گیند سے چھیڑ چھاڑ، "ہنگامہ ہے کیوں برپا؟"
فتح کا مزا ہمیشہ پرلطف ہوتا ہے، لیکن کبھی کبھی ایک 'بال' سارا مزا کرکرا کردیتا ہے جیسا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ ہوا۔ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں شکست دینے کی ہیٹ ٹرک کے بعد جو نشہ چڑھا تھا، وہ سب کپتان فف دو پلیسی کے پکڑے جانے سے اتر چکا ہے۔…