ٹیگ محفوظات

ڈیرن سیمی

پاکستان کی شرمناک کارکردگی، ویسٹ انڈیز سیمی فائنل میں

پاکستان کے لیے جتنا بڑا مقابلہ تھا، بیٹنگ میں اس نے اتنی ہی بری کارکردگی دکھائی۔مقابلے کے ابتدائی 15 اوورز تک ویسٹ انڈین بلے بازوں کو ناکوں چنے چبوانے کے بعد آخری پانچ اوورز میں ڈیوین براوو اور ڈیرن سیمی کی دھواں دار بیٹنگ کے ہاتھوں ایسا…

"نہ چھیڑ ملنگاں نوں!" فاکنر کے بیان کا جواب میدان میں

آخر آسٹریلیا کے خلاف جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی اتنا پرجوش کیوں تھے؟ کرس گیل، جن کے چہرے پر شاذونادر ہی کوئی احساس نمودار ہوتا ہے، زیادہ تر وہ سپاٹ چہرے کے ساتھ میدان میں موجود رہتے ہیں، آخری دو چھکوں کے بعد اتنا کیوں اچھل رہے تھے؟…

سیمی آفریدی بن گئے، مسلسل دو چھکے اور آسٹریلیا لب گور

پاکستان نے حالیہ ایشیا کپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف مقابلوں میں جو کیا، بالکل وہی کام آج آسٹریلیا کے خلاف ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے کیا۔ آخری اوور میں دو مسلسل چھکے رسید کرکے آسٹریلیا کو لب گور تک پہنچا دیا ہے جو اب تک کھیلے…

[ورلڈ ٹی ٹوئنٹی] ڈیرن سیمی 'دنیا بدل دے گا، ایک اوور میں'

جب مقابلہ محض ایک یا دو اوورز میں پلٹا کھائے اور بازی کا انحصار محض چند گیندوں پر ہو تو ہر ٹیم کو نچلے نمبروں پر ایک ایسے بلے باز کی ضرورت موجود رہتی ہے جو آہنی اعصاب کا حامل ہو اور گیند کو میدان کے ہر کونے میں پھینکنے کی بھرپور صلاحیت…

ویسٹ انڈیز نے انگلستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

ایسا لگتا ہے کہ ویسٹ انڈیز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے بالکل درست موقع پر فارم میں واپس آ رہا ہے۔بلے باز چل پڑے ہیں، باؤلرز وکٹیں حاصل کررہے ہیں اور فیلڈرز بھی جان مار رہے ہیں۔ یہی وجہ ہےکہ ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں…

سیمی اور براوو کی جادوئی بیٹنگ، غائب دماغ انگلستان پہلا ون ڈے ہار گیا

کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں ہمہ وقت دماغ کو حاضر رکھتے ہوئے مقابلے پر گرفت مضبوط کرنا پڑتی ہے بصورت دیگر وہ ہوجاتا ہے جو اینٹیگا میں انگلستان کے ساتھ ہوا جو پہلے ون ڈے کے بیشتر حصے کھیل پر غالب پر رہا لیکن اہم مواقع پر ویسٹ انڈیز کی محیر…

سنسنی خیز لو-اسکورنگ مقابلہ، سیمی کی بدولت ویسٹ انڈیز کامیاب

ٹیسٹ سیریز میں بری طرح زیر ہونے کے بعد جیسے ہی مقابلہ طویل سے محدود اوورز کی کرکٹ تک پہنچا، منظرنامہ ہی بدل گیا۔ ویسٹ انڈیز نے آکلینڈ میں ہونے والے پہلے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایڈن،…

ڈنیڈن ٹیسٹ ڈرا، بارش ویسٹ انڈیز کے لیے نجات دہندہ، نیوزی لینڈ سر پیٹتا رہ گیا

کہاوت ہے کہ 'قسمت بھی بہادروں کا ساتھ دیتی ہے' اور ڈنیڈن میں ویسٹ انڈیز پر یہ قول بالکل صادق آیا۔ پہلی اننگز میں 396 رنز کے خسارے کے بعد فالو آن کا سامنا کرنے والے ویسٹ انڈیز نے دوسری باری میں ڈیرن براوو کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت 507 رنز…

کیریبیئن پریمیئر لیگ کا آغاز، شعیب ملک چھا گئے

کیریبیئن پریمیئر لیگ کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستانی کھلاڑی بھی ایکشن میں آ گئے۔ گزشتہ شب شروع ہونے والی لیگ کے افتتاحی میچ میں تین پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے جوہر دکھائے۔ لیگ کے دوسرے ایڈیشن کاافتتاحی مقابلہ بارباڈوس ٹرائیڈنٹس اور سینٹ لوشیا…

آفریدی، عمر امین اور ذوالفقار بابر، پاکستان اعصاب شکن مقابلے کے بعد کامیاب

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کی دو وکٹوں سے فتح پر منتج ہوا۔ سمندر کنارے واقع آرنس ویل کے خوبصورت میدان میں مقابلہ کئی مرتبہ پلٹا۔ پاکستان نے ابتداء ہی میں وکٹیں سمیٹ…