ٹیگ محفوظات

آئی سی سی

انگلستان بال ٹمپرنگ کے گھن چکر میں، اہم میچ سے قبل ہنگامہ برپا

انگلستان ایک جانب سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں مشکلات سے دوچار ہے، تو دوسری طرف گزشتہ مقابلے میں امپائروں کی جانب سے گیند بدلنے کے معاملے پر اسرار کا پردہ بھی ٹیم پر دباؤ میں اضافہ کر رہا ہے۔ اک ایسے مرحلے پر کہ اسے…

نو بال کے قانون میں تبدیلی، اسٹیون فن کے لیے بری خبر

خبر تو خیر اتنی بڑی نہیں لیکن لیکن انگلستان کے باؤلر اسٹیون فن کے لیے روح فرسا ہوگی، جن کی باؤلنگ کے دوران نان اسٹرائیکر اینڈ پر وکٹیں بکھیر دینے کی عادت نہ صرف امپائروں بلکہ خود ان کی ٹیم کے لیے بھی پریشان کن ہے اور ایک مرتبہ بڑا تنازع بھی…

بلی ڈاکٹروو نے امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے معروف امپائر بلی ڈاکٹروو نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ایک اعلامیہ میں، جس کی نقل جمعرات کو کرک نامہ کو موصول ہوئی ہے، ڈاکٹروو کی ریٹائرمنٹ…

وی جے ڈی کے خالق بھارتی انجینئر کا آئی سی سی پر جانب داری کا الزام

بھارت کے انجینئر وی جے دیوان، جنہوں نے حال ہی میں بارش سے متاثرہ مقابلوں کے لیے زیر استعمال ڈک ورتھ لوئس طریق کار کے مقابلے میں اپنا ایک سسٹم ’وی جے ڈی‘ متعارف کروایا تھا اور جسے گزشتہ ہفتے آئی سی سی کی کرکٹ کمیٹی کی جانب سے رد بھی کر دیا…

آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس؛ نئی آئینی ترامیم کی منظوری

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایگزیکٹو بورڈ نے صدر کے کردار کو از سر نو متعین کرنے اور چیئرمین کا نیا عہدہ تخلیق کرنے کی آئینی ترمیم کی تصدیق کر دی ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ کے بعد یہ آئی ترمیم منظوری کے لیے آئی سی سی کی جنرل باڈی کے سامنے…

آئی سی سی ایک مرتبہ پھر بیرونی دباؤ کا شکار، ٹیسٹ چیمپئن شپ 2017ء تک مؤخر

خدشات کے عین مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا انعقاد 2017ء تک مؤخر کر دیا گیا ہے جس کا باضابطہ اعلان سوموار کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے دبئی میں کیا۔ چیمپئن شپ ابتدائی طور پر 2013ء میں طے شدہ تھی لیکن بین…

پاکستانی کھلاڑیوں پر الزامات ثابت ہوئے تو کیا ٹیسٹ کے نتائج پر اثر پڑے گا؟

پاکستان کےکھلاڑی سلمان بٹ اور محمد آصف مبینہ اسپاٹ فکسنگ پر لندن کی عدالت میں مقدمہ بھگت رہے ہیں اگر ان پر الزامات ثابت ہوئے اور سزا ملی تب بھی جن مقابلوں میں اسپاٹ فکسنگ کا یہ گندا کھیل کھیلا گیا ہے کیا اُن کے نتائج باطل قرار دیے جائیں گے؟…

پاکستان و بنگلہ دیش آئی سی سی کی نائب صدارت کے لیے امیدوار

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے زیر اثر بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستان کو آئین کے تحت نائب صدارت کا عہدہ دینے تک سے ہچکچا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چند ماہ قبل یہ بات بڑی شد ومد کے ساتھ سامنے آتی رہی کہ آئی سی سی آئین میں…

کرکٹ کے نئے قوانین کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے حوالے سے رواں سال کچھ نئے قوانین مرتب کیے تھے جن کا اطلاق ہفتہ یکم اکتوبر 2011ء سے ہوگا۔ کرک نامہ کو آئی سی سی کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال مئی میں بین…

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر کا اعلان کر دیا گیا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم (ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر) کا اعلان کر دیا ہے جو زیادہ تر انگلستان اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ کرک نامہ کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے…