ٹیگ محفوظات

بی سی سی آئی

بھارت اب نئے کوچ کی تلاش میں

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء میں بھارت کی مہم سیمی فائنل میں مایوس کن انداز میں اختتام کو پہنچی۔ اس کے ساتھ ہی روی شاستری کے ساتھ معاہدہ بھی اختتام کو پہنچا اور اب بھارت نئےکوچ کی تلاش میں ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کے مطابق…

بھارتی بورڈ کے لیے نئی پریشانی، کلکتہ بھی دھمکیوں کی زد میں

بھارت کے شدت پسندوں نے اپنے ہی ملک کے کرکٹ بورڈ کے لیے مسائل کھڑے کردیے ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی کرنے والے بھارت کو پہلے دھرم شالا میں مصیبت کا سامنا کرنا پڑا، اور اب کلکتہ میں مصیبت بھگت رہا ہے۔ اینٹی ٹیررسٹ فرنٹ…

پاکستان ’کلکتہ‘ یا ’موہالی‘ میں کھیلنے کو تیار

دھرم شالا کا میدان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء کے لیے ہرگز اچھا شگون ثابت نہیں ہورہا کہ جہاں 'میگا ایونٹ' کا سب سے بڑا مقابلہ خطرے کی زد میں ہے۔ اِس غیر یقینی کیفیت کے خاتمے کے لیے پاکستانی حکومت نے اپنی سیکورٹی ٹیم کی رپورٹ کو دیکھنے کے بعد یہ…

پاکستانی امپائر اسد رؤف پر پانچ سال کی پابندی

انڈین پریمیئر لیگ اپنے بہت بڑے حجم کی وجہ سے ابتدا ہی سے بدعنوانی اور سٹے بازی کے لیے آسان ہدف بنی رہی۔ کھلاڑی تو کجا کرکٹ میدان کی محترم ہستی یعنی امپائر بھی اس رو میں بہہ گئے کہ جن میں پاکستان کے اسد رؤف بھی شامل تھے۔ 2013ء میں آئی پی ایل…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی، بھارت میں نیا ہنگامہ

ایک ہفتہ قبل بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مختصر ترین طرز کی کرکٹ کے اہم ترین ٹورنامنٹ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے شیڈول کا اعلان کیا، جس میں بتایا گیا کہ مارچ 2016ء میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے مقابلے کہاں کہاں کھیلے جائیں گے۔ شائقین کے…

پاک-بھارت ٹیسٹ سیریز آئندہ سال انگلستان میں ہونے کا امکان

آئندہ ماہ پاک-بھارت باہمی سیریز کے امکانات اب خاصے روشن دکھائی دیتے ہیں۔ گو کہ ابھی دونوں ممالک کی حکومتوں کی جانب سے اجازت حاصل کرنے کا معاملہ لٹکا ہوا ہے، جو بہت اہم ہے اور کسی بھی لمحے جواب "ناں" کی صورت میں بھی آ سکتا ہے لیکن اس کے…

شری نواسن پر بُرا وقت، بھارت کا آئی سی سی میں ”مضبوط اُمیدوار“ لانے کا فیصلہ

بھارت میں کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سمجھے جانے والے این شری نواسن کے برے دنوں کا آغاز اس طرح ہوا ہے کہ آہستہ آہستہ ان سے تمام اختیارات چھنتے چلے جا رہے ہیں۔ یہاں تک کہ لے دے کر جو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی چیئرمین شپ رہ گئی تھی، اب وہ بھی ہاتھ…

پاکستان اپنے پیر پر کلہاڑی نہ مارے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کے ناکام دورۂ بھارت نے دونوں پڑوسی ملکوں کی کرکٹ کی بحالی کے رہے سہے امکانات بھی ختم کردیے ہیں۔ یہ تعلقات تو ویسے ہی 8 سالوں سے منقطع تھے لیکن امید کی آخری کرن کو جس بے دردی سے کچلا گیا ہے، اس نے…

باہمی سیریز: بھارت نے حتمی جواب کے لیے پاکستان کو مدعو کرلیا

پیچیدہ ترین حالات کے طویل مراحل، 'کبھی ہاں، کبھی ناں'، جھوٹے وعدے اور قرار، نہیں یہ کسی فلم کی کہانی نہیں بلکہ پاکستان اور بھارت کی آئندہ سیریز کی داستان ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ شاشنک منوہر نے سیریز پر…

جگ موہن ڈالمیا چل بسے

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مختصر علالت کے بعد چل بسے۔ 75 سالہ ڈالمیا چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے بعد کلکتہ کے ایک ہسپتال میں داخل ہوئے تھے اور اتوار کی شب جانبر نہ ہوسکے۔ 1980ء کی دہائی سے کرکٹ کے لیے خدمات انجام دینے والے جگموہن نہ صرف دو…