ٹیگ محفوظات

دنیش رام دین

ویسٹ انڈیز کی فتح اور بھارت کی شکست میں 'قسمت' کا کھیل

انسانی معاشروں میں "قسمت" کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ بالخصوص اپنی خامیوں اور ناکامیوں کو قسمت کے کھاتے میں ڈال کر خود کو مطمئن کرنا ایک کارآمد علاج سمجھا جاتا ہے۔ مگر حقیقت میں کسی فرد کی ناکامی بدقسمتی سمجھ لی جائے تو یہ کسی دوسرے کے لیے خوش…

مصباح الحق دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ کپتان قرار

اردو میں کہتے ہیں "گھر کی مرغی، دال برابر"، یعنی جو چیز دستیاب ہو اس کی قدر نہیں ہوتی۔ کچھ یہی معاملہ پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ہے۔ ’’ٹک ٹک‘‘ کے خطاب سے لے کر شکست خوردہ کھلاڑی کے طعنے تک ایک طویل داستان ہے لیکن جو کرکٹ کے 'برساتی…

زخم خوردہ بنگلہ دیش کے لیے نمک کا انتظام، ویسٹ انڈیز کا کلین سویپ

دوسرے ایک روزہ مقابلے میں صرف 70 رنز پر ڈھیر ہوجانے والے زخم خوردہ بنگلہ دیش کے لیے ویسٹ انڈیز نے نمک کا اہتمام تیسرے و آخری ون ڈے میں کیا جہاں دنیش رام دین اور ڈیرن براوو کی جانب سے ہونے والی چھکوں کی بارش نے ویسٹ انڈیز کو 91 رنز سے جتوا…

رام دین آفریدی نہ بن سکے، ویسٹ انڈیز میچ اور سیریز ہار گیا

304 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں 80 رنز پر پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر دنیش رام دین نے شاہد آفریدی بننے کی بھرپور کوشش کی لیکن 'دو چار ہاتھ جب لب بام رہ گیا' کے مصداق اس وقت آؤٹ ہوگئے جب ویسٹ انڈیز فتح سے صرف 26 رنز کے…

[ریکارڈز] اعصاب شکن لیکن بے نتیجہ مقابلے

جنوبی افریقہ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ نہ توڑ پایا لیکن 458 رنز کے پیچھے دوڑتے ہوئے مقابلے کو اعصاب شکن حد تک ضرور لے گیا اور بلاشبہ جنوبی افریقہ - بھارت جوہانسبرگ ٹیسٹ تاریخ کے بہترین مقابلوں میں شمار ہوگا۔…

نیوزی لینڈ تیسرا ٹیسٹ باآسانی جیت گیا، طویل عرصے بعد سیریز کامیابی

نیوزی لینڈ طویل عرصے کے بعد کسی ٹیسٹ سیریز میں مکمل طور پر بالادستی حاصل کرکے بالآخر ظفر مند ٹھہرا۔ سیڈن پارک، ہملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرا مقابلہ جیت کر نیوزی لینڈ نے تقریباً 8 سال بعد کسی قابل ذکر حریف کے خلاف سیریز جیتی ہے۔ آخری…

پاکستان کے خلاف سیریز، ویسٹ انڈین دستے کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی میں بدقسمتی اور پھر اہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ سے سہ فریقی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد اب ویسٹ انڈیز کے پاس جوہر دکھانے کا ایک اور موقع ہے، یعنی پاکستان کے خلاف محدود اوورز کی سیریز۔ دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کا…

متنازع کیچ پکڑنے کا خمیازہ، رام دین پر دو میچز کی پابندی

ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر دنیش رام دین کو کرکٹ کی روح کے منافی حرکت پر دو ایک روزہ مقابلوں کی پابندی اور 100 فیصد میچ فیس کے جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔ 7 جون کو اوول میں ہونے والے پاک-ویسٹ انڈیز میچ میں دنیش رام دین نے حریف کپتان مصباح الحق کا…

کرکٹ روح کے منافی حرکت، رام دین دھر لیے گئے

ویسٹ انڈیز پاکستان کے خلاف اہم ترین میچ جیت تو گیا، لیکن کرکٹ کی روح کے منافی ایک حرکت ان کے وکٹ کیپر دنیش رام دین کو مہنگی پڑسکتی ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے اعلامیہ کے مطابق دنیش رام دن کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی…

[ریکارڈز] دسویں وکٹ کی بہترین شراکت داریاں، آخری بلے باز کی طویل ترین اننگز

انگلستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آخری معرکہ تو بارش کی نذر ہو گیا، جس میں صرف دو روز کا کھیل ہی ممکن ہو پایا لیکن ان دو ایام میں بھی کئی اہم مواقع دیکھنے میں آئے۔ ایک طرف دنیش رام دین کی سنچری اور ان کا خوشی منانے کا متنازع…