ٹیگ محفوظات

بھارت نیوزی لینڈ 2016ء

دھونی اگلا ورلڈ کپ کھیلیں یا نہیں؟ بحث کا آغاز ہوگیا

مہندر سنگھ دھونی دھیمے مزاج کے جارحانہ بلے باز ہیں اور پھرتیلی وکٹ کیپنگ اور ہوشیاری سے قیادت ہی ان کی کامیابی کا راز ہے، جس کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کو ایک مشکل سیریز میں تین-دو سے پچھاڑا۔ یہی وجہ ہے کہ ابھی سے اس بحث کا آغاز ہو چکا ہے…

دھونی 9 ہزاری منصب پر

بھارت کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میں کامیابی کے ساتھ ساتھ ایک اور سنگ میل بھی عبور کیا۔ وہ ایک روزہ کرکٹ میں 9 ہزار رنز مکمل کرنے والے تاریخ کے تیسرے وکٹ کیپر بنے اور یہ کارنامہ کسی بھی وکٹ کیپر کے مقابلے…

ٹام لیتھم 'بیٹ کیری' کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بلے باز

دھرم شالا کے خوبصورت میدان پر بھارت کے خلاف پہلے ایک روزہ میں نیوزی لینڈ کی تو ایک نہ چلی، پوری ٹیم صرف 190 رنز پر ڈھیر ہوگئی لیکن اس مایوس کن کارکردگی کے دوران اوپنر ٹام لیتھم ایک کنارے سے جمے رہے، یہاں تک کہ نئی تاریخ رقم کرگئے۔ ٹام 'بیٹ…

ہربھجن بمقابلہ آشون: "پیشہ ورانہ حسد" یا "حقیقت"؟

کسی بھی شعبے میں "پروفیشنل جیلسی" یعنی پیشہ ورانہ حسد معمول کی بات ہے لیکن برصغیر کے کھلاڑیوں میں یہ معمول سے کچھ زیادہ ہی پایا جاتا ہے۔ ابھی پاکستان میں جاوید میانداد اور شاہد آفریدی قضیے کی آگ ٹھنڈی نہیں ہوئی تو بھارت میں ہربھجن سنگھ اور…

بدترین شکست، نیوزی لینڈ کے لیے لمحہ فکریہ

اندور میں بھارت نے 557 رنز کا پہاڑ کھڑا کرکے اپنی برتری ثابت کی اور نیوزی لینڈ کو اعصابی طور پر اتنا شل کردیا ہے کہ اسے آئندہ مقابلوں کے لیے نئی سوچ اپنانی پڑے گی۔ پہلی اننگز میں صرف 299 رنز اور دوسری میں 474 رنز کے تعاقب میں روی چندر آشون…

عالمی درجہ بندی: بھارت اب بھی سرفہرست کیوں نہیں؟

بھارت نے نیوزی لینڈ کو کلکتہ میں شکست دے کر سیریز میں دو-صفر کی فاتحانہ برتری حاصل کرلی ہے اور یوں ٹیسٹ کی بین الاقوامی درجہ بندی میں پاکستان کو پچھاڑنے کے لیے درکار پوائنٹس حاصل کرکے سرفہرست مقام حاصل کرلیا ہے۔ لیکن بین الاقوامی کرکٹ کونسل…

بھارتی بورڈ کے اکاؤنٹس منجمد، جاری سیریز خطرے میں

بھارت کی ٹیم تو میدانوں میں فتح کے جھنڈے گاڑ کر خوش ہے لیکن کرکٹ بورڈ کی حالت خراب دکھائی دیتی ہے کیونکہ بغیر پیسے کے کرکٹ کے انتظامات چلانا ایسا ہی ہے جیسے بغیر بیٹ کے بلے بازی۔ ہوا کچھ یوں ہے کہ لودھا پینل نے کمیٹی کی سفارشات پر عمل نہ…

گانگلی صاحب! کیا واقعی بھارت پاکستان سے بہتر ہے؟

پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ چند ہفتوں سے سخت کشیدگی چل رہی ہے، اور سرحد پر توپوں کی گھن گرج سے خطے کا درجہ حرارت بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔ لگتا ہے یہی گرمی بھارت کے سابق کپتان سارو گانگلی کے دماغ پر بھی چڑھ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف…

"چار دن کی چاندنی"، پاکستان کی بادشاہت ختم

بالآخر ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا 'ہنی مون پیریڈ' ختم ہوا اور روایتی حریف بھارت نے نیوزی لینڈ کو تین ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دونوں مقابلوں میں شکست دے کر اپنا کھویا ہوا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ جی، آپ بالکل ٹھیک سمجھے ہیں، یہ مقابلہ…

بھارت کا 500 واں ٹیسٹ، سابق کپتانوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوگی

کسی بھی کھیل اپنے ملک کی نمائندگی بذات خود بہت بڑا اعزاز ہے لیکن اگر نمائندہ دستے کی قیادت بھی نصیب ہوجائے تو یقیناً اس فخر کا متبادل کچھ اور نہیں ہو سکتا۔ ایسے قابل فخر کرداروں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ اہم…