ٹیگ محفوظات

جاوید میانداد

[آج کا دن] 'زندہ و جاوید' میانداد

‏1976ء کے موسمِ خزاں میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی۔ پہلا ٹیسٹ لاہور میں کھیلا گیا، جہاں پاکستان کے کپتان مشتاق محمد نے ٹاس جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جب 44 رنز پر خود مشتاق محمد کی صورت میں تیسری وکٹ

[آج کا دن] شارجہ کا "وہ" چھکا!

‏"میں 113 گیندوں پر 110 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھا اور گیند مجھے بخوبی نظر آ رہی تھی۔ مجھے یقین تھا کہ گیند بلّے پر آئی تو اس کی منزل باؤنڈری ہی ہوگی۔ میں نے فیلڈنگ کا ایک مرتبہ پھر معائنہ کیا۔ اعصابی تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کی اور اللہ سے

آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان، تاریخ پر ایک نظر

پاکستان سپر لیگ کا بخار بالآخر اتر گیا۔ لاہور قلندرز کی یادگار کامیابی کے بعد اب جذبات بھی معمول پر آ چکے ہوں گے اور آنا ضروری بھی ہیں کیونکہ اب ہے 'اصل تے وڈا مقابلہ': پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا! یہ ایک تاریخی دورہ ہے، تاریخی اس لیے…

جب پاکستان کو دنیا کی حکمرانی ملی

آج 25 مارچ ہے اور اس پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے اس یادگار دن کو گزرے 26 سال ہو چکے ہیں جب میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان نے آخری بار عالمی کپ جیتا تھا۔ ورلڈ کپ 1992ء میں کل 9 ٹیمیں کھیلی تھیں اور یہ راؤنڈ رابن طرز پر ہوا تھا، یعنی تمام ہی…

[ٹیلیوستان] ذکر دو چھکوں کا

ہماری کرکٹ کی یادیں نسل در نسل چلتی ہیں۔ ایک پرانی نسل ہے جو جاوید میانداد کے 32 سال پرانے چھکے کو یاد کرتی ہے جو انہوں نے شارجہ کے میدان پر بھارت کے خلاف ایک تاریخی میچ میں لگایا تھا اور ایک نئی نسل ہے جو ڈھاکا میں بھارت کے خلاف شاہد…

پی ایس ایل فائنل اور 'لیجنڈز' کا رویہ

پہلے علامہ اقبال نے کہا تھا کہ "سو کام خوشامد سے نکلتے ہیں جہاں میں – دیکھو جسے دنیا میں خوشامد کا ہے بندا"۔ آج لگ بھگ ایک صدی گزرنے کے بعد بھی حالات مختلف نہیں ہیں۔ برصغیر پاک میں ہند میں خوشامد پسندوں کی اکثریت ہے۔ جو مدح سرائی کرے اسے…

دورۂ نیوزی لینڈ، پاکستان کی فتح کے امکانات زیادہ کیوں؟

جب پاکستان چند ہفتے پہلے ٹیسٹ میں عالمی نمبر ایک بنا تو یہ بات عام سننے کو ملی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم صرف ایشیائی سرزمین پر ہی اچھا کھیل پیش کرسکتی ہے۔ اگر مقابلہ انگلستان، آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ کے دوروں پر ہو تو وہاں جیتنے کے امکانات آٹے میں…

جب پوری ٹیم نے بالنگ کروائی

کرکٹ کے کھیل کے بنیادی پہلو دو ہیں، ایک بلے بازی، دوسرا بالنگ یعنی گیند بازی۔ یہ تو ممکن ہے کہ کوئی ٹیم ایک پہلو پر زیادہ انحصار کرتی ہو اور دوسرے پر کم، یا ایک میں زیادہ مضبوط ہو اور دوسرے میں کمزور، لیکن ایسا ہونا بہت مشکل ہے کہ ٹیم کے…

عمران خان کی بات مان لیں!!

جب 'بوم بوم' اور 'اسٹریٹ فائٹر' کا مقابلہ ہو تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کیا ہوگا۔ چند دن پہلے جاوید میانداد نے شاہد آفریدی پر الزام لگایا کہ وہ پیسوں کے لیے الوداعی میچ کھیلنا چاہتے ہیں تو شاہد آفریدی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے جاوید میانداد کو…

آفریدی بمقابلہ میانداد – سابق کپتان وسیم اکرم بھی خاموش نہ رہ سکے

پاکستان کرکٹ کے دو معروف ناموں جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان جاری زبانی جنگ نے اب دیگر کھلاڑیوں کو بھی خاموشی توڑنے پر مجبور کردیا ہے۔ عمران خان اور عامر سہیل کے بعد سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی اس تنازع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے…