ٹیگ محفوظات

مکی آرتھر

شین واٹسن کو "بیماری" قرار دیا تھا، کلارک کا اعتراف

کرکٹ میں "ڈریسنگ روم" رازوں کا قبرستان ہوتا ہے اور ہر اہم کھلاڑی ان مزاروں کا مجاور۔ ان کے سینوں پر ایک بوجھ ہوتا ہے، جو تب اترتا ہے جب "ضمیر" جاگتا ہے۔ جیسے چند دن پہلے جاوید میانداد کا "ضمیر" جاگتے جاگتے رہ گیا، خیر یہ تو مذاق تھا۔ لیکن…

مکی آرتھر کوہلی کے مداح نکلے

جدید کرکٹ میں جس کھلاڑی نے بلے بازی کو عروج بخشا ہے، وہ بلاشبہ بھارت کا ویراٹ کوہلی ہے۔ 28 سالہ بیٹسمین نے تینوں طرز کے کھیل میں تسلسل کے ساتھ رنز بنا کر خود کو "رنز مشین" کے طور پر منوایا ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ موجودہ بھارتی ٹیم…

اسد شفیق میں تنڈولکر کی جھلک دکھائی دیتی ہے: مکی آرتھر

پاکستان کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ "اسد شفیق کو کھیلتا دیکھ کے ان کے ذہن میں سچن تنڈولکر کا تصور آتا ہے۔" دنیائے کرکٹ میں کسی بلے باز کا تقابل سچن سے کیا جائے، اس سے بڑا اعزاز کوئی اور ہو نہیں سکتا۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ گزشتہ ماہ انگلستان…

جدید تقاضوں کے مطابق ٹیم بنانے کے لیے دوٹوک فیصلے کرنے ہوں گے: مکی آرتھر

پاکستان کے نئے نویلے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ایک روزہ دستے کی کارکردگی سے سخت مایوس ہیں۔ ابتدائی تینوں مقابلے میں عبرت ناک شکست کے بعد چوتھے معرکے کے لیے دستے میں چار تبدیلیاں بھی کسی کام نہیں آئیں۔ دراز قد محمد عرفان نے ابتدائی اسپیل میں دو…

دورۂ انگلستان: پاکستان وہ کرسکتا ہے جو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نہ کر سکے

تاریخی لحاظ سے دیکھیں تو شاید ہی پاکستان کے لیے انگلستان کے دورے سے زیادہ مشکل کوئی مرحلہ ہو۔ 1992ء کے بال ٹمپرنگ تنازع سے لے کر 2010ء میں اسپاٹ فکسنگ تک تقریباً ہر بار اس دورے میں کوئی نیا "گُل" کھلا ہے۔ اس مرتبہ کیا ہوگا؟ فی الحال تو کچھ…

آسٹریلیا نے کوچ مکی آرتھر کو فارغ کر دیا

چیمپئنز ٹرافی میں دو ٹیموں کی کارکردگی بدترین رہی، جن میں سے ایک تو پاکستان جس نے ایک بھی میچ نہ جیتا جبکہ دوسرا آسٹریلیا جسے ملنے والا واحد پوائنٹ بارش سے متاثرہ میچ کا تھا۔ کہاں وہ عظمتیں اور جلال اور کہاں یہ حال، یہی وجہ ہے کہ کرکٹ…

آسٹریلین کیمپ میں کھلبلی، بھارت تاریخی فتح کا منتظر

چنئی اور حیدرآباد میں تاریخی فتوحات، اور آسٹریلیا کے خیمے میں پڑھنے والی پھوٹ، کے بعد بھارت ایک تاریخی فتح حاصل کرنے کے قریب ہے۔ کل یعنی جمعرات سے موہالی میں شروع ہونے والا تیسرا ٹیسٹ ہو سکتا ہے بھارت کے لیے آسٹریلیا کے خلاف سب سے بڑے مارجن…

واٹسن پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے، راب کوئنی طلب

اور وہی ہوا جس کا خطرہ تھا، تمام تر پیشگی اقدامات لاحاصل ثابت ہوئےاور شین واٹسن زخمی ہوکرجنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ سےباہر ہو گئے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اسی خطرے کے پیش نظر انہیں چیمپئنز لیگ 2012ء کے درمیان سے وطن واپس بلا…

آسٹریلیا نے مکی آرتھر کو نیا کوچ منتخب کر لیا

بالآخر عقدہ کھل گیا کہ جنوبی افریقہ کے سابق کوچ مکی آرتھر آخر کیوں پاکستان کی کوچنگ میں دلچسپی نہیں دکھا رہے تھے کیونکہ انہیں دنیا کی عظیم ٹیموں میں سے ایک آسٹریلیا کی کوچنگ مل گئی ہے۔ یوں آسٹریلیا کی ہمیشہ ملکی کوچ مقرر کرنے کی طویل روایت…

مکی آرتھر بھی پاکستان کی کوچنگ کے امیدواروں میں شامل ہیں: بھارتی خبر رساں ادارہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کو کوچ کے انتخاب کے لیے جن 5 امیدواروں کی فہرست موصول ہوئی ہے اس میں جنوبی افریقہ کے سابق کوچ مکی آرتھر بھی شامل ہیں۔ بھارت کے قومی خبر رساں ادارے 'پریس ٹرسٹ آف انڈیا' (پی ٹی آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم ذرائع کے…