ٹیگ محفوظات

نیوزی لینڈ پاکستان 2010-11ء

ہدف کے تعاقب میں ناکامی، پاکستان کی رام کہانی

پاکستان کرکٹ ٹیم ہمیشہ ہی سے ہدف کے تعاقب میں ایک کمزور ٹیم رہی ہے لیکن گزشتہ چند سالوں سے جب سے پاکستان میں بلے باز وں کا قحط پڑا ہے، یہ مسئلہ بہت ہی زیادہ گمبھیر ہوگیا ہے۔ اور اگر معاملہ 250 رنز سے زیادہ کے ہدف کو حاصل کرنے کا ہو تو…

آخری میچ میں نیوزی لینڈ فاتح؛ سیریز ٹرافی پاکستان کے نام

تنازعات اور ناقص فارم میں گھرے ہوئے جیسی رائیڈر نے تمام تر غصہ پاکستانی باؤلرز پر نکالتے ہوئے یادگار سنچری اسکور کی اور نیوزی لینڈ کو عالمی کپ سے قبل ایک حوصلہ افزاء فتح دلا دی۔ ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کے چھٹے اور آخری ایک…

نیوزی لینڈ پسپا؛ پاکستان نے فتح کے جھنڈے گاڑدیے

ایک زبردست مقابلے کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ کی سرزمین پر میزبان ملک کو ایک روزہ مقابلے میں فیصلہ کن شکست دے کر 6 میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی۔ سیڈن پارک ہملٹن میں کھیلے جانے والے سیریز کے 5 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی برتری ختم…

مصباح نے پاکستان کا بیڑہ پار لگا دیا، پاکستان دو وکٹ سے فتحیاب

قومی ٹیم میں واپسی کے بعد سے بلے بازی میں ذمہ دارانہ کردار نبھانے والے مصباح الحق نے اس مرتبہ ایک روزہ کرکٹ میں اپنی یادگار ترین اننگ کھیل کر پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف دو وکٹوں سے فتح دلوا دی۔ فتح میں مصباح…

نیوزی لینڈ کی ہار؛ پاکستان فتح سے ہمکنار؛ سیریز برابر

اسکور کارڈ: پاکستان: 293/7 (محمد حفیظ: 115؛ ساؤتھی: 57/2) نیوزی لینڈ: 250/9 (اسٹائرس: 46؛ عمر گل: 31/2) حتمی نتیجہ: پاکستان 43 سے فتحیاب۔ نیوزی لینڈ کے دورہ پر موجود پاکستانی ٹیم نے 6 ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کی سیریز 1-1 سے…

پاکستان نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے بارش کی نذر

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ یہ میچ کوئنزٹاؤن میں دنیا کے خوبصورت ترین میدانوں میں سے ایک میں کھیلا جانا تھا۔ ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر…

پاکستان نے نیوزی لینڈ کی شکستوں کا سلسلہ توڑ دیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 6 ایک روزہ مقابلوں کا پہلا میچ ویلگنٹن میں کھیلا گیا جسے نیوزی لینڈ نے شاندار بالنگ کارکردگی کے باعث جیت لیا۔ یہ نیوزی لینڈ کی مسلسل 11 ایک روزہ مقابلوں میں شکست کے بعد پہلی فتح ہے۔ میچ کے دوران پاکستانی بلے…

پاکستان 5 سال بعد ٹیسٹ سیریز جیت گیا، دوسرا ٹیسٹ ڈرا

پانچ سال کے طویل انتظار کے بعد بالآخر پاکستان نے کوئی ٹیسٹ سیریزجیت ہی لی۔ ویلنگٹن ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا اور پاکستان کو سیریز میں 1-0 سے کامیابی دلا گیا۔ مصباح الحق نے ایک مرتبہ پھر قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے 70 رنز کی ناقابل…

خراب امپائرنگ: عدنان اکمل ریکارڈ سے محروم

کرکٹ میچز کے دوران بلے بازوں یا بالرز کی غیر یقینی کارکردگی ہی میچ کے فیصلہ میں اہم کردار ادا نہیں کرتی بلکہ بعض اوقات امپائرز کے صحیح و غلط فیصلہ بھی میچ کے نتائج تبدیل کر کے رکھ دیتے ہیں۔ خراب امپائرنگ کا نقصان اور اچھی امپائرنگ کا فائدہ…

بلیک کیپس اور گرین شرٹس مقابلے کیلیے تیار

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 15 جنوری سے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مہمان ملک کو 1-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ جو اسے ٹیسٹ میچ کے تیسرے ہی دن 10 وکٹوں سے نیوزی لینڈ کو شکست دے…