ٹیگ محفوظات

انگلستان بھارت 2011ء

[آج کا دن] بھارت کی بدترین شکستوں میں سے ایک

عالمی چیمپئن بننے کے بعد ٹیموں کا اعتماد بلندیوں کو چھونے لگتا ہے۔ صرف ایک یادگار جیت انہیں کس طرح حوصلہ دیتی ہے،اس کا اندازہ لگانا چنداں مشکل نہیں۔ لیکن بھارت کے ساتھ معاملہ الٹا ہو گیا۔ عالمی کپ 2011ء جیتنے کے بعد آج ہی کے دن وہ انگلستان

ایڑی چوٹی کا زور بھی بھارت کو شکست سے نہ بچا سکا، انگلستان 3-0 سے کامیاب

راہول ڈریوڈ کا الوداعی ایک روزہ مقابلہ یادگار ثابت نہ ہو سکا اور بھارت ایڑی چوٹی کا زور لگا کر بھی انگلستان کے خلاف فتح سے ہمکنار نہ ہو سکا بلکہ پورے دورے میں ایک مرتبہ اسے جیت نصیب نہیں ہوئی۔ تمام چار ٹیسٹ، واحد ٹی ٹوئنٹی میں ہارنے کے بعد…

دورۂ انگلستان بھارت کے لیے ڈراؤنا خواب، فلیچر کے مستقبل پر سوالیہ نشان

ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ون پوزیشن کے حصول کے بعد بھارت ایک روزہ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بھی بنا۔ عرصہ دراز سے مسائل میں گھری ٹیم کا فتوحات کے جھنڈے گاڑنا اک خوابناک سفر لگتا تھا لیکن عالمی کپ جیتنے کے بعد بھارت کے لیے پہلا اہم دورہ ہی ایک…

اسٹورٹ براڈ زخمی، دورۂ بھارت سے محرومی کا خدشہ

انگلستان کے نوجوان گیند باز اسٹورٹ براڈ بھارت کے خلاف سیریز کے حتمی ایک روزہ مقابلے، ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز حتیٰ کہ دورۂ بھارت سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ وہ دائیں کندھے کے پٹھے میں تکلیف کے باعث آرام کریں گے اور بھارت میں ایک…

یوسف اسے سمجھیں گے جو زنداں میں رہے گا

تحریر: سلمان غنی، پٹنہ، بھارت دورۂ انگلستان پر جانے والی بھارتی ٹیم کے اس قدر عبرتناک حشر کی توقع یقیناً کسی نے نہیں کی ہوگی۔عالمی چیمپئنز انگلستان کی سرزمین پر پہنچ کراب اتنے لاچار و بے بس ہو چکے ہیں کہ انہیں اپنی عزت و ناموس کے نام پر…

بارش متاثرہ بھارت انگلستان چوتھا معرکہ ٹائی قرار، سیریز انگلستان کے نام

انگلستان اور بھارت کا چوتھا ایک روزہ بین الاقوامی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈک ورتھ لوئس طریقے کے تحت ٹائی قرار پایا اور یوں انگلستان نے سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔ انگلستان کو جسے فتح کے لیے آخری دو اوورز میں 4 وکٹوں کے ساتھ 15 رنز درکار…

انگلستان سیریز جیتنے کے قریب؛ بھارت کی شکستوں کا سلسلہ جاری

شکستوں کے گرداب میں پھنسی بھارتی ٹیم، ٹیسٹ سیریز میں مکمل ناکامی کے بعد ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کی سیریز میں بھی ہزیمت آمیز شکست کا مزہ چکھنے جارہی ہے. گزشتہ ماہ شروع ہونے والے اس دورے میں مہمان ٹیم اب تک ایک بھی مقابلہ نہیں جیت پائی…

انگلش بلے بازوں کی طوفانی بیٹنگ، بھارت کو دوبارہ شکست

انگلستان سے بھارتی باؤلنگ اٹیک کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ایک روزہ سیریز کے دوسرے مقابلے میں 7 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کر لی اور یوں دورۂ انگلستان میں بھارت کا فتح حاصل کرنا بدستور ایک خواب ہی ہے۔ 5 مقابلوں کی سیریز میں اب انگلستان کو 2-0 کی…

مورگن زخمی ہو کر بقیہ سیریز سے باہر

انگلستان کے مڈل آرڈر بلے باز ایون مورگن دائیں کندھے میں تکلیف کے باعث بھارت کے خلاف جاری ایک روزہ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ کرک نامہ کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق مورگن کو یہ انجری رواں…

بھارت کی پریشانیوں میں مزید اضافہ، زخمی سچن پوری سیریز سے باہر ہو گئے

انگلستان کے دورے میں مشکلات سے دوچار بھارت کی فتح حاصل کرنے کی امیدیں مزید دور ہوتی جا رہی ہے کیونکہ اس کے زخمی کھلاڑیوں کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہو چکا ہےاور یہ اضافہ کسی عام کھلاڑی کا نہیں بلکہ اس کے اہم ترین بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ہے۔…