ٹیگ محفوظات

این بیل

شاندار بلے بازی، این بیل سرفہرست 5 بلے بازوں میں شامل

بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں یادگار سنچری این بیل کو بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پانچ کھلاڑیوں میں لے آئی ہے۔ ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں این بیل نے 159 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی تھی۔ جبکہ ان کے ساتھی اسٹورٹ براڈ کی آل…

انگلستان نے بھارت کو کچل دیا، 319 رنز کی ہزیمت آمیز شکست

عالمی نمبر ایک بھارت کی سرفہرست پوزیشن کو پہلی بار سنجیدہ و حقیقی خطرہ لاحق ہو گیا ہے، جب اسے انگلستان کے خلاف مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت اپنے کمزور شعبے باؤلنگ کے علاوہ بیٹنگ میں بھی مکمل ناکام ہوا اور…

این بیل رن آؤٹ تنازع؛ دھونی کی اسپورٹس مین اسپرٹ

انگلستان اور بھارت کے درمیان سیریز ہر لحاظ سے دنیائے کرکٹ کو اپنی گرفت میں لے رہی ہے۔ شاندار بلے بازی، تباہ کن باؤلنگ اور بہترین فیلڈنگ کے علاوہ تنازعات بھی جنم لے رہے ہیں۔ لارڈز میں کرکٹ کی تاریخ کے دو ہزارویں ٹیسٹ کے شاندار اختتام…

انگلستان کو آئرلینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست، اوبرائن کی ریکارڈ ساز سنچری

آئرلینڈ نے ایک ریکارڈ ہدف کا تعاقب کرتے ہو ئے انگلستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ 2011ء کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا۔ بنگلور کے عوام بہت خوش قسمت ہیں جنہیں اب تک اس عالمی کپ کے دو سنسنی خیز ترین میچز دیکھنے کے ملے۔ اتوار کو میزبان…

انگلستان بھارت میچ: این بیل کے ایل بی ڈبلیو تنازع کی مکمل داستان

عالمی کپ دنیائے کرکٹ کا سب سب سے اہم مقابلہ تو ضرور ہے لیکن یہ بھی تنازعات سے خالی نہیں ہے۔ 1996ء اور 2003ء کے عالمی کپ میں مختلف ٹیموں کا مخصوص ممالک میں نہ کھیلنے کا فیصلہ ہو، 1992ء کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو 13 کے بجائے ایک گیندپر…

سنسنی خیز معرکہ آرائی؛ بھارت اور انگلستان کا مقابلہ ٹائی

مقابلہ تھا عالمی کپ کے گروپ بی کی دو ٹیموں بھارت اور انگلستان کے درمیان جو پہلے شاٹ سے آخری گیند تک جوش، جذبے، ولولے اور سنسنی سے بھرپور رہا۔ میچ سے قبل کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ دنیائے کرکٹ کی ان دو مستند ٹیموں کے درمیان مقابلے…

عالمی کپ سے قبل آسٹریلیا کی سیریز میں شاندار فتح

دنیائے کرکٹ کے موجودہ چیمپیئن آسٹریلیا نے عالمی کپ 2011ء سے قبل ان فارم انگلستان کے خلاف ایک یادگار فتح حاصل کر لی۔ سیلاب سے متاثرہ شہر برسبین میں کھیلے گئے ایک روزہ میچز کی سیریز کے پانچویں مقابلے میں آسٹریلیا کی شاندار باؤلنگ نے انگلستان…

کینگروز نے حساب برابر کردیا، انگلینڈ کو 4 رنز سے شکست

بالآخر انگلستان کی ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل فتوحات کو بریک لگ گیا اور ملبورن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا نے ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد دوسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں انگلستان کو 4 رنز سے شکست دے دی۔ اسے اتفاق کہیے یا کچھ…