ٹیگ محفوظات

پاکستان آسٹریلیا 2014ء

یہ معجزہ ہی تھا!!

معجزہ صرف یہی تو نہیں کہ 9 ٹیموں میں پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر موجود ٹیم ورلڈ کپ جیت جائے بلکہ معجزہ تو یہ بھی ہے مصباح الحق آسٹریلین باؤلرز چیر پھاڑ کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کرڈالیں اور ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج…

"چھپڑ پھاڑ کے"، پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف کلین سویپ

ٹھیک تین سال پہلے پاکستان کرکٹ تاریخ کا شرمناک ترین دن تھا جب سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو دورۂ انگلستان میں اسپاٹ فکسنگ میں سزا بھگتنے کے بعد برطانیہ کی عدالت نے دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے مقدمے میں قید کی سزائیں سنائی تھیں۔ شاید ہی…

رچرڈز کا ریکارڈ برابر کرنا بہت بڑا اعزاز ہے: مصباح الحق

جب ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے دن پہلے سیشن میں مصباح الحق میدان میں اترے تو تیز کھیلنا ضرور ان کے مدنظر تھا، لیکن ویوین رچرڈز کا ریکارڈ برابر کرنا ان کے گمان میں بھی نہ ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ 'ویو' کے ریکارڈ کو برابر کرنا اپنے لیے بڑا اعزاز…

[ریکارڈز] 'سست' مصباح نے تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

سست، دھیما اور حالات کے تقاضوں کے مطابق نہ کھیلنے والا کھلاڑی، یہ وہ طعنے تھے جو کرکٹ کے شائقین مصباح الحق کے بارے میں اکثر سنتے رہتے تھے لیکن کس نے توقع رکھی ہوگی کہ یہی مصباح ایک ایسا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے جس کی طرف دیکھ کر ایڈم…

32 سال بعد ۔۔۔۔۔ !!!!

آسٹریلیا پاکستان کا وہ حریف ہے، جس کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ بہت سخت جدوجہد کی ہے۔ دونوں ملکوں کی باہمی کرکٹ کی 58 سالہ تاریخ میں گنی چنی سیریز ہیں جن میں پاکستان نے فتوحات حاصل کی ہیں، ورنہ نتیجہ ہمیشہ آسٹریلیا ہی کے حق میں نکلا ہے۔…

ریکارڈ کے لیے نہیں ، ہمیشہ ملک اور ٹیم کے کھیلا: یونس خان

آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز میں رنز کے انبار لگا دینے والے پاکستان کے مرکزی بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ انفرادی سنگ میل عبور کرنے کے لیے نہیں بلکہ ہمیشہ ملک اور ٹیم کی خاطر کھیلا ہے اور آسٹریلیا کے خلاف ڈبل سنچری بنانے کی صرف اس لیے خوشی…

[ریکارڈز] یونس خان 8 ہزار رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی

ابوظہبی میں جاری پاک-آسٹریلیا ٹیسٹ میں پاکستان خاص طور پر یونس خان نے 'مہمان نوازی' کا بھرپور ثبوت دیتے ہوئے ایک اور ریکارڈ ساز اننگز کھیل ڈالی اور اس دوران ایک ایسا سنگ میل بھی عبور کیا جہاں تاریخ میں صرف دو پاکستانی بلے بازوں کو رسائی…

[ریکارڈز] مسلسل تین سنچریاں، یونس خان نئی بلندیوں کی جانب گامزن

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں بری طرح شکست کھانے کے بعد جب پاکستان نے ٹیسٹ کا آغاز کیا تو جیتنے کے امکانات تو ایک طرف، سیریز بچانا بھی ایک خواب نظر آتا تھا لیکن یونس خان کی شاندار بلے بازی نے پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف ایک تاریخی سیریز جیت…

کیا مصباح کے سینے پر ایک اور تمغہ سجے گا؟

اکتوبر 1994ء کے ابتدائی ایام اور اپنے قلعے نیشنل اسٹیڈیم میں سخت جدوجہد کرتا پاکستان! 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 258 رنز پر ہی 9 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ جب انضمام الحق اور مشتاق احمد نے باقی رہ جانے والے 56 رنز بنائے اور پاکستان کو شاندار…

آسٹریلیا اسپن جال میں پھنس گیا، پاکستان کی یادگار فتح

حالیہ سالوں میں اپنے تمام کامیاب ترین گیندبازوں سعید اجمل، محمد عرفان، عمر گل، جنید خان، عبد الرحمٰن اور وہاب ریاض کے بغیر میدان میں اترنے والے پاکستان سے آخر کس نے توقع رکھی ہوگی کہ بے ضرر سے باؤلنگ اٹیک کے ساتھ وہ 'مہان' آسٹریلیا کو زیر…