ٹیگ محفوظات

پاکستان آسٹریلیا 2014ء

تیسرا ایک روزہ: مصباح قیادت سے دستبردار، شاہد آفریدی قائم مقام

سری لنکا کے بعد آسٹریلیا کے ہاتھوں بھی ایک روزہ سیریز ہارنے کے بعد پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے تیسرے و آخری ون ڈے مقابلے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ اب ابوظہبی میں ہونے والے تیسرے ایک روزہ میں ان کی جگہ قیادت شاہد خان آفریدی…

موجودہ حالت کا ذمہ دار مصباح نہیں، جاوید میانداد

پاکستان کے عظیم سابق بلے باز جاوید میانداد نے مصباح الحق پر جاری تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکستوں کا ذمہ دار پاکستان کرکٹ بورڈ کا موجودہ نظام ہے جو کھیل کے معاملات کو بہتر انداز سے چلانے کی سرے سے اہلیت ہی…

آسٹریلیا نے جیمز فاکنر ٹیسٹ دستے میں طلب کرلیا

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ مقابلوں پر مشتمل سیریز کے لیے جیمز فاکنر کو طلب کرلیا ہے۔ فاکنر آل راؤنڈر مچل مارش کی عدم موجودگی کی صورت میں دستے کا حصہ بنیں گے، جو ران کی تکلیف کی وجہ سے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ مرحلے سے باہر…

مڈل آرڈر پھر ناکام، پاکستان سیریز ہار گیا

آسٹریلیا نے دوسرے ایک روزہ مقابلے میں پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کے خلاف مسلسل چوتھی باہمی ون ڈے سیریز جیت لی۔ دورۂ سری لنکا کے بعد اب "گھریلو" میدانوں پر شکست نے پاکستان کو عالمی درجہ بندی میں ساتویں نمبر تک گرجانے کے بہت قریب…

پاکستان، اب نہیں تو کب؟

عالمی کپ سے ٹھیک ایک سال پہلے پاکستان نے رواں سال فروری میں اپنی تیاریوں کا آغاز کیا۔ ایشیا کپ کو آئندہ سال عالمی کپ کی منزل پانے کے لیے پہلا سنگ میل قرار دیا گیا لیکن پہلے ہی پڑاؤ پو سری لنکا کے ہاتھوں مایوس کن شکست نے ظاہر کردیا کہ یہ سفر…

پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ، زخمی جنید خان سیریز سے باہر

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پے در پے شکستوں کا سامنا کرنے والے پاکستان کو سیریز میں ایک اور دھچکا پہنچا ہے اور تیز گیندباز جنید خان گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوکر پوری سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ پاکستان پہلے ہی آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ…

بلے باز پھر ناکام، پہلے ایک روزہ میں بھی بدترین شکست

آل راؤنڈر اسٹیون اسمتھ کی فیصلہ کن سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ مقابلے میں پاکستان کو باآسانی 93 رنز سے شکست دے دی۔ اسمتھ کی سنچری اننگز کتنی عمدہ تھی، اس کا اندازہ لگانے کے لیے یہی بات کافی ہے کہ پورے میچ میں کوئی بلے باز 50 کے…

[باؤنسرز] نوجوانوں کا بے سمت ریوڑ

اگر ورلڈ چمپئن سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑتا یا آئی پی ایل کے تجربے سے مالا مال بھارتی ٹیم کے ہاتھوں ہار کا صدمہ برداشت کرنا پڑتا تو یہ شاید قابل قبول ہوتا مگرچار نئے کھلاڑیوں اور پہلی مرتبہ کپتانی کرنے والے آرون فنچ…

آفریدی الیون نے عید کا مزا کرکرا کردیا، واحد ٹی ٹوئنٹی میں بدترین شکست

پاکستان کے بلے باز دوسرے درجے کے آسٹریلوی باؤلنگ اٹیک کی مار بھی نہ سہہ پائے اور بری طرح ناکامی کے ساتھ کپتان شاہد آفریدی کے ساتھ ملک بھر کے کرکٹ شائقین کی عید کا مزا کرکرا کردیا۔ دبئی میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس…

کرس راجرز سعید اجمل کی پابندی پر خوش

آسٹریلیا کرکٹ تاریخ میں جتنے بڑے ریکارڈ رکھتا ہے، ان کے کھلاڑیوں کی زبانیں بھی ہمیشہ اتنی ہی لمبی رہی ہیں۔ مقابلہ انگلستان جیسے روایتی حریف کے ساتھ ہو، یا بھارت سے، حتیٰ کہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے بھی، تب بھی آسٹریلیا کے موجودہ و سابق…