ٹیگ محفوظات

بی سی بی

جان بوجھ کر فکس مقابلہ جاری رہنے دیا، بنگلہ دیش کا آئی سی سی پر سنگین الزام

بنگلہ دیش نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے انسداد بدعنوانی یونٹ کے تفتیش کاروں پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2013ء کے ایک مقابلے کے فکس ہونے کا علم رکھنے کے باوجود اس سے صرف نظر کیا اور منتظمین کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے…

"ہیراپھیری سے نہ جائے"، بنگلہ دیش کی ایک مرتبہ پھر ٹال مٹول

اردو کا مشہور محاورہ ہے کہ "چور چوری سے جائے، ہیراپھیری سے نہ جائے"، اور یہ مقولہ بنگلہ دیش پر بالکل صادق آتا ہے۔ سال ڈیڑھ قبل دورۂ پاکستان کے لیے صدہا ناز نخرے دکھانے اور بالآخر عدالتی فیصلے کا بہانہ بنا کر انکار کرنے کے بعد اب بنگلہ دیش…

بنگلہ دیش نے وسیم اکرم کو باؤلنگ کنسلٹنٹ کا عہدہ پیش کردیا

ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء میں اپنے ہی میدانوں پر تیز باؤلرز کی درگت بننے کے بعد بنگلہ دیش کے ہوش ٹھکانے آ گئے ہیں اور اب اپنے حواس بحال کرنے کے لیے اس نے ماضی کے عظیم باؤلر وسیم اکرم سے رابطہ کرلیا ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے…

دوسرے ممالک کے پرچم میدان میں لانے پر پابندی، بنگلہ دیش کا انوکھا فیصلہ

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران بنگلہ دیشی ٹیم کی چاہے کارکردگی جو بھی رہی ہو، لیکن بنگلہ دیشی شائقین نے دنیائے کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔ ہر مقابلے میں شائقین کی بڑی تعداد کی میدان میں نہ صرف موجودگی، بلکہ مکمل دلچسپی اور بھرپور تیاری کے ساتھ مقابلے…

پاکستان کا انکار، بنگلہ دیش سخت مشکلات میں گھر گیا

پاکستان نے 'اونٹ کے پہاڑ کے نیچے آنے' کا انتظار کیا، اور عین اس وقت پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے ہاتھ کھینچ لیا جب اس کے آغاز میں صرف دو دن رہ گئے تھے۔ اور یوں پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر کے بنگلہ دیش سےدورۂ…

بنگلہ دیش ایک مرتبہ پھر دورۂ پاکستان سے مکر گیا

بالآخر وہی ہوا جس کا خدشہ بھی تھا اور امکان بھی، کہ بنگلہ دیش سالِ نو پر دورۂ پاکستان سے ایک مرتبہ پھر مکر گیا ہے۔ یوں پاکستان کرکٹ بورڈ کو ’ایک ہی سوراخ سے دوسری مرتبہ ڈس لیا گیا‘ ہے، جو اس وقت مجوزہ مختصر سیریز کے لیے بھرپور تیاریاں کر…

دورۂ پاکستان: بنگلہ دیش اب آئی سی سی کا منتظر، سیریز پھر کھٹائی میں

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے جب بھی کوئی امید کی واضح کرن نظر آتی ہے، اک نہ اک معاملہ ایسا ضرور کھڑا ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے سیریز خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ اب بھی کچھ ایسی ہی کہانی دہرائی گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا…

دورۂ پاکستان سے بچنے کے لیے بنگلہ دیش جنوبی افریقہ سے کھیلنے کا خواہاں

بنگلہ دیش نے تہیہ کر لیا ہے کہ اب کسی صورت پاکستان کا دورہ نہیں کرنا اور اس کے ارادوں کا بھانڈہ کرکٹ ساؤتھ افریقہ (سی ایس اے) نے پھوڑ دیا ہے کہ بنگلہ دیش اگلے ماہ مئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ایک روزہ اور 5 ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلنا چاہتا…