ٹیگ محفوظات

انگلستان جنوبی افریقہ 2012ء

ہیڈنگلے ٹیسٹ فیصلہ کن نہ بن سکا، بارش کے باعث بے نتیجہ

بارش نے جنوبی افریقہ کو سیریز میں بالادست پوزیشن حاصل کرنے سے تو روک دیا، لیکن بہرحال اسے ناقابل شکست برتری ضرور حاصل ہو گئی ہے۔ ہیڈنگلے میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ متعدد بار بارش کی نذر ہو جانے کے بعد فیصلہ کن مرحلے تک نہ پہنچ پایا گو کہ آخری…

اوول میں جنوبی افریقہ کی تاریخی فتح، ہاشم آملہ کی ٹرپل سنچری

’مرد درویش‘ ہاشم آملہ کی ٹرپل سنچری، قائد گریم اسمتھ اور مرد بحران ژاک کیلس کی شاندار اننگز اور برق رفتار ڈیل اسٹین کی قہر ڈھاتی ہوئی گیند بازی نے جنوبی افریقہ کو اننگز اور 12 رنز کی ایک تاریخی فتح سے ہمکنار کر دیا۔ ویسے آج سے…

100 ویں ٹیسٹ میں سنچری؛ گریم اسمتھ عظیم بلے بازوں میں شامل

اوول میں انگلستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا کھیل جاری ہے جو کئی لحاظ سے ایک تاریخی مقابلہ ہے۔ ایک تو یہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے کا پہلا معرکہ ہے وہیں یہ جنوبی افریقی قائد گریم اسمتھ…

مارک باؤچر نے ریٹائرمنٹ کااعلان کر دیا

جنوبی افریقہ کے عالمی ریکارڈ یافتہ وکٹ کیپر مارک باؤچر کے بین الاقوامی کیریئر کا اختتام انتہائی افسوسناک انداز میں ہوا ہے جو اپنے انگلستان میں اپنے آخری بین الاقوامی دورے کے باضابطہ آغاز سے قبل ہی ایک خطرناک چوٹ لگنے کے باعث دورے سے باہر ہو…

مارک باؤچر کی آنکھ میں شدید چوٹ، کیریئر تمام ہونے کا خدشہ

جنوبی افریقہ کے تجربہ کار وکٹ کیپر مارک باؤچر کی انگلستان کے خلاف اہم سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے کیونکہ سمرسیٹ کے خلاف ٹور میچ کے دوران ان کی ایک آنکھ شدید زخمی ہو گئی ہے۔ ساتھی گیند عمران طاہر کی ایک گوگلی گیند سمرسیٹ کے بلے باز جمال…

انگلستان-آسٹریلیا سیریز ضروری نہ تھی، جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ٹیسٹ ہوتے تو مزا آ جاتا: بائیکاٹ

انگلستان کے سابق کپتان اور معروف تجزیہ کار جیفری بائیکاٹ نے انگلستان اور آسٹریلیا کے مابین پانچ ایک روزہ سیریز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کہیں بہتر ہوتا اگر جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ٹیسٹ میچز کی تعداد بڑھا کر 5 کر دی جاتی ہے۔…

دورۂ انگلستان: عمران طاہر عبد القادر سے رہنمائی حاصل کریں گے

جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد لیگ اسپنر عمران طاہر انگلستان کے خلاف سال کی اہم ترین سیریز کے لیے اپنے گرو اور ماضی کے عظیم گیند باز عبد القادر سے رہنمائی حاصل کریں گے۔ عمران طاہر اس شاندار سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور آنے کے لیے پر…

انگلستان اگلے سال ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا

انگلستان نے اگلے سال موسم گرما کے لیے اپنے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق وہ 2012ء میں ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرک نامہ کو موصول ہونے والے اعلامیہ میں اگلے…