ٹیگ محفوظات

بھارت انگلستان 2012-13ء

ناگپور ٹیسٹ: 28 سال کی عزت داؤ پر، بھارت کسی معجزے کا منتظر

تحریر: سلمان غنی، پٹنہ، بھارت جوں جوں بھارت اور انگلستان کے درمیان ناگپور میں کھیلا جانے والا چوتھا، آخری اور سیریز کا فیصلہ کن ترین ٹیسٹ مقابلہ اپنے اختتامی ایام میں داخل ہو رہا ہے بھارتی شائقین کی دھڑکنوں کی رفتار بھی بڑھتی جا رہی ہے۔…

ناگپور ٹیسٹ: انگلستان تاریخ رقم کرنے، بھارت سیریز بچانے کا خواہاں

تحریر: سلمان غنی، پٹنہ، بھارت بھارت-انگلستان سیریز دونوں ملکوں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے اختتام تک ایک انتقامی سیریز تصورکی جا رہی تھی۔ بھارتی شائقین جو گزشتہ سال سرزمین انگلستان سے ملی رسوائیوں کے داغ دھونے کے لئے بے تاب تھے…

سیریز ابھی ہارے نہیں اور سرپھٹول شروع

گو کہ انگلستان کے خلاف سیریز بچانے کا موقع ابھی تک بھارت کو میسر ہے، اور وہ ناگ پور میں ہونے والا آخری ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کر سکتا ہے لیکن ممبئی اور کولکتہ کی بدترین شکستوں نے حالات کو اس قدر سنگین بنا دیا ہے کہ پرانے کھلاڑی…

کک ’کیپٹن فنٹاسٹنک‘، انگلستان کو ناقابل یقین و ناقابل شکست برتری حاصل

کس نے تصور کیا ہوگا کہ جنوبی افریقہ کے اپنے ہی میدانوں پر ذلت آمیز شکست کھانے والا انگلستان دنیائے کرکٹ کی سب سے مشکل مہم پر اس طرح کامیابیاں سمیٹے گا؟ جی ہاں، انگلستان کولکتہ میں ہونے والا تیسرا ٹیسٹ 7 وکٹوں سے جیت کر بھارت کے خلاف سیریز…

”کام کم آرام زیادہ“ انگلستان کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

انگلستان نے بھارت کے خلاف سیریز کے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی مرحلے کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں "کام کم اور آرام زیادہ" کی پالیسی اپنے عروج پر دکھائی دیتی ہے۔ اسپنر گریم سوان تو سرے سے شامل نہیں جبکہ اسٹیون فن اور اور کیون پیٹرسن صرف…

بھارت اپنے ہی بچھائے گئے جال میں پھنس گیا، ممبئی میں انگلستان کی تاریخی فتح

انگلستان نے ممبئی میں تاریخی فتح سمیٹ کر بھارت کے خلاف سیریز 1-1 سے برابر کر ڈالی جس میں کلیدی کردار اسپن جوڑی سوان-پنیسر کی تباہ کن باؤلنگ اور کیون پیٹرسن اور کپتان ایلسٹر کک کی شاندار بلے بازی نے ادا کیا۔ یوں ممبئی کا وہ میدان جہاں 2006ء…

سوان 200 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے انگلش آف اسپنر

انگلستان کے آف اسپنر گریم سوان ملکی تاریخ کے 14 ویں گیند باز بنے جنہوں نے 200 وکٹیں حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کیا ہو۔ بھارت کے خلاف ممبئی میں جاری ٹیسٹ میں اپنے بھارتی ہم منصب ہربھجن سنگھ کی وکٹ کے ساتھ ہی وہ 200 کلب میں داخل ہو گئے لیکن…

دورۂ بھارت میں انگلستان پہلی منزل پر ہی بری طرح لڑکھڑا گیا، بھارت با آسانی فتحیاب

اسپن گیند بازی کے خلاف انگلستان کی نااہلی ایک مرتبہ پھر کھل کر سامنے آ گئی اور بھارت نے چیتشور پجارا کی ڈبل سنچری اور پراگیان اوجھا کی عمدہ گیند بازی کی بدولت احمد آباد ٹیسٹ جیت کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ سردار پٹیل اسٹیڈیم…

خبر رساں اداروں نے بھارت-انگلستان ٹیسٹ کا بائیکاٹ کر دیا

بھارت اور انگلستان کے مابین ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل ہی بھارتی کرکٹ بورڈ اور خبر رساں اداروں کے درمیان تنازع نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی ہے اور بی سی سی آئی کی جانب سے تصویریں فراہم کرنے والے اداروں پر عائد بندشوں کے خلاف اہم بین…

نمبر ایک کی چو مکھی جنگ کا آغاز

ٹیسٹ میں عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ آسٹریلیا کے خلاف اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے تو وہیں کل یعنی جمعرات سے بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں نمبر ون پوزیشن دو مزید امیدوار بھی میدان میں اتریں گے یعنی بھارت اور انگلستان۔ دونوں ٹیمیں…