ٹیگ محفوظات

بھارت ویسٹ انڈیز 2011ء

پولارڈ کی سنچری رائیگاں، منوج نے بھارتی بیڑہ پار لگا دیا

کیرون پولارڈ کی ایک روزہ کیریئر کی پہلی سنچری بھی ویسٹ انڈیز کو بھارت کے خلاف فتح سے ہمکنار نہ کر سکی اور پانچواں و آخری ایک روزہ بین الاقوامی مقابلہ 34 رنز سے بھارت کی فتح پر منتج ہوا۔ یوں سیریز میں میزبان بھارت نے 4-1 سے شاندار کامیابی…

سہواگ کی ریکارڈ شکن ڈبل سنچری، میچ و سیریز بھارت کے نام

بھارت کے قائم مقام کپتان اور اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ کی دھواں دار بلے بازی نے ایک روزہ کرکٹ کے کئی عالمی ریکارڈز توڑ ڈالے اور ریکارڈ ساز و ریکارڈ شکن اننگز میں ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری ڈبل سنچری بناتے ہوئے اپنے ہم وطن سچن ٹنڈولکر…

دو سال بعد عرفان پٹھان کی واپسی

عرفان پٹھان دو سے زائد سال تک قومی ٹیم کی نمائندگی سے محروم رہنے کے بعد بالآخر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے آخری دو مقابلوں کے لیے طلب کر لیے گئے ہیں۔ عرفان پٹھان نے آخری مرتبہ 2009ء کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی نمائندگی کی تھی، اور…

سنسنی خیز معرکہ، گھر میں بھارتی فتوحات کا سلسلہ ختم

بھارت-ویسٹ انڈیز معرکہ گو کہ سننے میں ہاتھی اور چیونٹی کا مقابلہ لگتا ہے، لیکن ویسٹ انڈیز نے بھارت میں جاری ایک روزہ سیریز میں جس طرح عالمی چیمپئن کو ناکوں چنے چبوائے ہیں، اس سے ویسٹ انڈین دستے کی اہلیت کا اندازہ ہوتا ہے اور صرف ایک کمی…

یادگار اننگز: روی رامپال نے کئی ریکارڈز اپنے نام کر لیے

ویسٹ انڈیز کے گیند باز روی رامپال نے گزشتہ روز بھارت کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں بلے سے اپنی مہارت کا بھی ثبوت دیا اور کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔ تاہم وہ اپنی اس قابلیت پر بالکل حیران نہیں ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان میں بلے…

کوہلی نے رامپال کو گہنا دیا، بھارت کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل

روی رامپال کی ریکارڈ ساز اننگز بھی بھارت کو فتح کے حصول سے نہ روک پائی جس نے ویرات کوہلی کی عمدہ سنچری اننگز اور گزشتہ مقابلے کے ہیرو روہیت شرما کے ناقابل شکست 90 رنز کی بدولت دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں بھی 5 وکٹوں سے میدان مار…

روہیت شرما اور کٹک کے لیے یادگار ترین میچ، بھارت ایک وکٹ سے فتحیاب

بھارت کے مشرقی شہر کٹک کے تماشائیوں کو دو سال کے طویل عرصے کے بعد کوئی بین الاقوامی کرکٹ مقابلہ دیکھنے کو ملا اور وہ کس قدر خوش نصیب تھے کہ انہوں نے سال کے بہترین ایک روزہ مقابلوں میں سے ایک دیکھا۔ جی ہاں! باربتی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے…

پروین کمار زخمی، بھارت ویسٹ انڈیز کے خلاف ناتجربہ کار باؤلنگ دستہ آزمائے گا

بھارت کے تیز گیند باز پروین کمار زخمی ہو کر ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے ابتدائی تینوں مقابلوں سے باہر ہو چکے ہیں جس کے بعد بھارت کے کیمپ میں کافی ہلچل مچ چکی ہے کیونکہ اس وقت کئی سینئر و اہم کھلاڑی سیریز میں حصہ نہیں لے رہے جن میں…

بھارت- ویسٹ انڈیز ایک روزہ سیریز: بھارتی دستے کا اعلان، قیادت سہواگ کے سپرد

بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ مقابلوں کے مرحلے کے لیے دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں کپتان مہندر سنگھ دھونی کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ تجربہ کار اوپنر وریندر سہواگ دستے کی قیادت کریں گے۔ یہ دسمبر 2009ء کے بعد پہلا موقع…

بھرپور جدوجہد بھی بھارت کو کامیابی نہ دلا سکی، اعصاب شکن مقابلہ بے نتیجہ

ممبئی ٹیسٹ میں بھارت سر دھڑ کی بازی لگانے کے باوجود کچھ بھی حاصل کرنے میں ناکام رہا، نہ شاندار واپسی کے بعد وہ فتح حاصل کر پایا اور نہ ہی سچن ٹنڈولکر سنچری بنا سکے اور مقابلہ اسکور برابر ہونے کے باوجود بے نتیجہ ختم ہوا البتہ سیریز ضرور 2-0…