ٹیگ محفوظات

مہیلا جے وردھنے

آسٹریلیا کے ہاتھوں سری لنکا چاروں شانے چت، سیریز ہاتھ سے گئی

سری لنکا کو سیریز میں اپنی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لیے جس مقابلے میں اعلیٰ کارکردگی پیش کرنے اور کامیابی کی ضرورت تھی، اسی میں اسے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کی سیریز کے چوتھے معرکے میں…

سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کی ایک اور فتح، آسٹریلیا پھر نامراد

سری لنکا نے مہیلا جے وردھنے کی آل راؤنڈ کارکردگی اور اجنتھا مینڈس کی ریکارڈ ساز باؤلنگ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں بھی شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کارکردگی…

چندیمال کی یادگار سنچری، سری لنکا کو سیریز میں برتری

سری لنکا نے نوجوان دنیش چندیمال کی ناقابل شکست سنچری اننگ کی بدولت انگلستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ آخری لمحات میں نوجوان دنیش کا سنچری کے حصول کے لیے محتاط رویہ اور دوسرے اینڈ سے…

جے وردھنے کی شاندار سنچری اننگ، سری لنکا نے سیریز برابر کر دی

مہیلا جے وردھنے کی کیریئر بیسٹ اننگ کی بدولت سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلستان کو کچل کر رکھ دیا اور 69 رنز سے با آسانی فتح سمیٹ کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا۔ اوول میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی…

واحد ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کا آل راؤنڈ کھیل؛ انگلستان کو 9 وکٹوں سے شکست

انگلستان کے دورے پر موجود سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی کے موجودہ عالمی چیمپئین کو اس کے اپنے میدان پر چاروں شانے چت کردیا. دونوں مدمقابل ٹیموں کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کے بالکل برعکس کارکردگی نظر آئی. ایک جانب انگلستان کے کھلاڑیوں نے نوآموزوں سے بھی…

دورۂ انگلستان کے لیے تلکارتنے دلشان کپتان مقرر

سری لنکا دورۂ انگلستان کے لیے تلکارتنے دلشان کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ عالمی کپ کے فائنل میں شکست کے بعد کمار سنگاکارا نے قیادت سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد سری لنکا کی سلیکشن کمیٹی اور نائب کپتان مہیلا جے وردھنے بھی اپنے…

سنگاکارا کے بعد جے وردھنے بھی عہدے سے مستعفی

سری لنکا کے کپتان کمار سنگاکارا کی قیادت سے دستبرداری کے بعد نائب کپتان مہیلا جے وردھنے بھی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ سنگاکارا کی طرح انہوں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا سبب کسی نوجوان کھلاڑی کو قیادت کی…

"بھارت" دنیائے کرکٹ کا نیا عالمی چیمپئن؛ سری لنکا ایک بار پھر ناکام

بھارت کی آل راؤنڈ کارکردگی نے اسے 28 سال بعد ایک بار پھر دنیائے کرکٹ کا نیا عالمی چمپیئن بنا دیا۔ اس ناقابل فراموش فتح کے ساتھ بھارت نے عالمی کپ 1996ء کے سیمی فائنل میں سری لنکا سے شکست کا بدلہ چکا یا اور سری لنکن ٹیم کو مسلسل دوسری بار

عالمی کپ کا پہلا آل ایشیا فائنل آج، بھارت فیورٹ

عالمی کپ 2011ء اپنے تمام مراحل طے کرتا ہوا بالآخر اس منزل پر آ گیا ہے جہاں طے ہوگا کہ اگلے چار سالوں تک دنیائے کرکٹ پر کس کی حکمرانی ہوگی۔ایک بات تو طے شدہ ہے کہ عالمی کپ اس مرتبہ ایشیا کے ہاتھ لگے گا کیونکہ تاریخ میں پہلا موقع آیا ہے…

فائنل تک رسائی کا پہلا معرکہ، نیوزی لینڈ اور سری لنکا آمنے سامنے

عالمی کپ 2011ء اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے اور اب مقابلے دوسرے سے تیسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں جہاں پہلا مقابلہ آج (منگل کو) میزبان سری لنکا اور بلیک کیپس نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ نیوزی لینڈ جو عرصہ دراز سے بڑی فتوحات کی تلاش…