ٹیگ محفوظات

خصوصی تحریر

کرکٹ کے ماہر مبصرین، تجزیہ نگاروں اور سابق کھلاڑیوں کی خصوصی تحاریر، دلچسپ تجزیے و تبصرے اور مضامین پڑھنے کے لیے کرک نامہ ملاحظہ کریں

[ریکارڈز] سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز

پاکستان کے مرد درویش محمد یوسف، جن کے بعد پاکستان کے پاس اب کوئی اسٹائلش بلے باز نہیں ہے، اک ایسے عالمی ریکارڈ کے حامل ہیں جس کو اب آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک کے ”ڈریم رن“ سے خطرہ لاحق ہے۔ محمد یوسف نے آج ہی کے دن ویوین رچرڈز کا 30 سال…

[آج کا دن] پاکستان کے عظیم ترین کھلاڑی کا یوم پیدائش

اگر پوچھا جائے کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سے صرف ایک کھلاڑی کو عظمت کے درجے پر فائز کریں تو میرے خیال میں 100 فیصد ووٹ عمران خان کے حق میں جائیں گے۔ وہ کپتان تقریباً دو دہائیوں تک شائقین کرکٹ کے دلوں کی دھڑکن بنا رہا، اس حالت میں کرکٹ کو…

[آج کا دن] دنیائے کرکٹ اور پاکستان کے لیے شرمناک دن

پاکستان کرکٹ کے لیے اک شرمناک اور عبرتناک دن، جب اس کے تین سرفہرست کھلاڑیوں کو برطانیہ کی عدالت نے دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے مقدمے میں قید کی سزائیں سنائیں۔ وہ ہاتھ جو قومی پرچم تھام کو ملک کانام روشن کرنے نکلتے ہیں، ان کے ہاتھوں میں…

[آج کا دن] وسیم اکرم کا فتح گر چھکا

1987ء میں پاک و ہند میں ہونے والے عالمی کپ میں دونوں میزبان ٹیموں کی سیمی فائنل میں مایوس کن شکست کے بعد برصغیر میں کرکٹ کی مقبولیت کو سخت دھچکا پہنچا۔ سرحد کے دونوں جانب کی ٹیمیں نہ صرف یہ بہت مضبوط تھیں بلکہ بھارت تو اپنے اعزاز کا دفاع…

[آج کا دن] ”آسٹریلیا کے دشمن“ کا یوم پیدائش

گزشتہ سال بھارت کے عالمی نمبر ایک کے درجے پر پہنچنا دراصل اک طویل سفر کا نقطہ عروج تھا اور اس سفر میں جن کھلاڑیوں نے رہنما کا کردار ادا کیا، ان میں وینکٹ سائے لکشمن (المعروف وی وی ایس لکشمن ) کا کردار ہر گز نہیں بھلایا جا سکتا جو 1974ء میں…

[آج کا دن] سعید انور کا اک تاریخی ریکارڈ کی جانب پہلا قدم

پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین اوپنرز میں سے ایک اور بلاشبہ بائیں ہاتھ کے خوبصورت ترین بلے باز، جن کے خوبصورت کٹ اور اسٹروک 14 سال تک شائقین کرکٹ کو محظوظ کرتے رہے۔ پاکستان کا اوپنر کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کے علاوہ چند ایسے اعزازات بھی…

[آج کا دن] پاکستان کا پہلا ڈبل سنچورین

پچاس کی دہائی میں جب پاکستان کی کرکٹ نے بین الاقوامی منظرنامے پر جنم لیا تو ابتداء میں جو کھلاڑی اسے میسر آئے وہ آج کے برعکس انتہائی پڑھے لکھے اور سلجھے ہوئے تھے، جنہوں نے نہ صرف کھیل کے میدان میں فتوحات کے جھنڈے گاڑے بلکہ پاکستان کا بہترین…

[آج کا دن] خالد عباد اللہ کی تاریخ ساز سنچری

ٹھیک اڑتالیس سال قبل کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم، حنیف محمد کی زیر قیادت انتہائی ناتجربہ کار و نوآموز ٹیم بلے بازی کے لیے میدان میں اتری۔ ٹیم میں ماجد خان اور آصف اقبال کے علاوہ شفقت رانا، پرویز سجاد اور عبد القادر (وکٹ کیپر) کا بھی پہلا ٹیسٹ…

[آج کا دن] ”دو چار ہاتھ جب کہ لبِ بام رہ گیا“

وہ ایک شاٹ، جسے کوئی نہیں بھلا سکتا۔ نہ ہی سرحد کے اِس طرف رہنے والے اور نہ اُس طرف کے باسی۔ ’دو چار ہاتھ جب کہ لبِ بام رہ گیا‘ والا محاورہ اس روز تمام پاکستانیوں کو بالکل درست سمجھ میں آیا ہوگا۔ کرکٹ کی مختصر ترین طرز ٹی ٹوئنٹی کا…

[آج کا دن] پاکستان کا ’جنگجو‘ اوپنر، ”مانچسٹر سے بنگلور تک“

ابتدائی بلے بازوں یعنی اوپنرز پاکستان کا دیرینہ مسئلہ ہیں۔ ابتداء میں حنیف محمد کی صورت میں ایک عظیم بلے باز کی خدمات پاکستان کو حاصل رہی لیکن انفرادی حیثیت کے علاوہ ایک اچھی اوپننگ جوڑی پاکستان کے لیے بسا اوقات ایک خواہش ہی رہی یہاں تک کہ…