ٹیگ محفوظات

مچل جانسن

جانسن اور فاکنر کی انجریز، آسٹریلیا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل پریشان

آسٹریلیا اس وقت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے سلسلے میں جنوبی افریقہ سے نبرد آزما ہے لیکن دو خطرات اس کے سر پر منڈلا رہے ہیں۔ مچل جانسن اور جیمز فاکنر کا زخمی ہونا۔ جیمز فاکنر گو کہ دورۂ جنوبی افریقہ پر ٹیم کے ساتھ ہیں لیکن وہ جنوری…

ایک اور یکطرفہ مقابلہ، آسٹریلیا 5-0 سے ایشیز جیت گیا

آسٹریلیا نے سڈنی میں تقریباً 43 ہزار تماشائیوں کے روبرو انگلستان کے خلاف تمام نئے پرانے حساب چکتا کردیے اور تاریخ میں محض تیسری بار ایشیز سیریز 5-0 کے شاندار مارجن سے جیت لی۔ پوری سیریز میں انگلستان آسٹریلیا کے ہاتھوں کس بری طرح شکست سے…

اینٹ کا جواب پتھر، آسٹریلیا کی برتری چار-صفر

آسٹریلیا نے اینٹ کا جواب پتھر سے دے دیا اور چوتھے ٹیسٹ میں انگلستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر رواں سال کے وسط میں ایشیز شکست کا نہ صرف بھرپور بدلہ لے لیا بلکہ اب اس کی نظریں کلین سویپ کے ذریعے نئے سال کا آغاز کرنے پر مرکو زہیں۔…

حواس باختہ انگلستان دوسرا ٹیسٹ بھی ہارگیا، آسٹریلیا کا شاندار کھیل

جب آسٹریلیا کے عظیم بلے باز ڈان بریڈمین اپنے عروج پر تھے تو انگلستان نے آسٹریلیا کے بلے بازوں بالخصوص ڈان سے نمٹنے کا ایک طریقہ ایجاد کیا تھا جو کرکٹ تاریخ میں 'باڈی لائن' کہلاتا ہے۔ یعنی باؤلر کی گیند کا ہدف وکٹ نہیں بلکہ بلے باز کا جسم…

آسٹریلیا کا حوصلہ آسمانوں پر، انگلستان معجزوں کا منتظر

ٹھیک ایک سال پہلے انگلستان کے کپتان ایلسٹر کک غالباً اپنے کیریئر کے یادگار ترین ایام گزار رہے تھے، بھارت کے خلاف اسی کی سرزمین پر نہ صرف انفرادی طور پر عمدہ کارکردگی دکھا رہے تھے بلکہ سرزمین ہند پر ایک تاریخی فتح بھی سمیٹی لیکن اب ایشیز میں…

آسٹریلین کیمپ میں کھلبلی، بھارت تاریخی فتح کا منتظر

چنئی اور حیدرآباد میں تاریخی فتوحات، اور آسٹریلیا کے خیمے میں پڑھنے والی پھوٹ، کے بعد بھارت ایک تاریخی فتح حاصل کرنے کے قریب ہے۔ کل یعنی جمعرات سے موہالی میں شروع ہونے والا تیسرا ٹیسٹ ہو سکتا ہے بھارت کے لیے آسٹریلیا کے خلاف سب سے بڑے مارجن…

پولارڈ کی سنچری اننگز رائیگاں؛ آسٹریلیا کی فتوحات کا سلسلہ جاری

تین میچوں میں مسلسل شکستوں کا سامنا کرنے والی کالی آندھی مسلسل آسٹریلوی ٹیم کے عتاب کا شکار ہے کہ جس نے سیریز کے چوتھے میچ میں فتح حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ واش کی جانب قدم بڑھا دیا ہے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ایک انتہائی خراب آغاز کے…

سری لنکا کے لیے ذلت کا نیا طوق، آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست

ماضی قریب میں سری لنکا کی بیٹنگ کی ناکامی کی اس سے بری مثال صرف ایک ہے، جب وہ گزشتہ سال کارڈف میں انگلستان کے خلاف 82 رنز پر ڈھیر ہو کر نہ صرف ٹیسٹ بلکہ بعد ازاں سیریز بھی ہار گیا تھا لیکن یہاں ملبورن میں اسے ایک اننگز اور 201 رنز کی جس ذلت…

اعصاب شکن مقابلے کے بعد آسٹریلیا 2 وکٹوں سے فتح یاب، سیریز برابر

نو عمر پیٹرک کمنز کی پہلے ٹیسٹ میں عمدہ گیند بازی اور اعصاب شکن مراحل میں بریڈ ہیڈن اور مچل جانسن کی عمدہ بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر ڈالی۔ 310 رنز کے…

بریٹ لی دورۂ جنوبی افریقہ سے باہر

آسٹریلیا کے برق رفتار گيند باز بریٹ لی آنتوں کی سوزش کی وجہ سے دورۂ جنوبی افریقہ سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ پیر کی شب جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں جراحی کے عمل سے گزریں گے اور ممکنہ طور پر چھ سے آٹھ ہفتوں کے لیے کرکٹ کے میدانوں میں نہيں اتر…