ٹیگ محفوظات

لینڈل سیمنز

وہاب ریاض ولن بن گئے، جیتا ہوا مقابلہ ٹائی

صرف ایک اوور، صرف ایک برے اوور نے پاکستان کو اک ایسے میچ میں فتح سے محروم کردیا، جو بیشتر وقت پاکستان کی مکمل گرفت میں رہا۔ آخری اوور میں وہاب ریاض کی ناقص لائن لینتھ نے محمد سمیع کی یادیں تازہ کردیں، یہاں تک کہ ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ بھی…

پاکستان کے خلاف سیریز، ویسٹ انڈین دستے کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی میں بدقسمتی اور پھر اہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ سے سہ فریقی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد اب ویسٹ انڈیز کے پاس جوہر دکھانے کا ایک اور موقع ہے، یعنی پاکستان کے خلاف محدود اوورز کی سیریز۔ دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کا…

ویسٹ انڈیز کی فتوحات کا سلسلہ جاری؛ زمبابوے کو ٹونٹی 20 میں بھی شکست

ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کی سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے ٹونٹی 20 مقابلوں کی سیریز کا بھی فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔ دو مختصر طرز کرکٹ کے مقابلوں کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 8 وکٹ سے شکست دے کر میزبان ٹیم نے سیریز…

بنگلہ دیش کی غیر مستقل مزاجی، سیریز ویسٹ انڈیز کے نام

بنگلہ دیش کا سب سے بڑا مسئلہ غیر مستقل مزاجی ہے، اور اسی کا اظہار اولین دونوں ایک روزہ مقابلوں میں ہوا ہے جہاں اسے نہ صرف بدترین انداز میں شکست سے دوچار ہونا پڑا بلکہ سیریز بھی ہاتھ سے گنوانی پڑی۔ واحد ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ کارکردگی دکھا کر…

سیمنز کی سنچری، ویسٹ انڈیز کو بنگلہ دیش پر برتری حاصل

ویسٹ انڈیز نے پہلے ایک روزہ میں بنگلہ دیش کو باآسانی 40 رنز سے زیر کر کے سیریز کا عمدہ آغاز کر دیا۔ واحد ٹی ٹوئنٹی میں ناکامی کے بعد ویسٹ انڈیز نے حوصلوں کو برقرار رکھا اور لینڈل سیمنز کی یادگار سنچری اور مارلون سیموئلز کی زبردست بلے بازی…

بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں مل گیا؛ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 103 رنز سے شکست

بالآخر بھارتی ٹیم کی حد سے زیادہ خود اعتمادی اور ویسٹ انڈیز کی فتح کے لیے جاری کوششیں نے کام کر دکھایا۔ عالمی چیمپئن بھارت کے ہاتھوں 5 میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 3 مقابلوں میں شکست کا منہ دیکھنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سیریز کے چوتھے…

ویسٹ انڈیز کو مسلسل دوسری شکست؛ بھارت کی سیریز میں 2-0 سے برتری

ویسٹ انڈیز ایک مرتبہ پھر آخری مرحلے پر لڑھک گیا اور بھارت نے مسلسل دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی فتح حاصل کر کے سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ بھارت کی فتح میں اہم ترین کردار ویرات کوہلی کی 81 رنز کی اننگ اور امیت مشرا کی تباہ کن باؤلنگ کا…

کالی آندھی کا انتقام؛ پاکستان کو 10 وکٹ سے شکست

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں مسلسل تین شکستوں کے باعث سیریز تو گنوادی لیکن بقیہ دو مقابلوں میں پاکستان کو جس انداز سے شکست دی یقیناً مہمان ٹیم کے لیے ناقابل فراموش شکستوں میں شمار ہوگا۔ چوتھے مقابلے میں بارش کی مدد سے…

بارش نے پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، ویسٹ انڈیز ایک رن سے فتحیاب

بارش، خوش قسمتی اور لینڈل سمنز کی عمدہ بلے بازی نے ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف 1 رن سے فتح دلا دی۔ محمد حفیظ کی کیریئر کی دوسری سنچری رائیگاں چلی گئی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ مایوس کن شکست عالمی درجہ بندی میں پاکستان کو قیمتی پوائنٹس سے…

ثابت قدم مصباح نے پاکستان کو ایک اور سیریز جتا دی

مصباح الحق نے پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ میں اپنی اہمیت ثابت کرتے ہوئے پاکستان کو اک مشکل صورتحال سے نکال کر منزل تک پہنچادیا۔ محض 172 رنز کے تعاقب کرنے والے پاکستان پر روی رام پال کے تباہ کن اسپیل کے باعث شکست کے بادل چھا گئے تھے لیکن مصباح…