ٹیگ محفوظات

فف دو پلیسی

جنوبی افریقہ غالب، نیوزی لینڈ چت

سیریز میں خسارے کے بعد جب نیوزی لینڈ کو سر دھڑ کی بازی لگانے کی ضرورت تھی، اس نے نہ صرف ہاشم آملہ جیسے پائے کے بلے باز کو زندگیاں دیں، بلکہ بیٹنگ نے بھی وہی کارکردگی دہرائی جو پچھلے مقابلے میں شکست کا سبب بنی تھی اور لیوک رونکی کی مزاحمت…

بال ٹمپرنگ تنازعات، کرکٹ ساؤتھ افریقہ کا سخت رویہ اپنانے کا فیصلہ

عالمی درجہ بندی میں سرفہرست مقام حاصل کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کو کافی پاپڑ بیلنا پڑے ہیں، آخر گیند سے چھیڑچھاڑ کرکے اسے باؤلنگ کے لیے کارآمد بنانا کوئی آسان کام ہے؟ گزشتہ ایک سال میں دو پروٹیز کھلاڑی رنگے ہاتھوں بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے…

زمبابوے چت، جنوبی افریقہ فائنل میں

زمبابوے میں جاری سہ فریقی سیریز کے دوران آسٹریلیا کے خلاف 106 اور 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد فف دو پلیسی نے زمبابوے کے خلاف اہم مقابلے میں بھی 121 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کو فائنل میں پہنچا دیا۔ آسٹریلیا گزشتہ مقابلے میں جنوبی…

مچل مارش کا دن، آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا

زمبابوے کے ہاتھوں تاریخی شکست کھانے کے بعد آسٹریلیا کو سہ فریقی سیریز میں اپنے امکانات زندہ رکھنے کے لیے جادوئی کارکردگی کی ضرورت تھی اور پھر آج جو کچھ ہرارے میں دیکھا گیا، ایسا نظارہ آپ نے ایک روزہ کرکٹ میں کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ محض اپنا…

جنوبی افریقہ کی طاقت کے سامنے زمبابوے ڈھیر، واحد ٹیسٹ میں شکست

زمبابوے جیسے کمزور حریف کے خلاف جنوبی افریقہ اپنی پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترا اور مقابلہ چوتھے ہی دن 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ پروٹیز اسکواڈ میں واحد نوآموز کھلاڑی ڈین پیڈ ہی اس میچ کے ہیرو ثابت ہوئے جنہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے ٹیسٹ مقابلے…

اہم مقابلوں سے قبل سری لنکا اور جنوبی افریقہ کو دھچکا، کپتانوں پر پابندی عائد

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اہم ترین مرحلے پر جنوبی افریقہ اور سری لنکا کو سخت دھچکا پہنچا ہے کیونکہ دونوں کے کپتانوں پر ایک، ایک میچ کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے مقررہ میچ ریفریوں نے پہلے سری لنکا کے قائد دنیش چندیمال…

الفاظ کی جنگ، وارنر کا جنوبی افریقہ پر بال ٹمپرنگ کا الزام

انگلستان کے خلاف ایشیز جیتنے کے بعد آسٹریلیا نے سمجھ لیا ہے کہ ہر سیریز جیتنے کی 'گیدڑ سنگھی' یہ ہے کہ دوسری ٹیم کو اپنی بد زبانی سے زیر کیا جائے۔ انگلستان کے خلاف تو یہ حکمت عملی چل گئی لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے…

جنوبی افریقہ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے 30 رکنی ابتدائی دستے کا اعلان کردیا

کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء کے لیے 30 رکنی ابتدائی دستے کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے لیے شرط رکھی ہے کہ 6 جنوری تک تمام ٹیمیں 30 رکنی دستوں کا اعلان کردیں جبکہ 15 رکنی حتمی…

[ریکارڈز] اعصاب شکن لیکن بے نتیجہ مقابلے

جنوبی افریقہ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ نہ توڑ پایا لیکن 458 رنز کے پیچھے دوڑتے ہوئے مقابلے کو اعصاب شکن حد تک ضرور لے گیا اور بلاشبہ جنوبی افریقہ - بھارت جوہانسبرگ ٹیسٹ تاریخ کے بہترین مقابلوں میں شمار ہوگا۔…

’تاریخ کے بہترین ڈرا مقابلے‘ کے بعد الفاظ کی جنگ شروع

بھارت-جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ آخری روز کئی نشیب و فراز لیتا ہوا حیران کن طور پر بغیر کسی نتیجے تک پہنچے اختتام پذیر ہوا۔ اب 'ملین ڈالرز کا سوال' اب بھی شائقین کے ذہنوں میں کلبلا رہا ہے کہ آخر جنوبی افریقہ نے "آخری دھکا" کیوں نہ لگایا اور…