ٹیگ محفوظات

امام الحق

بابر اور امام، ٹاپ آف دی ورلڈ!

تاریخ میں پہلی مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنلز میں پاکستان کے دو بیٹسمین دنیا پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ بابر اعظم کا تو کوئی مقابل نہیں لیکن اب امام الحق بھی ان کے نقشِ قدم پر ہیں۔ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق امام الحق بھارت کے ویراٹ کوہلی کو پیچھے

ملتان میں شاداب کا دن، پاکستان کا وائٹ واش

پاک-ویسٹ انڈیز تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران ملتان میں مٹی کا طوفان تو آیا ہی، لیکن ساتھ ہی کھیل کے تمام شعبوں میں بھی اک طوفان نظر آیا، نام ہے شاداب خان۔ جن کی غیر معمولی کارکردگی کی بدولت پاکستان نے سیریز ‏3-0 سے جیت کر ویسٹ انڈیز کے

نواز چھا گئے، پاکستان سیریز جیت گیا

بابر اعظم مسلسل چار ون ڈے سنچریوں کا عالمی ریکارڈ تو برابر نہیں کر پائے لیکن محمد نواز نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ ضرور کی، اور پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 120 رنز کی بڑی کامیابی کے ساتھ سیریز میں فیصلہ کُن برتری حاصل کر لی۔ یہ ملتان

پاکستان نے تاریخ کا دھارا پلٹ دیا، یادگار سیریز کامیابی

پاکستان نے تاریخ کا دھارا پلٹتے ہوئے آسٹریلیا کو آخری ون ڈے ہرا کر سیریز ‏2-1 سے جیت لی ہے۔ یعنی وہ پاکستان کہ جس نے پچھلے 20 سال میں کبھی آسٹریلیا کو لگاتار دو مقابلوں میں شکست نہیں دی تھی، وہ پاکستان کہ جو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل 10

بابر اور امام کی سنچریاں، پاکستان کی یادگار کامیابی

یہ خواب تھا یا حقیقت؟ پاکستان نے آج انہونی کر دی۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 349 رنز کا ہدف حاصل کر کے کمال کر دیا۔ اس یادگار کامیابی میں بنیادی کردار امام الحق اور بابر اعظم کی شاندار سنچریوں نے ادا کیا، جس کے بعد اختتامی مرحلے پر

پاکستان تعاقب نہ کر سکا، آسٹریلیا فتح یاب

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان کو 88 رنز کی بھاری بھرکم شکست ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکستوں کا سلسلہ دراز ہو کر 10 مقابلوں تک پھیل گیا ہے۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف آخری بار کوئی ون

آسٹریلیا کا دلیرانہ فیصلہ، پاکستان کا جرات مندانہ تعاقب

تین ٹیسٹ میچز، ایک مایوس کُن ڈرا، ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد بے نتیجہ اور تیسرا تقریباً ساڑھے تین دن کے کھیل کے بعد بھی فیصلہ کُن مرحلے میں داخل ہوتا نظر نہیں آ رہا تھا۔ یہاں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے وہ فیصلہ کیا جو دل گردے کی بات

[ریکارڈز] دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے پاکستانی

پاکستان کے اوپنر امام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر تاریخ میں اپنا نام محفوظ کروا لیا ہے۔ وہ پاکستانی کرکٹ تاریخ کے دسویں بلے باز بنے ہیں، جنہوں نے کسی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنائی ہوں۔

اظہر علی نے ڈبل سنچری کا موقع گنوا دیا

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز جب امام الحق نے 150 کا ہندسہ عبور کیا تو سب کی نظریں اس پر تھیں کہ وہ اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری کو ہی ڈبل سنچری میں بدل پاتے ہیں یا نہیں۔ لیکن امام زیادہ دیر ٹھیر نہیں پائے اور 157 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ البتہ دوسرے اینڈ…

آئرلینڈ کے خواب چکنا چور؛ اولین ٹیسٹ میں پاکستان سے شکست

پاکستان نے آئرلینڈ کو تاریخی ٹیسٹ میچ 5 وکٹوں سے شکست دے دی اور میزبان ٹیم کا ڈیبیو ٹیسٹ جیت کر تاریخ رقم کرنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ اس اہم کامیابی کا سہرا ڈیبیو میچ کھیلنے والے نوجوان امام الحق اور بابر اعظم کی جوڑی کے سر جاتا ہے جنہوں…