ٹیگ محفوظات

محمد عرفان

ذمہ داری اب بیٹسمینوں کی ہے!

متحدہ عرب امارات کی وکٹوں پر رنز کرنا آسان نہیں ہے یہ بات ٹیسٹ سیریز کے پہلے دن ہی ثابت ہوگئی جب جنوبی افریقہ جیسی ٹیم بھی پونے تین رنز فی اوور کے حساب سے بیٹنگ کرسکی جبکہ پاکستانی بالرز نے 8 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ثابت کیا کہ جنوبی افریقی…

پاکستان نے پریکٹس میچ میں عرب امارات کو زیر کرلیا

عالمی نمبر ایک جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرنے سے قبل 'لہو گرم' کرنے کے لیے کھیلے گئے متحدہ عرب امارات کے خلاف دو روزہ مقابلے میں پاکستان نے 127 رنز سے فتح حاصل کرلی۔ ابوظہبی میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان کے 317 رنز کے جواب میں…

عید کا پرمسرت تہوار، کھلاڑی بھی گھروں کو پہنچ گئے

مسلمانوں کے لیے اللہ تبارک تعالیٰ کی جانب سے خوشی کے دو تہوار مقرر کیے ہیں جن میں سے پہلا رمضان المبارک کے روزوں کے اختتام پر عید الفطر ہے۔ جہاں دنیا بھر میں مسلمان اس پرمسرت موقع پر خوشیاں سمیٹ رہے ہیں ، وہیں کھلاڑی بھی اس بار خوش قسمت ہیں…

فٹ رہنا ہے تو گوشت چھوڑو سبزیاں کھاؤ: وسیم اکرم کا عرفان کو مشورہ

دنیا بھر میں کرکٹ اب کھیل سے بڑھ کر سائنس بن چکی ہے، کھیلنے کی تکنیک کو بذریعہ کمپیوٹر سافٹویئرز جانچنے کے علاوہ روزمرہ مرہ کی زندگی کو ایک سانچے میں ڈھالنے تک، ترقی یافتہ ممالک میں کھلاڑیوں کے رہنے سہنے اور کھانے پینے کے طریقے تک وضع کیے…

"جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا" پاک-ویسٹ انڈیز سیریز کے دلچسپ اعدادوشمار

جب دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کیا گیا تو اس کے بعد غالباً پاکستان کرکٹ بورڈ یا سلیکشن کمیٹی کے کسی رکن کی جانب سے ایک بیان جاری ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ ہم جو ٹیم ویسٹ انڈیز بھیج رہے ہیں اس کے جیتنے کی گارنٹی نہیں دے…

[خلق خدا] پاکستان کی شکست، ایک کرکٹ پرستار کا ردعمل

پاکستان کو ایک بار پھر چیمپئنز ٹرافی میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ آخری میچ محض خانہ پری کے لیے کھیلے گا۔ چیمپئنز ٹرافی میں مشکل گروپ میں ہونے کے باوجود پرستار خوش فہمیوں میں مبتلا تھے، جن کو وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ کے…

انتخابی نتائج سامنے، کھلاڑیوں کی ن لیگ کو مبارکبادیں

پاکستان میں انتخابات کے بعد اب نتائج سامنے آ رہے ہیں اور اگلی حکومت کے لیے صورتحال کافی حد تک واضح ہو چکی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن واضح برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر جانب سے ان کو مبارکباد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں،…

عام انتخابات: کھلاڑی بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کو تیار

65 سے زائد سالوں سے جاری آمریت و جمہوریت کی آنکھ مچولی کے بعد اب 2013ء میں لگتا ہے کہ وطن عزیز کی تقدیر کا فیصلہ عوام نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ انتخابات کے "بخار" نے پوری قوم کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور کھلاڑی بھی اس سے مستثنیٰ نہیں…

دنیائے کرکٹ کے ابھرتے ہوئے تیز رفتار باؤلرز

ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کے فلک شگاف نعروں نے آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا۔ جب لٹل ماسٹر سچن تنڈولکر نے میدان میں قدم رکھا تو کولکتہ کے میدان میں کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی۔ وہ چھوٹے چھوٹے قدم لیتے کریز کی جانب بڑھے، کبھی کندھوں کو آگے…

سنسنی خیز مقابلہ، عرفان اور مصباح نے سیریز برابر کر دی

اک ایسا مقابلہ جو پاکستان کے لیے "مارو یا مر جاؤ" تھا، دونوں ٹیموں کے لیے 'پل میں تولہ اور پل میں ماشہ ' بنا، آخر دو ایسے کرداروں کی بدولت پاکستان کی جیت پر منتج ہوا، جن کے بارے میں عموماً تصور بھی نہیں کیا جاتا، یعنی مصباح الحق اور عمران…