ٹیگ محفوظات

معین علی

واحد ٹی ٹوئنٹی، انگلستان کا مضبوط ترین دستے کا اعلان

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے میں ناکامی نے انگلستان کو کتنا گہرا زخم پہنچایا ہے، اس کا اندازہ محدود اوورز کے مقابلوں میں اس کی تڑپ سے لگایا جا سکتا ہے۔ ابتدائی تین ایک روزہ مقابلوں میں سیریز حاصل کرلینے کے بعد اس کی نظریں ون ڈے میں کلین…

اوول میں 'ری پلے'

ایجبسٹن میں پہلے روز پاکستان 158 رنز پر پانچ حریف بلے بازوں کو ٹھکانے لگانے کے باوجود انگلستان کو 297 رنز بنانے کا موقع دیتا ہے اور یہیں سے مقابلے کا پانسہ پلٹ جاتا ہے۔ لگ بھگ اسی صورت حال کا سامنا اوول میں جاری آخری ٹیسٹ کے پہلے دن بھی رہا…

خسارے کے بعد شاندار کامیابی، انگلستان کو ناقابل شکست برتری مل گئی

انگلستان نے اولڈ ٹریفرڈ میں سیریز تو برابر کردی لیکن ایجبسٹن میں وہ ابتدا ہی سے پچھلے قدموں پر تھا لیکن پھر جوابی وار کرتے ہوئے مقابلے کو اس مقام تک لے آیا کہ آخری روز پاکستان کو 141 رنز کی بھاری شکست دے دی۔ یوں چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں…

ایجبسٹن ٹیسٹ انگلستان کی مٹھی میں

پاک-انگلستان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ اب مکمل طور پر میزبان کی مٹھی میں آ چکا ہے۔ چوتھے دن ابتدائی دو سیشن کا سست کھیل دیکھ کر یہ شک ہو رہا تھا کہ شاید دونوں ٹیمیں ڈرا کے لیے کھیل رہی ہیں۔ پاکستان کے گیندباز ابتدائی کامیابیاں سمیٹنے کے بعد مسلسل…

اسلام کے لیے کرکٹ بھی چھوڑ سکتا ہوں، معین علی

انگلستان کے معین محض شکل و صورت سے ہی راسخ العقیدہ مسلمان نہیں لگےت بلکہ عملاً بھی وہ مذہب کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ اس امر کا کھلا اظہار کرتے ہوئے معین نے کہا ہے کہ مذہب سے زیادہ میرے لیے کسی چیز کی اہمیت نہیں اور وہ اسلام کے لیے…

پاکستان سے مقابلہ، انگلستان ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرنے کا خواہشمند

سال 2016ء کے اہم ترین دورے کے لیے پاکستان کی انگلستان روانگی میں صرف ایک مہینہ رہ گیا ہے۔ ایک طرف جہاں پاکستان کے کھلاڑی اس دورے کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں، وہیں انگلستان کے کھلاڑی سری لنکا کے خلاف لہو گرما رہے ہیں اور منتظمین آئندہ سیریز…

جنوبی افریقہ پستی کی جانب گامزن، انگلستان سے بھی شکست

بھارت کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جب جنوبی افریقہ کو تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اُس وقت ہر ایک کے ذہن میں یہی بات تھی کہ شکست کے پیچھے بھارتی کارکردگی سے زیادہ وکٹ کی خرابی کا عمل دخل ہے، لیکن ڈربن میں پہلے ٹیسٹ میں…

شکست کے ذمہ دار عادل رشید نہیں، پھر بھی انہیں باہر ہونا چاہیے

یہ تحریر برطانوی روزنامہ 'گارجین' کے صحافی مائیک سیلوی نے پاک-انگلستان دوسرے ٹیسٹ کے بعد لکھی ہے جس میں انہوں نے آخری مقابلے سے قبل انگلستان کی کارکردگی اور آئندہ حکمت عملی پر روشنی ڈالی ہے۔ اس کا ترجمہ و تلخیص یہاں پیش کی جا رہی ہے عادل…

کیا انگلستان اسپن چیلنج سے نمٹ پائے گا؟

جب 2012ء میں متحدہ عرب امارات میں انگلستان کو پاکستان کے ہاتھوں تینوں ٹیسٹ میں شکست کا سامنا ہوا، تو ایلسٹر کک، این بیل، جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ بھی انگلستان کے دستے کا حصہ تھے اور آج جب ایک مرتبہ پھر ان صحراؤں میں پاکستان کا مقابلہ…

آسٹریلیا کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، انگلستان نے میدان مارلیا

مقابلہ تو اختتام کو پہنچا، لیکن یہ سمجھنا اب بھی مشکل ہے کہ آج انگلستان اور آسٹریلیا کے واحد ٹی ٹوئنٹی میں میزبان کی خوش قسمتی نے اسے جتوایا یا آسٹریلیا کی بدقسمتی نے اسے یقینی کامیابی سے محروم کیا۔ 183 رنز کا ہدف آسٹریلیا تقریباً حاصل…