ٹیگ محفوظات

بھارت انگلستان 2012-13ء

اختتام جیت کے ساتھ، انگلستان کے لیے سکھ کا سانس

بھارت میں گزشتہ ایک روزہ سیریز میں کلین سویپ کی ہزیمت اٹھانے کے بعد انگلستان نے اس مرتبہ کچھ بہتر کارکردگی دکھائی، ہارا ضرور لیکن عزت کے ساتھ۔ اس مرتبہ ابتدائی ایک روزہ جیتنے کے بعد برتری تو لے لی لیکن پھر تین مسلسل مقابلوں میں شکست کھائی…

بھارت سیریز جیت گیا، نمبر ون پوزیشن مضبوط

سریش رینا اور روہیت شرما کی طوفانی بلے بازی اور انگلش فیلڈرز کی فیاضی نے بھارت کو نہ صرف سیریز جتوا دی بلکہ ایک روزہ میں عالمی نمبر ایک پوزیشن کو بھی مستحکم بنا ڈالا۔ ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن شکست اور اس کے بعد روایتی حریف پاکستان کے خلاف…

زبردست فتح کے ساتھ بھارت نمبر ون

مہندر سنگھ دھونی کا آبائی شہر رانچی بھارت کے لیے مسرت کا اک نیا پیغام لے کر آیا ہے، جہاں بھارت نے تیسرا ایک روزہ جیت کر نہ صرف سیریز میں 2-1 کی برتری لے لی، بلکہ ایک روزہ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن بھی حاصل کر لی ہے۔ لگتا…

آل راؤنڈ جدیجا اور مردِ بحران دھونی، انگلستان چت اور سیریز برابر

مہندر سنگھ دھونی اور رویندر جدیجا کی آخری اوورز میں دھواں دار بلے بازی نے بھارت کو اہم مقابلے میں 127 رنز کی بھاری بھرکم جیت دلا دی اور یوں وہ سیریز 1-1 سے برابر کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ 286 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلستان نے ابتداء ہی…

ٹیم انڈیا کے ناقدین میں مزید اضافہ، اظہر اور منوج بھی برس پڑے

جیت کے ہزاروں وارث ہوتے ہیں اور شکست یتیم ہوتی ہے، کیا خوب قول ہے یہ۔ یہی مہندر سنگھ دھونی اور ان کی ٹیم کے بیشتر اراکین تھے جو عالمی کپ جیتنے کے بعد تاریخ کی بہترین بھارتی ٹیم قرار دیے گئے، اور آج وہی ٹیم پے در پے شکستوں کے بعد اپنوں ہی کی…

آل راؤنڈ انگلینڈ، بھارت آؤٹ کلاس ہو گیا!

پاکستان کے ہاتھوں پٹنے کے بعد بھارتی باؤلرز کی کمزوری ایک مرتبہ پھر بری طرح عیاں ہو گئی، جب راجکوٹ کے نئے نویلے اسٹیڈیم میں انگلش بلے بازوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور 50 اوورز میں محض 4 وکٹوں پر 325 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ اکٹھا کر ڈالا…

قیادت نہیں چھوڑوں گا، دھونی ڈٹ گئے

بھارت انگلستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن شکست اور پھر پاکستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد اب ایک مرتبہ اک نئے امتحان سے دوچار ہونے والا ہے۔ انگلش ٹیم کرسمس اور سال نو کی تعطیلات منانے کے بعد ایک مرتبہ پھر سرزمین ہند پر پہنچ چکی…

آخری گیند پر مورگن کا چھکا، بھارتی خواب چکناچور

ممبئی کا وہ وانکھیڑے اسٹیڈیم جہاں ڈیڑھ سال قبل مہندر سنگھ دھونی کے چھکے نے بھارت کو عالمی چیمپئن بنایا تھا، آج اسی میدان پر لگایا گیا ایک چھکا پورے ہندوستان کو سناٹے میں ڈال گیا۔ بھارت، جسے ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں اول پوزیشن حاصل…

آل راؤنڈر یووراج کی بدولت بھارت نے انگلستان پر قابو پا لیا

یووراج سنگھ کی آل راؤنڈ کارکردگی نے ثابت کر دیا کہ وہ طویل طرز کی کرکٹ میں چاہے جتنی جدوجہد کریں، محدود اوورز کی کرکٹ میں ان کا ہندوستان میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ اک ایسا آل راؤنڈر جس کے بلے سے رنز اگلتے ہی ہیں، بلکہ اس کی گیندبازی بھی اہم…

گھر کے شیر کا اعزاز بھی ہاتھوں سے گیا، 28 سال بعد گورے کامیاب

ممبئی میں بدترین شکست کے بعد کسی نے تصور بھی نہ کیا ہوگا کہ انگلستان ایسی شاندار جوابی کارروائی ڈالے گا کہ ہندوستان اگلے تینوں مقابلوں میں چاروں شانے چت ہوگا۔ احمد آباد اور کولکتہ کے بعد ناگپور میں بھی ہندوستان جس طرح کھیل کے تمام شعبوں میں…