعام الحق کی سنچری اور بعد ازاں اسپنرز کی ایک…

بنگلہ دیش کی شاندار باؤلنگ، عمدہ بیٹنگ، ویسٹ انڈیز ناکام

ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد ایک روزہ میں 'کلین سویپ' کا عزم لے کر میدان میں اترنے والا ویسٹ انڈیز پہلے ہی مرحلے پر لڑکھڑا گیا۔ کھلنا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں بلے بازوں کی ناقص کارکردگی نے ڈیرن سیمی کے ارادوں کو خاک میں ملا دیا، جہاں بنگلہ…

ویسٹ انڈیز کا بھرپور قوت کا اظہار، سیریز 2-0 سے جیت گیا

ویسٹ انڈیز نے بلے بازی اور گیند بازی میں اپنی قوت کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے کر کے بنگلہ دیش کی دونوں شعبوں میں کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھی دی اور کو کھلنا ٹیسٹ 10 وکٹوں سے با آسانی جیت سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔ پہلی اننگز میں نوجوان…

[ریکارڈز] ابو الحسن کی غیر متوقع اور ریکارڈ ساز سنچری

بنگلہ دیش کے نوجوان تیز گیند باز ابو الحسن نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں وہ کارنامہ انجام دے ڈالا ہے جو کرکٹ کی 137 سالہ تاریخ میں صرف ایک کھلاڑی ہی کر پایا ہے اور حیرت کی بات یہ کہ وہ بھی گیند سے نہیں بلکہ بلے سے ۔ ابو الحسن نے کھلنا میں جاری…

[ریکارڈز] پہلی اننگز میں 500 رنز لیکن مقدّر شکست

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا مواقع شاذونادر ہی آئے ہیں کہ کوئی ٹیم پہلی اننگز میں 500 سے زیادہ مجموعہ حاصل کرے اور پھر بھی شکست دو چار ہو۔ کچھ ایسا ہی 'کارنامہ' بنگلہ دیش نے انجام دیا ہے جومیرپور، ڈھاکہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں…

بنگلہ دیشی خواب بکھر گیا، ویسٹ انڈیز کامیاب

کسی سرفہرست ٹیم کے خلاف فتح حاصل کرنے کا بنگلہ دیشی خواب اب بھی محض خام خیالی ہی ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف میرپور، ڈھاکہ میں فتح کے قریب پہنچتے پہنچتے بالآخر بنگلہ دیشی بلے بازوں نے ہتھیار ڈال دیے اور پہلے بلے بازی اور پھر گیند بازی سے ملنے…