ٹیگ محفوظات

پاکستان آسٹریلیا 2012ء

[اعدادوشمار] پاکستان اور داستان رنز کے دفاع کی

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں پاکستان کا باآسانی کامیابی حاصل کرنا، بالکل بھی حیران کن نہیں تھا۔ خاص طور پر اس وقت جب پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 175 رنز کا بھاری مجموعہ اکٹھا کرلیا تھا۔ شاذونادر ہی ایسا ہوا ہے کہ…

فیصلہ کن مقابلے میں شکست، پاکستان کی طویل روایت

عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ فیصلہ کن مقابلے میں اور اہم ترین مرحلے پر جنوبی افریقہ کے دماغ کی بتی بجھ جاتی ہے اور وہ شکست کھا کر مقابلے کی دوڑ سے باہر ہوجاتا ہے۔ عالمی کپ 1992ء سے لے کر 2011ء تک، اور متعدد دیگر مراحل پر بھی، اس مایوس کن…

تاریخی فتح گہنا گئی، غیر مستقل مزاج پاکستان کو بدترین شکست

پاکستانی بلے بازوں نے آسٹریلیا کے خلاف کلین سویپ کا سنہرا موقع گنوا دیا اور سیریز کی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند روز قبل کی تاریخی فتح کو گہنا دیا۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں اپنے کم ترین اسکور 74 رنز پر ڈھیر ہوا اور…

واٹمور قومی ٹیم کی پیشرفت سے مطمئن، کلین سویپ کے خواہشمند

پاکستان کے کوچ ڈیو واٹمور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی اب تک کی پیشرفت سے بہت خوش ہیں، اور آخر کیوں نہ ہوں؟ ایک روزہ مرحلے میں مایوس کن شکست کے بعد ٹی ٹوئنٹی کے اولین دونوں مقابلوں میں یادگار کارکردگی کا مظاہرہ جو…

آسٹریلیا زوال کی اتھاہ گہرائیوں میں

ایک دہائی سے زائد عرصے تک دنیائے کرکٹ پر بلاشرکت غیرے حکمرانی کرنے والا آسٹریلیا ثریا سے تحت الثریٰ میں جا پہنچے گا؟ یہ کس نے سوچا ہوگا لیکن پاکستان کے خلاف گزشتہ روز دبئی کے "حلقۂ آتش" میں ملنے والی شکست نے اسے واقعی زوال کی نئی گہرائیوں…

سپر میچ کا فیصلہ سپر اوور میں، اعصاب شکن مقابلہ، پاکستان فاتح

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی تاریخ کے سنسنی خیز ترین مقابلے میں تبدیل ہو گیا، جس میں کئی نشیب و فراز کے بعد بالآخر فیصلہ سپر اوور میں ہوا اور پاکستان نے آخری گیند پر ایک رن بنا کر میچ اور سیریز اپنے نام کر لی۔ میچ…

آل راؤنڈ کارکردگی، پاکستان پہلا ٹی ٹوئنٹی با آسانی جیت گیا

ایک روزہ سیریز میں مایوس کن شکست کا سامنا کرنے کے بعد پاکستان مختصر ترین طرز یعنی ٹی ٹوئنٹی کے پہلے معرکے میں بالکل ہی مختلف روپ میں نظرآیا۔ نہ صرف یہ کہ گیند بازوں نے بہت عمدہ باؤلنگ کی بلکہ فیلڈرز نے ایک مرتبہ بھی کوئی کیچ اپنے ہاتھوں سے…

آسٹریلیا سے شکست، مستقبل کے لیے بہتر لائحہ عمل کی ضرورت

پاکستان آسٹریلیا سے دس سال بعد ایک روزہ بین الاقوامی دو طرفہ سیریز جیتنے کا سنہری موقع گنوابیٹھا۔ اب پاکستان کو 2016ء تک انتظار کرنا پڑے گااوراُس وقت یہ دس سال 14 سال بن جائیں گے اور آپ کو پڑھنے کو ملے گا کہ پاکستان 14 سال بعد آسٹریلیا سے…

مائیکل ہسی اور میکس ویل نے آسٹریلیا کو سیریز جتا دی

مردِ بحران مائیکل ہسی اور نوجوان گلین میکس ویل کی شاندار بلےبازی نے پاکستان کی جلتی بجھتی امیدوں کےچراغ بالآخر گل کر دیے اور آسٹریلیا نے تیسرے و فیصلہ کن ایک روزہ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز 2-1 سے سمیٹ لی۔…

ناصر اور اجمل کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سیریز برابر کر دی

ناصر جمشید کی زبردست بلے بازی اور انتہائی مرطوب و گرم موسم نے آسٹریلیا کے پہلے بلے بازی کے فیصلے کو غلط ثابت کر دکھایا اور پاکستان نے توقعات کے برخلاف 249 رنز کا ایک بھاری ہدف با آسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرتے ہوئے سیریز 1-1 سے برابر…