ٹیگ محفوظات

بھارت انگلستان 2011ء

انگلستان نے بھارت کو چاروں شانے چت کر دیا، واحد ٹی ٹوئنٹی میں با آسانی کامیاب

انگلستان نے ثابت کر دیا کہ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں اسے اول پوزیشن کیوں حاصل ہوئی ہے، اور بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز میں تمام تر مقابلوں میں شکست کے باوجود واحد ٹی ٹوئنٹی میں اس نے بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے با آسانی 6 وکٹوں…

دھونی کا سیلاب انگلستان کو بہا لے گیا، بھارت نے کلین سویپ کا بدلہ لے لیا

مہندر سنگھ دھونی کے بلے سے اگلتے رنوں کا سیلاب ایک مرتبہ پھر انگلستان کو بہا لے گیا اور بھارت نے مسلسل پانچویں ایک روزہ میں انگلستان کو ہزیمت سے دوچار کر کے کلین سویپ کرتے ہوئے حالیہ دورۂ انگلستان کی ناکامی کے داغ کو کسی حد تک دھو ڈالا۔…

بھارت کی مسلسل چوتھی فتح، نظریں اب کلین سویپ پر

بھارت انگلستان کو محض ایک فتح کے لیے ویسے ہی ترسا رہا ہے، جیسا کہ حالیہ دورۂ انگلستان میں میزبان ٹیم نے بھارت کو تڑپایا تھا۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بھارت نے سیریز کے چوتھے ایک روزہ میں با آسانی 6 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ کر انگلستان کے…

دھونی کا کمال، سیریز بھارت کے نام

بھارت کے ٹھنڈے مزاج کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے سنسنی خیز لمحات میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے بھارت کو ایک مرتبہ پھر فتح سے ہمکنار کر دیا اور یوں انگلستان کے خلاف ایک روزہ مقابلوں کی سیریز جیت لی اور یوں حالیہ دورۂ انگلستان کی شکست کا کچھ…

انگلستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی اور آخری 3 ایک روزہ مقابلوں کے لیے بھارتی دستے کا اعلان

بھارت نے انگلستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی اور آخری 3 ایک روزہ مقابلوں کے لیے دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں رابن اُتھپّا کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا گیا ہے جبکہ ہربھجن سنگھ بدستور باہر رہیں گے۔ رابن نے آخری مرتبہ 3 سال قبل ایشیا کپ 2008ء میں…

انگلستان کو ایک اور ذلت آمیز شکست، بھارت کی برتری 2-0 ہو گئی

دنیائے کرکٹ کے مشکل ترین اہداف میں سے ایک بھارت کو اس کے میدان پر ہرانا ہے، اور انگلستان سے زیادہ اس کا تجربہ کس کو ہو رہا ہوگا؟ جو مسلسل دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں 8 وکٹوں کی ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوا ہے۔ بھارت نے ویرات…

'پیسہ بڑا ہے بھئی' محض 4 کروڑ کی عدم ادائیگی پر نشریات روک دی گئی

بھارت میں کرکٹ پیسہ ہے، اور پیسہ کرکٹ ہے۔ فضائی اداروں سے لے کر شراب سازوں تک اور اداکاروں سے لے کر فولاد سازوں تک سب اس 'کاروبار' میں جتے ہوئے ہیں۔ ان اداروں کو نہ کرکٹ سے دلچسپی ہے اور نہ ہی ان کے شائقین کی جذباتی وابستگی سے، انہیں غرض ہے…

گھر کے شیر بالآخر کامیاب، پہلا ایک روزہ بھارت کے نام

حالیہ دورۂ انگلستان میں پے در پے شکستوں کے بعد بھارت نے حریف ٹیم کو اپنے میدان میں بلا کر پہلے ہی مقابلے میں چاروں شانے چت کر دیا۔ فتح میں اہم ترین کردار اِن فارم کپتان مہندر سنگھ دھونی اور بھارت کی اسپن جوڑی نے ادا کیا۔ دھونی کی شاندار 87…

بھارت انگلستان سیریز میں ہاٹ اسپاٹ ٹیکنالوجی استعمال نہیں ہوگی

بھارت اور امپائرز کے فیصلوں پر نظرثانی کے نظام (ڈی آر ایس) کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر نیا تنازع کھڑا ہوتا دکھائی دے رہا ہے کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ نارائن سوامی سری نواسن کے بیانات نے ڈی آر ایس کے لازمی جُز 'ہاٹ اسپاٹ' کے مالک…

اینڈرسن دورۂ بھارت کے لیے منتخب نہ ہونے پر مایوس

انگلستان کے تیز گیند باز دورۂ بھارت کے لیے ٹیم میں منتخب نہ کیے جانے پر مایوس ضرور ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ انہیں برصغیر کی دھیمی وکٹوں پر خود کو ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔ انگلستان 5 ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کی سیریز کھیلنے کے لیے…