ٹیگ محفوظات

مصباح الحق

بازی پھر پلٹا کھا گئی، ایجبسٹن میں مقابلہ دلچسپ مرحلے میں

ایجبسٹن ٹیسٹ خوب رنگ بدل رہا ہے۔ پہلے دو دن تک پاکستان کے غلبے کے بعد تیسرے دن بالآخر میزبان انگلستان نے اپنا اصل روپ دکھانا شروع کردیا ہے، اور پاکستان کی 103 رنز کی برتری کو پہلی ہی وکٹ پر ہڑپ کرگیا ہے۔ ایلسٹر کک اور ایلکس ہیلز کی پہلی وکٹ…

کرکٹ کے بزرگ کھلاڑی، جن کی کارکردگی ہے شاندار

مکمل فٹ اور بہترین کارکردگی، اس کے باوجود مصباح الحق کے پاس اب زیادہ وقت نہیں ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ تمام تر قدر دانی کے باوجود مصباح کو اتنی عزت اور احترام نہیں مل سکا جو ان سے کہیں کم درجے کے کھلاڑیوں کو حاصل ہے۔ مصباح مضبوط اعصاب کے…

انگلستان نے تمام شعبوں میں مات دی، مصباح کا اعتراف

بہتر منصوبہ بندی اور حکمت عملی سے انگلستان نے اولڈ ٹریفرڈ کا معرکہ سر کرلیا۔ پاکستان کو کھیل کے تمام شعبوں میں زیر کرکے 330 رنز کے بڑے فرق سے شکست دی۔ اس عبرت ناک شکست پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے اعتراف…

پاکستان حال سے بے حال، امیدیں کسی معجزے سے وابستہ

اولڈ ٹریفرڈ میں بارش زدہ تیسرا دن بھی انگلستان کی بالادستی کو روک نہیں سکا ۔ انگلستان نے پہلی اننگز میں 391 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد بھی حیران کن طور پر پاکستان کو فالو-آن پر مجبور نہیں کیا اور اب دوسری اننگز میں صرف ایک وکٹ پر مزید 98…

مصباح، پاکستان کرکٹ کا "نجات دہندہ"

جب پاکستان کے کپتان مصباح الحق ڈریسنگ روم سے لارڈز کے تاریخی میدان میں داخل ہو رہے تھے تو ان کے سامنے تاریخ کے دو پہلو تھے۔ ایک، وہ کبھی انگلستان سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہارے، دوسرا یہ ان کا پہلا دورۂ انگلستان تھا کہ جہاں پاکستان کے جیتنے کے…

کک پاکستان کے "فوجی جشن" پر چراغ پا

انگلستان کے کپتان ایلسٹر کک نے کہا ہے کہ لارڈز میں پاکستان کا جشن منانے کا "فوجی انداز" اگلے ٹیسٹ کے لیے ان کے حوصلوں کو بڑھائے گا۔ پہلے ٹیسٹ میں 75 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد مصباح الحق اور پاکستان تمام کھلاڑیوں نے فوجی انداز سے…

پاک-انگلستان سیریز، تنازعات اور ہنگاموں کی طویل داستان

پاکستان کے کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد پہلی بار انگلستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ موجودہ ٹیم میں صرف تین کھلاڑی ایسے ہیں، جو اُس وقت انگلستان میں موجود تھے جب قوم نے اس ہزیمت کا سامنا کیا تھا اور یہ تینوں اپنے کیریئر کے ابتدائی مراحل میں…

لارڈز کا آسیب لارڈز ہی میں دفنا دیا گیا

"کرکٹ کے گھر" لارڈز میں پاکستان کو چھ سال پہلے جس ذلت و ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا، جو آسیب کی طرح پاکستان کو چمٹ گئی تھی، بالآخر اس خاک کو وہیں پہنچا دیا گیا ہے، جہاں کا خمیر تھا۔ ذرا اس دن کا تصور کیجیے کہ جب اسپاٹ فکسنگ معاملہ منظر عام…

پاکستان نے لارڈز میں میدان مار لیا

جس پاکستانی کرکٹ پرستار نے بھی چھ سال قبل لارڈز کا "وہ" ٹیسٹ دیکھا تھا، اس کے دل سے دعا نکلتی ہوگی کہ پاکستان کو اسی میدان پر اسپاٹ فکسنگ کا داغ دھونے کا موقع ملے۔ وہ سر جو اگست 2010ء کی اس "منحوس" شام شرم سے جھکے ہوئے تھے، وہ دوبارہ "کرکٹ…

مصباح نے انوکھے جشن کے "راز" سے پردہ اٹھا دیا

انگلستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے روز کپتان مصباح الحق نے بہت مشکل حالات میں بیٹنگ کو سہارا دیا اور ایک یادگار سنچری بنائی جو لارڈز کے تاریخی میدان پر بلاشبہ ایک یادگار لمحہ رہے گی مگر اس سنچری کی ایک خاص بات اس کے بعد منفرد جشن بھی تھا۔…