ٹیگ محفوظات

جیمز اینڈرسن

پاک-انگلستان سیریز ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہوگی: جمی اینڈرسن

انگلستان کے تیز گیند باز جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن برقرار رکھنے کو انگلستان کے لیے ایک مشکل چیلنج اور پاکستان کے خلاف جنوری میں ہونے والی سیریز کو انگلش ٹیم کی صلاحیتوں کا امتحان قرار دیا ہے۔ انگلستان اور…

اینڈرسن دورۂ بھارت کے لیے منتخب نہ ہونے پر مایوس

انگلستان کے تیز گیند باز دورۂ بھارت کے لیے ٹیم میں منتخب نہ کیے جانے پر مایوس ضرور ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ انہیں برصغیر کی دھیمی وکٹوں پر خود کو ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔ انگلستان 5 ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کی سیریز کھیلنے کے لیے…

انگلستان سیریز جیتنے کے قریب؛ بھارت کی شکستوں کا سلسلہ جاری

شکستوں کے گرداب میں پھنسی بھارتی ٹیم، ٹیسٹ سیریز میں مکمل ناکامی کے بعد ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کی سیریز میں بھی ہزیمت آمیز شکست کا مزہ چکھنے جارہی ہے. گزشتہ ماہ شروع ہونے والے اس دورے میں مہمان ٹیم اب تک ایک بھی مقابلہ نہیں جیت پائی…

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر کا اعلان کر دیا گیا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم (ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر) کا اعلان کر دیا ہے جو زیادہ تر انگلستان اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ کرک نامہ کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے…

اینڈرسن زخمی، ٹریملٹ باہر، انگلستان نے گراہم اونینز کو طلب کر لیا

بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں انگلستان کے جیمز اینڈرسن کی شرکت مشکوک ہے جبکہ کرس ٹریملٹ اپنی انجری کے باعث دورے کے آخری میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ اس صورتحال میں ڈرہم کاؤنٹی کے کھلاڑی گراہم اونینز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ کرک نامہ کو…

ذلت آمیز شکست کے ساتھ بھارت عالمی نمبر ون پوزیشن سے محروم

بھارت تیسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 242 رنز کی ذلت آمیز شکست کھانے کے بعد ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن سے محروم ہو چکا ہے اور یوں انگلستان 31 سال کے طویل عرصے کے بعد دوبارہ عالمی نمبر ایک بن چکا ہے۔ ایجبسٹن، برمنگھم میں…

ویزلین تنازع، 35 سال بعد دوبارہ زندہ ہو گیا

بھارت اور انگلستان کے مابین جاری سیریز دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ نئے تنازعات میں بھی گھرتی جا رہی ہے۔ سیریز سے قبل دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے امپائرز کے فیصلوں پر نظرثانی کے نظام (ڈی آر ایس) کے محدود استعمال پر رضامندی ظاہر کی تھی اور یوں…

عالمی درجہ بندی؛ ٹراٹ اور اینڈرسن نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی

انگلستان کے جوناتھن ٹراٹ اور جیمز اینڈرسن اعلیٰ کارکردگی کے مظاہرے کے بعد آئی سی سی کی بین الاقوامی درجہ بندی میں دوسری پوزیشنوں پر قابض ہو گئے ہیں۔ بھارت اور انگلستان کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بعد تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے…

دو ہزارواں ٹیسٹ: انگلستان نے بھارت کو 196 رنز سے ہرا دیا

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دو ہزارویں ٹیسٹ میں انگلستان نے بھارت کو 196 رنز سے مات دے دی. کیون پیٹرسن کی شاندار بلے بازی اور جیمز اینڈرسن کی تباہ گیند بازی کے ذریعے انگلستان کے ہاتھوں گھر کی شیر بھارتی ٹیم کی شکست نے میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0

سٹے بازوں کی کھلاڑیوں تک رسائی؛ فیس بک نیا ذریعہ بن چکا ہے: جیمز اینڈرسن کا انکشاف

انگلستان کے تیز گیند باز جیمز اینڈرسسن نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک غیر قانونی سٹے بازوں کی کھلاڑیوں تک رسائی کا نیا ذریعہ بن چکا ہے۔ برطانیہ کے روزنامہ "میل" کے مطابق اینڈرسن کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا خطرہ ہے…