ٹیگ محفوظات

انگلستان سری لنکا 2016ء

روئے چھا گئے، انگلستان کو سیریز میں کامیابی دلادی

جب مقابلہ بارش سے متاثر ہو جائے، آپ کا مقابل 42 اوورز میں ہی 305 رنز جڑ دے اور جواب میں آپ کی پہلی وکٹ صرف 18 رنز پر گر جائے تو امیدیں کافی کم ہو جاتی ہیں لیکن انگلستان کے نئے کھلاڑی بھی کیا کمال ہیں، دباؤ نامی کسی شے کو قبول ہی نہیں کرتے۔…

بغیر کسی نقصان کے 255 رنز کا ہدف، ایک نیا عالمی ریکارڈ

سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میں انگلستان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 255 رنز کا ہدف حاصل کیا، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اوپنرز ایلکس ہیلز اور جیسن روئے کی شاندار بلے بازی کی بدولت یہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع ثابت ہوا کہ کسی ٹیم…

سری لنکا حال سے بے حال، انگلش اوپنرز چھا گئے

پہلے ایک روزہ میں آخری گیند پر لیام پلنکٹ کا چھکا سری لنکا کے حوصلوں کو کتنا گرانے میں کامیاب رہا اس کا اندازہ دوسرے ایک روزہ کے نتیجے سے لگا لیجیے کہ جہاں پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا 254 رنز بنانے میں تو کامیاب رہا لیکن ہدف کے دفاع میں ایک…

پلنکٹ کا شاہکار، آخری گیند پر چھکا اور مقابلہ ٹائی

انگلستان کے لیام پلنکٹ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ کی آخری گیند پر ایک شاندار چھکا لگا کر مقابلہ ٹائی کردیا، حالانکہ انگلستان کی شکست یقینی نظر آ رہی تھی۔ ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے ایک روزہ میں 287 رنز کے تعاقب میں انگلستان صرف 82 رنز…

ٹیسٹ کرکٹ کو ڈویژنز میں تقسیم کرنا ضروری

سری لنکا انگلستان کے دورے پر موجود ہے اور سیریز کے پہلے ہی مقابلے سے اندازہ ہوگیا کہ یہ یکطرفہ ہوگی۔ دو ایسی ٹیمیں باہم مقابل ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ میں دو مختلف مقامات پر کھڑی ہیں۔ انگلستان پہلے ٹیسٹ میں بھی غالب رہا، ایک اننگز اور 88 رنز سے…

جو روٹ بہترین اوسط رکھنے والے بلے بازوں میں

انگلستان کے نوجوان، اور مہان، جو روٹ نے سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میں 80 رنز کی شاندار اننگز کے ذریعے انگلستان کو مستحکم مقام تک پہنچایا اور یوں خود ایک ایسی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، جس میں آنا بڑے بڑے بلے بازوں کی خواہش رہا ہے۔…

ایلسٹر کک 'دس ہزاری' منصب کے قریب

انگلستان کے کپتان ایلسٹر کک 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے انگریز بلے باز بننے والے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف چیسٹر-لی-اسٹریٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں وہ اس سنگ میل کے بہت قریب پہنچے لیکن عین اس وقت آؤٹ ہوگئے جب انہیں صرف 5 رنز کی ضرورت تھی۔ کک…

بین اسٹوکس پوری سیریز سے باہر، کرس ووکس طلب

بین اسٹوکس گھٹنے کے آپریشن کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف جاری سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور اب جولائی میں پاکستان کے دورۂ انگلستان سے قبل ان کی واپسی کے امکانات نہیں ہیں۔ گزشتہ ہفتے ہیڈنگلے، لیڈز میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے دوسرے دن انہیں…

انگلستان کے لیے اہم کامیابی لیکن منزل ابھی دور

ایک اننگز اور 88 رنز کی بڑی فتح، انگلستان کا اعتماد اب بلندیوں کو چھو رہا ہوگا لیکن یہ بات ضرور یاد رکھیں کہ سوائے جونی بیئرسٹو اور ایلکس ہیلز کے کوئی انگلش بلے باز سری لنکا کی باؤلنگ سامنے ٹک نہیں پایا تھا۔ خاص طور پر ابتدائی بلے بازوں کو…

اینڈرسن پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بن گئے

ہیڈنگلے ٹیسٹ کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ "آگئی میدان میں" لیکن مایوسی ہوئی کہ یہ مکمل طور پر یکطرفہ اور مختصر ترین مقابلہ رہا۔ پہلے دن کے پہلے سیشن میں تین وکٹیں گرنے کے بعد جب انگلستان صرف 83 رنز پر آدھی ٹیم سے محروم ہوچکا تھا تو اتنا…