ٹیگ محفوظات

پاکستان انگلستان 2015ء

پاک-انگلستان کرکٹ سیریز میں شراب کے اشتہارات

پاکستان اور انگلستان کے مابین کرکٹ سیریز میزبان کے لیے مایوس کن نتائج کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔ ٹیسٹ میں پاکستان نے جہاں شاندار فتوحات حاصل کیں، وہی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی مراحل میں بری طرح شکست کھائی۔ ایک روزہ میں انگلستان نے تین-ایک اور ٹی…

جیتی ہوئی بازی پلٹ گئی، پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں بھی ہزیمت کا شکار

پاکستان کی کرکٹ میں "ادھر ڈوبے، ادھر نکلے" رحجان کتنا پایا جاتا ہے، شارجہ کے میدان میں موجود ہزاروں تماشائیوں نے آنکھوں کے سامنے جبکہ کروڑوں کرکٹ شائقین نے کیمرے کی آنکھ سے دیکھا۔ جب آخری پانچ گیندوں پر جیتنے کے لیے 9 رنز کی ضرورت تھی تو…

آل راؤنڈ آفریدی بھی کافی ثابت نہ ہوئے، ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی انگلستان جیت گیا

ایک عرصے کے بعد شاہد آفریدی کو مکمل آل راؤنڈ کارکردگی پیش کرتے ہوئے دیکھا، لیکن پاکستان محدود اوورز کی کرکٹ میں فتح کو نہ منا سکا۔ پورا دم لگا دیا لیکن صرف تین رنز سے ہار گئے۔ انتہائی سنسنی خیز و اعصاب شکن معرکے کا دبئی میں تعطیل کے دن…

پاکستان بدترین انگلستان بہترین، پہلا ٹی ٹوئنٹی مہمان کے نام

انگلستان نے صرف 19 رنز پر تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے باوجود بدحواس نہیں ہوا لیکن پاکستان 20 رنز پر دو آؤٹ ہونے کے بعد اس بری طرح بوکھلایا کہ 100 رنز تک پہنچتے پہنچتے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے اور پہلا ٹی ٹوئنٹی ہاتھ سے نکل گیا۔ 161 رنز کے ہدف…

عرب امارات میں پاکستان کو ایک اور شکست

کپتان کوئی بھی ہو، ٹیم میں چاہے کوئی سپر اسٹار کھلاڑی ہی کیوں نہ شامل ہو، مگر ایک روزہ سیریز ہو اور متحدہ عرب امارات ہو، گزشتہ 6 سالوں میں پاکستان کے لیے نتیجہ زیادہ تر ایک ہی رہا ہے، شکست۔ اس عرصے میں پاکستان نے عرب امارات میں 10 ایک روزہ…

عرب امارات اور ایک روزہ، پاکستان کے لیے ایک ڈراؤنا خواب

متحدہ عرب امارات، دیارِ غیر میں پاکستان کرکٹ کا گھر جو گزشتہ کئی سالوں نے یہ اہم فریضہ انجام دے رہا ہے۔ اب تو پاکستان کرکٹ کی کئی یادیں دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کے میدانوں سے وابستہ ہو گئی ہیں لیکن بدقسمتی سے یہ سب فتوحات ٹیسٹ طرز میں ہیں۔…

”ذمہ داری قبول کروں گا“، کیا اظہر علی نے شکست تسلیم کرلی؟

کیا پاکستان کے کپتان اظہر علی نے آخری اور فیصلہ کن مقابلے سے قبل ہی شکست تسلیم کرلی ہے؟ کیا انہوں نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا ہے کہ انگلستان کے خلاف ہارنے کی صورت میں انہیں قیادت سے محروم کردیا جائے گا؟ اُن کے تازہ ترین بیانات تو یہی ظاہر کررہے…

فکسنگ کا الزام، رمیز راجا کی مائیکل وان پر کڑی تنقید

انگلستان کی نفسیاتی عجیب ہے، جب وہ ہارتے ہیں تو دوسروں کی صلاحیتوں میں کیڑے نکالتے ہیں اور جب جیتنے لگتے ہیں، تب شاید انہیں خود بھی یقین نہیں آتا۔ ماضی میں پاکستان کے گیندبازوں پر بال ٹمپرنگ کے الزامات لگائے کیونکہ ان کے بلے باز گیندوں کو…

انگلستان کا کرارا جواب، دوسرا ایک روزہ جیت کر سیریز برابر کردی

شاید پاکستان کو خالی میدانوں میں اور سکون کے ساتھ کھیلنے کی عادت ہو گئی ہے۔ جہاں چار تماشائی زیادہ آ گئے، وہاں کھلاڑیوں کے ہاتھ پیر پھولنا شروع ہوگئے اور یہی ہوا پاک-انگلستان دوسرے ایک روزہ میں کہ جہاں پاکستان کھیل کے کسی شعبے میں نمایاں…

عمر اکمل پراسرار انداز میں ٹی ٹوئنٹی دستے سے باہر

پاکستان انگلستان کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنے دستے کا اعلان کردیا ہے جس میں حیران کن طور پر عمر اکمل شامل نہیں ہیں۔ پاکستان نے جب ستمبر میں اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی کھیلا تھا تو عمر اکمل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے لیکن اب…