ٹیگ محفوظات

جو روٹ

[ورلڈ ٹی ٹوئنٹی] وہ کہ جن کی کمی شدت سے محسوس ہوگی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء کے مرکزی و اہم مرحلے کا آغاز کل سے پاک-بھارت مقابلے کے ذریعے ہو رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی شائقین کرکٹ اگلے کئی دنوں کے لیے کھیل کی سرگرمیوں کے لیے وقف ہوجائیں گے جبکہ کھلاڑی اہم مقابلوں سے قبل اپنے اعصاب پر قابو پانے اور…

رام دین آفریدی نہ بن سکے، ویسٹ انڈیز میچ اور سیریز ہار گیا

304 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں 80 رنز پر پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر دنیش رام دین نے شاہد آفریدی بننے کی بھرپور کوشش کی لیکن 'دو چار ہاتھ جب لب بام رہ گیا' کے مصداق اس وقت آؤٹ ہوگئے جب ویسٹ انڈیز فتح سے صرف 26 رنز کے…

صرف 63 گیندوں پر 156 رنز، آرون فنچ کی طوفانی بیٹنگ اور آسٹریلیا جیت گیا

آرون فنچ کی طوفانی بلے بازی نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں باآسانی رنز سے جتوا دیا لیکن ساؤتھمپٹن کے باسیوں کو ایسی کارکردگی دیکھنے کو ملی جو شاذونادر ہی کوئی بلے باز دکھاتا ہے۔ صرف 63 گیندوں پر 14 چھکوں اور 11 چوکوں سے مزین 156…

پاکستانی نوجوان کرکٹرز کی پرواز رُک کیوں جاتی ہے؟

ایشز سیریز میں لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جب نوجوان انگلش اوپنر جو روٹ نے 180رنز کی اننگز کھیل کر ہوم ٹیم کی فتح کا سامان کیا تو یہ 22سالہ بیٹسمین لارڈز کے تاریخی میدان پر آسٹریلیا کے خلاف سب سے بڑی اننگز کھیلنے والا انگلش اوپنر بن چکا…

چیمپئنز ٹرافی: 'ٹیم آف دی ٹورنامنٹ' کا اعلان، مصباح بھی شامل

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2013ء کے اختتام پر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل 'ٹیم آف دی ٹورنامنٹ' کا اعلان کیا ہے، جس میں اکثریت فائنل کھیلنے والے بھارت اور انگلستان کے کھلاڑیوں کی ہے جبکہ پاکستان کے کپتان…

کھودا پہاڑ، نکلا جنوبی افریقہ؛ انگلستان فائنل میں

چیمپئنز ٹرافی 2013ء کا پہلا سیمی فائنل توقعات کے بوجھ تلے ہی دب گیا، اورہوا وہی جو ہمیشہ ہوتاآیا ہے، یعنی کہ عالمی ٹورنامنٹ میں ناک آؤٹ مقابلے میں جنوبی افریقہ کی بدترین شکست۔ اب تو شاید ہم بھی کہانی دہرا دہرا کر تھک گئے ہیں کہ اچھا بھلا…

سنگاکارا کی سنچری، سری لنکا فاتح، گروپ اے دلچسپ ہو گیا

سری لنکا نے کمار سنگاکارا کی ناقابل شکست سنچری اور "نائٹ واچ مین" نووان کولاسیکرا کی برق رفتار نصف سنچری کی بدولت انگلستان کو 7 وکٹوں کے بھاری مارجن سے زیر کر لیا۔یوں نہ صرف ٹورنامنٹ میں اپنے امکانات کو زندہ رکھا ہے بلکہ گروپ کی دیگر ٹیموں…

وارنر پھر تنازع کی زد میں، جو روٹ کو مکا جڑنے پر انضباطی کارروائی کا امکان

ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا کہ دنیائے کرکٹ میں آسٹریلیا کا طوطی بولتا تھا، دنیا کی کوئی ٹیم اسے زیر کرنے میں کامیاب نہ ہوپاتی تھی لیکن اب حالات بدل چکے ہیں، ایک، ایک کر کے تمام اعزازات آسٹریلیا کے ہاتھوں سے نکل رہے ہیں اور ٹیم بحیثیت مجموعی…

لارڈز نیوزی لینڈ کے لیے ڈراؤنا خواب، انگلستان کی شاندار فتح

تین دن تک نیوزی لینڈ کی گرفت میں رہنے والا مقابلہ یوں ایک سیشن میں ہاتھ سے نکلے گا، یہ بلیک کیپس باؤلرز کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا۔ جب چوتھے روز نیوزی لینڈ کے بلے باز 239 رنز کے ہدف کے تعاقب کے لیے میدان میں اترے تو لارڈز کی تاریخی گیلری…

"رنز کا میلہ" انگلستان نے لوٹ لیا

میک لین پارک، نیپئر کی بلے بازوں کے لیے مددگار وکٹ پر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بلے بازوں نے رنز کے انبار لگا دیے، ایک جانب روز ٹیلر نے سنچری بنائی اور میک کولم نے 36 گیندوں پر 74 رنز داغے تو دوسری جانب ایلسٹر کک نے 78، جوناتھن ٹراٹ نے 65…