ٹیگ محفوظات

جنید خان

پاک-لنکا ٹیسٹ مقابلے، اعدادوشمار کی نظر میں

چھ ماہ کے طویل انتظار کے بالآخر پاکستان ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ اکھاڑے میں اترنے کے لیے تیار ہے۔ جو سلسلہ رواں سال کے اوائل میں سری لنکا کے خلاف شارجہ ٹیسٹ میں یادگار فتح کے بعد ٹوٹا تھا، گال کے میدان پر سری لنکا ہی کے خلاف جڑ جائے گا۔ آئیے…

'سپر فٹ' یونس خان کا مرکزی معاہدہ، ناقدین کا ہنگامہ

ٹیم میں مستقل جگہ نہ پانے والے نوجوان جنید خان کو پہلے زمرے میں جگہ دینے اور تجربہ کار یونس خان کی کیٹگری 'بی' میں منتقلی نے ایک طوفان برپا کردیا ہے۔ لاہور کی تپتی ہوئی گرمی میں ایک ماہ تک ہونے والے تربیتی کیمپ میں 'سپر فٹ' قرار دیے گئے…

اعصاب شکن مقابلہ جیتنے کے بعد اب پاکستان کو سنبھلنے کی ضرورت

امید، طمانیت، سرور، اطمینان، اندیشے، اضطراب، غم، تناؤ، جوش، ولولے اور خوشی ! آسٹریلیا کے خلاف اہم مقابلے میں پاکستان کے تماشائی تقریباً ان سبھی کیفیات سے گزرے۔ بھارت کے خلاف مایوس کن شکست کےبعد پاکستان کے امکانات کو جو ٹھیس پہنچی،اب…

اہم مقابلوں سے قبل پاکستان کے پاس آخری موقع

ایشیا کپ میں سری لنکا کے ہاتھوں مایوس کن شکست کے بعد اب دفاعی چیمپئن پاکستان کو بلند حوصلہ افغانستان کا سامنا ہے۔ افتتاحی مقابلے میں محض 12 رنز کی شکست کے اہم اسباب اہم باؤلرز کی ناکامی، ابتدائی تین بلے بازوں کا جمنے کے بعد بے موقع آؤٹ ہونا…

مقابلہ ڈرا، لیکن حقیقی فاتح سری لنکا

پہلی اننگز میں سری لنکا کو 204 رنز پر ڈھیر کرنے اور جواب میں 383 رنز جوڑ دینے کے باوجود پاکستان ابوظہبی میں سری لنکا کو نہ جھکا سکا جو کپتان اینجلو میتھیوز کی دو قائدانہ اننگز کی بدولت واضح شکست سے بچ گیا۔ پاکستان شیخ زاید اسٹیڈیم…

[سالنامہ 2013ء]سال کے بہترین ایک روزہ کھلاڑی

ایک روزہ کرکٹ کے لحاظ سے 2013ء ایک بہت مصروف سال رہا اور پاکستان سمیت تمام ممالک نے اس سال 'جی بھر کے' ون ڈے کرکٹ کھیلی۔ اس سال ایک روزہ طرز کا دوسرا سب سے بڑا ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی اپنے اختتام کو پہنچا اور انگلستان میں ہونے والی اس طرز کی…

2013ء کی دریافت ۔۔۔۔ جنید خان!

2013ء کی جب بات کریں تو پاکستان کرکٹ کے حوالے سے یہ نوجوانوں کا سال ثابت ہوا جس میں مجموعی طور پر تینوں فارمیٹس میں 14 کھلاڑیوں کو پاکستان کی 'سبز کیپ' پہلی مرتبہ پہنائی گئی ان میں احمد شہزاد، ناصر جمشید جیسے کھلاڑی بھی شامل تھے جو کافی…

پاک-لنکا پہلا ٹیسٹ: تین فاسٹ باؤلرز کے ساتھ جارحانہ اپروچ کی ضرورت

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ کل سال 2013ء کے آخری دن یعنی 31 دسمبر سے ابوظہبی کے شیخ زاید زاید اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ اس میدان پر اب تک صرف 4 ٹیسٹ مقابلے کھیلے گئے ہیں جن میں سے دو کسی نتیجے تک پہنچے بغیر…

نوجوان کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا مستقبل!

پاکستان کرکٹ کا یہ ہمیشہ سے خاصا رہا ہے کہ یہاں کم عمری میں ہی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کے میدانوں میں اتار دیا جاتا ہے۔مشتاق محمد سے لے کر حسن رضا تک پاکستان نے ہر دور میں کم عمر کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا…

[ریکارڈز] پاکستان کی کم ترین مارجن سے حاصل کردہ فتوحات

پورٹ ایلزبتھ میں پاکستان کی سنسنی خیز معرکہ آرائی کے بعد 1 رن سے حاصل کردہ فتح کئی لحاظ سے تاریخی تھی اور بلاشبہ مدتوں تک شائقین کے ذہنوں میں تازہ رہے گی۔ یہ ایک روزہ کرکٹ تاریخ میں محض دوسرا موقع تھا کہ پاکستان نے صرف 1 رن کے مارجن سے کوئی…