ٹیگ محفوظات

پاکستان آسٹریلیا 2022ء

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ، اب تک کے بہترین میچز

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ نے طویل طرز کی کرکٹ کو ایک نیا روپ دیا ہے۔ اب ہر مقابلہ گویا ٹیسٹ ورلڈ کپ کا میچ ہے اور اس میں ملنے والی فتح یا تو آپ کو ٹیسٹ کا عالمی چیمپیئن بنا سکتی ہے یا اس کی دوڑ سے باہر بھی کر سکتی ہے۔ اس منفرد چیمپیئن شپ کا

آسٹریلیا واحد ٹی ٹوئنٹی جیت گیا، دورۂ پاکستان کا اختتام شاندار کامیابی کے ساتھ

آسٹریلیا نے پاکستان کے دورے کا اختتام واحد ٹی ٹوئنٹی میں تین وکٹوں کی زبردست کامیابی کے ساتھ کیا ہے۔ یوں ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی آسٹریلیا کے نام رہی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں یہ مقابلہ دیکھنے کے لیے توقعات کے برعکس 'فل ہاؤس'

پاک-آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی تاریخ، کبھی خوشی کبھی غم

آسٹریلیا کا تاریخی دورۂ پاکستان آج واحد ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ مکمل ہو جائے گا۔ ایک ایسا فارمیٹ جو اب مقبولیت کا معیار بن چکا ہے اور عین ممکن ہے کہ ہمیں چند سالوں بعد اولمپکس میں بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ دیکھنے کو ملے۔ بہرحال، پاکستان ٹی ٹوئنٹی

آسٹریلیا کے خلاف کامیابی، دو دہائیوں کا داغ دھل گیا

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں خسارے میں جانے کے باوجود ‏2-1 سے کامیابی حاصل کی، گویا ایک نئی تاریخ رقم کر ڈالی۔ دوسرے ون ڈے میں ریکارڈ ہدف کا تعاقب اور آخری و فیصلہ کُن مقابلے میں جامع کامیابی نے 20 سال کے داغ دھو دیے ہیں

پاکستان نے تاریخ کا دھارا پلٹ دیا، یادگار سیریز کامیابی

پاکستان نے تاریخ کا دھارا پلٹتے ہوئے آسٹریلیا کو آخری ون ڈے ہرا کر سیریز ‏2-1 سے جیت لی ہے۔ یعنی وہ پاکستان کہ جس نے پچھلے 20 سال میں کبھی آسٹریلیا کو لگاتار دو مقابلوں میں شکست نہیں دی تھی، وہ پاکستان کہ جو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل 10

سیریز کا فیصلہ کن ون ڈے اور پاکستان کی تاریخ

اگر آپ دو دہائیوں سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کھیلتے ہوئے دیکھ رہے ہیں تو یہ بات ضرور جانتے ہوں گے کہ جب بھی پاکستان کوئی ون ڈے سیریز برابر کر دیتا ہے اور معاملہ آخری مقابلے تک پہنچ جاتا ہے تو اس کے نصیب میں شکست ہی آتی ہے۔ الّا ماشآ اللہ!

بابر اور امام کی سنچریاں، پاکستان کی یادگار کامیابی

یہ خواب تھا یا حقیقت؟ پاکستان نے آج انہونی کر دی۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 349 رنز کا ہدف حاصل کر کے کمال کر دیا۔ اس یادگار کامیابی میں بنیادی کردار امام الحق اور بابر اعظم کی شاندار سنچریوں نے ادا کیا، جس کے بعد اختتامی مرحلے پر

[ریکارڈز] ہدف کے کامیاب تعاقب میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز

پاکستان کرکٹ کو ناقابلِ یقین کہتے ہیں نا؟ جسے یقین نہیں وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے کی جھلکیاں دیکھ لے، جس میں پاکستان نے 349 رنز کے ہدف کا بھی کامیابی سے تعاقب کر لیا۔ https://www.youtube.com/watch?v=c9vgEApiDFM یہی ٹیم تھی کہ

[ریکارڈز] سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والے پاکستانی کپتان

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی بنائی گئی سنچری مدتوں یاد رہے گی۔ ان کی 83 گیندوں پر 114 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان نے 349 رنز کے ناقابلِ یقین ہدف کو عبور کیا اور یوں سیریز ‏1-1 سے برابر کرنے میں

[ریکارڈز] بابر اعظم تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے والے پاکستانی

آسٹریلیا کے خلاف تاریخی ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں نتیجہ تو پاکستان کے حق میں نہیں آیا لیکن کپتان بابر اعظم نے اس میچ کے دوران ایک اہم سنگِ میل ضرور عبور کرلیا۔ بابر اعظم 12 ویں اوور کی دوسری گیند پر چوکے کے ذریعے جیسے ہی 18 رنز پر