ٹیگ محفوظات

محسن خان

آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان، تاریخ پر ایک نظر

پاکستان سپر لیگ کا بخار بالآخر اتر گیا۔ لاہور قلندرز کی یادگار کامیابی کے بعد اب جذبات بھی معمول پر آ چکے ہوں گے اور آنا ضروری بھی ہیں کیونکہ اب ہے 'اصل تے وڈا مقابلہ': پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا! یہ ایک تاریخی دورہ ہے، تاریخی اس لیے…

اظہر علی کو قیادت سے ہٹایا جائے، سابق کپتان یک آواز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سطحی فیصلوں کا خمیازہ ہمیشہ عوام کے پسندیدہ کھیل کو ہی بھگتنا پڑا ہے۔ بارہا سبکی کے باوجود بورڈ اپنا چلن بدلنے کو تیار نہیں ہے۔ عالمی کپ 2015ء میں ناکامی کے بعد جب کپتان مصباح الحق ایک روزہ کرکٹ چھوڑ گئے تو ہونا تو یہ…

یونس خان کی ریٹائرمنٹ، شائقین حیران، بورڈ پریشان

پاکستان کے یونس خان کا ایک روزہ کرکٹ چھوڑنے کا یہ فیصلہ اتنا اچانک تھا کہ اُن کے پرستاروں کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی حیران و پریشان دکھائی دیتا ہے بلکہ قومی سلیکشن کمیٹی کی تو اچھی بھلی سبکی ہوگئی ہے، جس نے "مستقبل کو پیش نظر رکھتے…

خراج تحسین، گال کے ’گم گشتہ‘ ہیرو اسد شفیق کو

گال کے خوبصورت میدان کے پس منظر کے ساتھ پاکستان کو فتح کا جشن مناتے ہوئے دیکھے زمانہ گزر گیا۔ جب 2000ء میں سمندر کے کنارے اور ایک تاریخی قلعے کے قریب واقع اس میدان پر پاکستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا تو فتح نے اس کے قدم چومے تھے، لیکن وہ…

اپنی مرضی کا کوچ لانا تھا تو یہ ڈرامہ کرنے کی کیا ضرورت تھی: محسن خان

پاکستان نے وقار یونس کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کردیا اور اس کے ساتھ ہی اس عہدے کے خواہاں تمام امیدوار پھٹ پڑے ہیں جن میں سب سے نمایاں نام محسن خان کا ہے۔ 2011ء میں وقار یونس کے استعفے کے بعد عارضی طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی تربیت کی ذمہ…

محمد عامر کو واپس لانے کی کوششیں شرمناک قرار

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی اور کوچ محسن خان نے محمد عامر کو بین الاقوامی کرکٹ میں واپس لانے کی کوششوں کو شرمناک قرار دیا ہے۔ کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن خان نے کہا کہ عامر سمیت ان تمام کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی ہونی…

پاکستان کا اگلا کوچ مقامی ہوگا؛ معین، وقار اور محسن میں مقابلہ

بالآخر کئی ماہ اسرار کا پردے کے پیچھے رہنے کے بعد یہ عقدہ کھل ہی گیا کہ پاکستان کا اگلا کوچ کوئی غیر ملکی نہیں بلکہ مقامی ہی ہوگا۔ ڈیو واٹمور کے دو سالہ عہد میں قومی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد جب اگلے دور کے لیے کوچ کے…

کوچ جان سے گئے، پاکستانی بلے باز نہ سدھرے

تحریر: خورشید آزاد/احمد جٹ/ابوشامل مدثر نذر، رچرڈ پائی بس، انتخاب عالم، جاوید میانداد، باب وولمر، جیف لاسن، وقار یونس، محسن خان اور اب ڈیو واٹمور سب نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا، لیکن پاکستان کے بلے بازوں نے نہ سدھرنا تھا، نہیں سدھرے یہاں…

سابق پاکستانی کھلاڑی محسن خان کو برقرار رکھنے کے حامی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل کامیابیوں کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ انگلستان کے خلاف سیریز کے بعد کوچ محسن خان کو ہٹا کر غیر ملکی کوچ ڈیوڈ واٹمور کو نیا کوچ بنانے کا اصولی فیصلہ کرچکا ہے،تاہم سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے کوچ محسن خان کو برقرار رکھنے کی…

محسن خان کی مدت میں توسیع روکنے کی کوششیں، پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سرگرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کے لیے اس وقت میدان گرم ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں عہدیداران کا ایک گروہ محسن خان کی مدت میں توسیع کو روکنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ قابل اعتبار ذرائع نے سوموار کو کرک نامہ کو بتایا کہ…