ٹیگ محفوظات

پاکستان آسٹریلیا 2014ء

دبئی ٹیسٹ، اب تاریخ پاکستان کے حق میں

ناتجربہ کار گیندبازوں نے پاکستان کو اس مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں سے وہ ہمیشہ جیتا ہے۔ دبئی ٹیسٹ جو دو دن مکمل ہونے کے بعد برابری کی سطح پر کھڑا تھا، تیسرے روز یاسر شاہ، ذوالفقار بابر اور راحت علی کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت اب ایسے مرحلے تک…

دبئی ٹیسٹ، پاکستان حوصلہ مند بھی و فکر مند بھی

متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف مسلسل جدوجہد کرنے والی بیٹنگ لائن بالآخر پہلے ہی ٹیسٹ میں چل گئی اور پاکستان نے یونس خان اور سرفراز احمد کی شاندار سنچریوں اور مصباح الحق، اظہر علی اور اسد شفیق کی عمدہ اننگز کی بدولت 454 رنز کا بڑا…

پاکستان، آسٹریلیا اور متحدہ عرب امارات: بھیانک یادیں، ڈراؤنے خواب

آج صبح جب پاکستان اور آسٹریلیا کے دستے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے اتریں گے تو کپتان مصباح الحق اور یونس خان سمیت متعدد کھلاڑیوں کے ذہنوں پر 12 سال پہلے کی بھیانک یادیں گردش کریں گی جب دونوں ٹیمیں پہلی اور آخری…

پاکستان کے لیے درجہ بندی بہتر بنانے کا موقع

پاک-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کل یعنی بدھ سے دبئی میں شروع ہو رہی ہے جس کے دو ٹیسٹ مقابلے دونوں ٹیموں کو عالمی درجہ بندی میں بہتر مقام حاصل کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔ آسٹریلیا ایک مرتبہ پھر عالمی نمبر ایک بن سکتا ہے جبکہ پاکستان دوبارہ اپنا…

پاک-آسٹریلیا ٹیسٹ: 16 رکنی پاکستانی دستے کا اعلان

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ مقابلوں کی سیریز کے لیے اپنے 16 رکنی دستے کا اعلان کردیا ہے اور واحد پریکٹس مقابلے میں نوجوان کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانے کا پورا صلہ دیا گیا ہے کیونکہ 16 رکنی دستے میں حارث سہیل، یاسر شاہ، محمد طلحہ،…

پاکستان 'اے' کی شاندار کارکردگی، آسٹریلیا کو153 رنز سے شکست دے دی

بچوں نے وہ کام کر دکھایا، جو بڑے بھی نہ کرسکے۔ چار روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان 'اے' نے آسٹریلیا کو 153 رنز کی بھاری بھرکم شکست دے کر ثابت کردیا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان کے محدود اوورز کے مرحلے میں واحد ٹی ٹوئنٹی اور…

پاک-آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ: کمزور ترین باؤلنگ کے ساتھ 19 رکنی ابتدائی دستے کا اعلان

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 19 رکنی ابتدائی دستے کا اعلان کردیا ہے، جس میں یونس خان کی شمولیت سے بیٹنگ لائن کو تو مضبوط کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن محمد عرفان، جنید خان، وہاب ریاض اور سعید اجمل کی عدم موجودگی میں باؤلنگ…

پاک-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز: قومی ٹیم کا اعلان موخر

ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ مرحلے کے تمام مقابلوں میں شکست کے بعد اب قومی سلیکشن کمیٹی کے ہاتھ پیر پھول چکے ہیں اور اپنے آزمائے گئے تقریباً تمام ہی کھلاڑیوں کے ناکامی کے بعد وہ ٹیسٹ سیریز سے پہلے پھونک پھونک کر قدم رکھ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ…

عالمی کپ میں پاکستان کے جیتنے کا کوئی امکان نہیں: شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے مئی 2011ء کے بعد پہلی بار کسی ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان کی قیادت کی اور باؤلنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود بلے باز عین وقت پر دھوکہ دے گئے اور پاکستان صرف ایک رن سے مقابلہ ہار گیا۔ اس شکست پر دل گرفتہ…

دماغ کی بتی گل، پاکستان ایک رن سے ہار گیا

دو مقابلوں میں بدترین شکست کے بعد آخری ایک روزہ میں پاکستان کو انتہائی اعصاب شکن معرکے کے بعد ایک رن سے شکست ہوگئی جس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کرلیا۔ پاکستان کو دو وکٹوں کے ساتھ آخری اوور میں صرف دو رنز کی…