ٹیگ محفوظات

پاکستان بھارت 2015ء

پاک-بھارت سیریز کے لیے ”امید کی نئی کرن؟“

پاک-بھارت سیریز کی اب کوئی ضرورت باقی بھی ہے؟ "بگ تھری" میں پاکستان کی حمایت حاصل ہونے کے بعد بھارت نے جس طرح آنکھیں پھیری ہیں، وعدے کے مطابق سیریز کھیلنے پر رضامندی کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیا ہے اور سیریز کے خاتمے کی ہر ممکنہ کوشش کی ہے،…

پاک-بھارت سیریز کا امکان اب بھی موجود ہے: راجیو شکلا

جب پاک-بھارت آئندہ سیریز کے امکانات صفر تر آ گئے ہیں تو بھارتی کرکٹ بورڈ کے سینئر عہدیدار راجیو شکلا کہتے ہیں کہ اب بھی باہمی سیریز کا معاملہ پٹری سے نہیں اترا ہے اور امکانات اب بھی باقی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے زور دیا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھارت…

پاکستان اپنے پیر پر کلہاڑی نہ مارے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کے ناکام دورۂ بھارت نے دونوں پڑوسی ملکوں کی کرکٹ کی بحالی کے رہے سہے امکانات بھی ختم کردیے ہیں۔ یہ تعلقات تو ویسے ہی 8 سالوں سے منقطع تھے لیکن امید کی آخری کرن کو جس بے دردی سے کچلا گیا ہے، اس نے…

باہمی سیریز: بھارت نے حتمی جواب کے لیے پاکستان کو مدعو کرلیا

پیچیدہ ترین حالات کے طویل مراحل، 'کبھی ہاں، کبھی ناں'، جھوٹے وعدے اور قرار، نہیں یہ کسی فلم کی کہانی نہیں بلکہ پاکستان اور بھارت کی آئندہ سیریز کی داستان ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ شاشنک منوہر نے سیریز پر…

آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان کو بھارت کیخلاف کھیلنے سے انکار کردینا چاہیے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی نے پاکستان کو مشورہ دیا ہے کہ جب تک بھارت پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے راضی نہیں ہوجاتا تب تک پاکستان کو چاہیے کہ آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ کے راونڈ میچوں میں بھارت کے خلاف…

بھارت کے بجائے سپر لیگ پر توجہ دی جائے: رمیز راجا

اکستان کے سابق کپتان اور دورِ حاضر کے مشہور تبصرہ گو رمیز راجا نے کہا ہے کہ اس سال دسمبر میں پاک-بھارت سیریز ممکن نہیں ہے ، اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی لیگ کے بروقت انعقاد پر توجہ دینی چاہیے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پانے…

بھارت نہ کھیلا تو پاکستان کرکٹ مر نہیں جائے گی، شہریار خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت سے کھیلے بغیر بھی پاکستان کرکٹ زندہ رہی ہے اور آئندہ بھی رہے گی لیکن ساتھ ہی اس امید کا اظہارکیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشت کا پابند…

پاک-بھارت سیریز کے تابوت میں آخری کیل، آئی سی سی نے بھی ہاتھ اٹھا لیے

پاکستان اور بھارت کے مابین رواں سال طے شدہ سیریز اگر وقت کے مطابق ہوجائے تو شاید گزشتہ 10 سالوں میں دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے ہوں گے، لیکن نہ ہی بھارت کو اس سے دلچسپی ہے اور نہ ہی بین الاقوامی کرکٹ کونسل کچھ کرتی دکھائی دے رہی۔ جب…

پاک-بھارت سیریز بن کھلے مرجھاتی ہوئی

پاکستان اور بھارت کے کرکٹ تعلقات گزشتہ 8 سالوں سے تقریباً منجمد ہیں۔ 2012ء کے اواخر میں کچھ برف ضرور پگھلی تھی لیکن معاملہ پھر بھی "چٹ بھی میری، پٹ بھی میری" کے مصداق بھارت کے حق میں ہی رہا۔ اب جبکہ رواں سال دسمبر سے ایک مکمل پاک-بھارت…

بڑی خوش خبری! پاکستان بھارت مکمل سیریز کھیلنے کے لیے رضامند

”تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آ گیا،“ پاکستان اور بھارت 8 سال کے طویل عرصے کے بعد ایک مکمل باہمی سیریز کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں جو رواں سال دسمبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ لیکن، ٹھیریے، پہلے یہ جان لیں کہ اس کے لیے بھارت کو…