ٹیگ محفوظات

پاکستان آسٹریلیا 2014ء

پاک-آسٹریلیا سیریز: دورۂ سری لنکا کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، وقار یونس

دنیا کے نمبر ایک باؤلر سعید اجمل کی عدم موجودگی پاکستان کا پہلا بڑا امتحان کل سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہورہا ہے اور کوچ وقار یونس اپنے باقی ماندہ باؤلنگ وسائل پر بھروسہ رکھتے ہیں کہ وہ اس اہم سیریز میں کارکردگی دکھائے گا۔…

پاکستان کا پہلا زخمی، محمد حفیظ سیریز سے باہر

پاک-آسٹریلیا سیریز کے آغاز سے قبل زخمی کھلاڑیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا اور اس مرتبہ نقصان پاکستان کو پہنچا ہے جس کے اہم آل راؤنڈر محمدحفیظ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ دونوں مرحلوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ محمد حفیظ گزشتہ روز شارجہ میں…

آسٹریلیا کے زخمیوں میں ایک اور اضافہ، مچل مارش ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے

ابھی تو متحدہ عرب امارات کے صحراؤں میں معرکے کا آغاز ہی نہیں ہوا کہ آسٹریلیا نے اپنے زخمی اٹھانے شروع کردیے ہیں۔ پہلے کپتان مائیکل کلارک کی ایک روزہ مرحلے سے باہر ہونے کی بری خبر سامنے آئی، پھر آل راؤنڈر شین واٹسن پورے دورے سے باہر ہوئے اور…

سعید اجمل کی کمی محسوس ہوگی، رضا حسن پر پورا اعتماد ہے: شاہد آفریدی

بحیثیت کپتان شاہد آفریدی کی صلاحیتوں کا ایک نیا امتحان صرف دو روز کے فاصلے پر کھڑا ہے اور پہلے مرحلے پر ہی انہیں اپنے اہم ترین گیندباز کی جدائی برداشت کرنا پڑے گی۔ پاک-آسٹریلیا سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی گزشتہ کئی سالوں میں پہلا مقابلہ ہوگا جو…

غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کے خلاف تاخیر پر آسٹریلیا مایوس

آسٹریلیا آف اسپن گیندبازی کے معاملے میں بنجر سرزمین ہے، لیگ اسپن کے بادشاہ شین وارن تو اس کی تاریخ کا حصہ ہیں لیکن کسی ایسے آف اسپن باؤلر نے یہاں جنم نہیں لیا کہ جس کے قصیدے دنیا نے پڑھے ہوں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی دنیا بھر کے آف اسپنرز…

بی مینڈکی کو بھی زکام ہوگیا، او کیف کی جانب سے آئی سی سی کریک ڈاؤن کی حمایت

آجکل بین الاقوامی سطح پر جتنے بھی مقابلے ہو رہے ہیں، اتنے ہی گیندبازوں کے باؤلنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دیا جا رہے ہیں، صرف پچھلے تین مہینوں میں نصف درجن سے زیادہ گیندبازوں پر شک کی نگاہیں ڈالی گئی ہیں، یہاں تک کہ ایک روزہ کرکٹ کے نمبر ایک…

پاک-آسٹریلیا سیریز، یونس خان باہر، سعید اجمل کی جگہ رضا حسن کی شمولیت

کپتان مصباح الحق کی تمام تر کوششیں ناکام ثابت ہوئیں اور یونس خان ایک روزہ ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے کیونکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے محدود اوورز کے مرحلے کے لیے اعلان کردہ دونوں دستوں میں یونس کا نام شامل نہیں ہے۔…

ون ڈے کرکٹ نہیں چھوڑوں گا، کلارک ڈٹ گئے

آسٹریلیا کی ماضی کی بلندیوں کی جانب لے جانے والے کپتان مائیکل کلارک نے ان تمام تجاویز کو رد کردیا ہے جس میں انہیں ایک روزہ کرکٹ چھوڑنے یا محدود کرنے کے مشورے دیے گئے تھے۔ سڈنی میں قائم اپنی کرکٹ اکیڈمی میں بحالی کے عمل سے گزرنے والے…

آسٹریلیا کو خدشات نے گھیر لیا، کلارک کے بعد واٹسن بھی باہر

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل سعید اجمل پر پابندی نے آسٹریلیا کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی تھی۔ متحدہ عرب امارات کی اسپنرز کے لیے مددگار وکٹوں پر سعید اجمل جیسے اسپنرز کو کھیلنا آسٹریلیا کے بلے بازوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوتا لیکن…

زخمی مائیکل کلارک کا ٹیسٹ کیریئر خطرے سے دوچار

پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی تیاریاں تو بھرپور انداز میں جاری تھیں لیکن کپتان مائیکل کلارک کے زخمی ہونے سے انہیں بہت سخت دھچکا پہنچا ہے۔ ایک روزہ مرحلے میں عدم شمولیت کی تو پہلے ہی تصدیق ہوچکی ہے لیکن اب ٹیسٹ کھیلنے کے امکانات بھی خاصے کم…