ٹیگ محفوظات

خصوصی تحریر

کرکٹ کے ماہر مبصرین، تجزیہ نگاروں اور سابق کھلاڑیوں کی خصوصی تحاریر، دلچسپ تجزیے و تبصرے اور مضامین پڑھنے کے لیے کرک نامہ ملاحظہ کریں

[آج کا دن] پاکستان کا پہلا ٹیسٹ اوپنر

تقسیم ہند کے سات سال بعد وہ تاریخی موقع آیا جب پاکستان نے دنیائے کرکٹ میں قدم رکھا اور لارڈز کے تاریخی میدان میں جب انگلستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ شروع ہوا تو جس بلے باز نے پاکستان کی جانب سے پہلی گیند کا سامنا کیا، وہ علیم الدین تھے۔ آج کے روز…

بنگلہ دیش ’ایک مرتبہ پھر‘ دورۂ پاکستان کا خواہشمند

سال بھر ’کبھی ہاں، کبھی ناں‘ کا تماشہ کرنے کے بعد بنگلہ دیش ایک مرتبہ پھر یہ کہہ رہا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کا خواہاں ہے اور اگر معاملات طے پا گئے تو وہ اگلے ماہ یعنی جنوری 2013ء میں مختصر سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آ سکتا ہے۔…

دورۂ بھارت، ”کھایا پیا کچھ نہیں، گلاس توڑا بارہ آنے“ تو ثابت نہ ہوگا؟

بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے اور اس حوالے سے پاکستان میں کرکٹ کے کھیل سے منسلک کھلاڑی بھی کسی سے مختلف نہیں تاہم پاکستان کا معاملہ اس حوالے سے اچھوتا ہے کہ یہاں پروان چڑھتے کرکٹرز دیگر ممالک کی نسبت…

سیریز ابھی ہارے نہیں اور سرپھٹول شروع

گو کہ انگلستان کے خلاف سیریز بچانے کا موقع ابھی تک بھارت کو میسر ہے، اور وہ ناگ پور میں ہونے والا آخری ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کر سکتا ہے لیکن ممبئی اور کولکتہ کی بدترین شکستوں نے حالات کو اس قدر سنگین بنا دیا ہے کہ پرانے کھلاڑی…

[آج کا دن] جب قلعہ کراچی پر پاکستانی پرچم پہلی بار سرنگوں ہوا

وہ بدنصیب دن، جب پاکستان اپنے مضبوط ترین قلعے میں بھی شکست سے دوچار ہوا۔ کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم وہ میدان ہے جہاں پاکستان کو 46 سال تک کسی ٹیسٹ مقابلے میں دنیا کی کوئی ٹیم زیر نہ کر پائی تھی، 2000ءمیں آج ہی کے روز انگلستان کی جرات مندانہ

[آج کا دن] پاک-بھارت سنسنی خیز مقابلہ، نہ کوئی جیتا نہ کوئی ہارا

پاکستان کی سرزمین ہند پر اک مایوس کن سیریز کا سنسنی خیز ترین لمحہ جب بھارت محض 26 اور پاکستان صرف 4 وکٹوں کے فاصلے سے فتح سے محروم رہ گیا اور دہلی ٹیسٹ بے نتیجہ اختتام کو پہنچا۔ 1979ء میں فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم آج ہی کے روز یعنی 9…

جگمگاتی وکٹیں اور ہیلمٹ کیمرے

اگر جدت اختیار کرنے اور متعارف کروانے کی بات کی جائے تو دنیائے کرکٹ میں آسٹریلیا کو سب سے منفرد مقام حاصل ہوگا۔ یہی وہ جگہ جہاں پہلی بار بین الاقوامی کرکٹ رنگین لباس اور سفید گیندوں کے ساتھ اور دن/رات پر محیط مقابلوں کی صورت میں کھیلی گئی…

[آج کا دن] میانداد کا ’سو پہ سو‘

سو ٹیسٹ میچز کھیلنا بذات خود کسی بھی کھلاڑی کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور اب تک صرف 54 کھلاڑی ایسے ہیں جنہیں اپنے ٹیسٹ مقابلوں کی تعداد کو تہرے ہندسے میں لے جانے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ انہی میں پاکستان کے عظیم بیٹسمین جاوید میانداد بھی شامل ہیں،…

[آج کا دن] جنگجو وکٹ کیپر، مارک باؤچر

چند ریکارڈز ایسے ہیں، جنہیں کرکٹ میں ناقابل عبور ہونے کا درجہ حاصل ہے۔ چند بہت ہی عظیم کھلاڑی ”لب بام“ تک پہنچتے ہیں اور ان کی ”کمند ٹوٹ“جاتی ہے۔ جیسا کہ عظیم کرکٹر سر ڈان بریڈمین کا 100 رنز کا اوسط حاصل نہ کرپانا، اور حنیف محمد کا دو رنز…

[آج کا دن] ’ریورس سوئنگ‘ کا موجد

سرفراز نواز، وہ کہ جنہوں نے دنیا کو ’ریورس سوئنگ‘ سکھائی، 1948ء میں آج ہی کے روز لاہور میں پیدا ہوئے ۔ 55 ٹیسٹ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اس گیند باز نے دنیا کو اک ایسے فن سے روشناس کرایا، جسے اس وقت تک مشکوک نگاہوں سے دیکھا…