ٹیگ محفوظات

پاکستان نیوزی لینڈ 2014ء

احمد شہزاد اور وہاب ریاض کی صحت یابی، آئندہ سیریز میں واپسی کا امکان

اہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے باوجود فتوحات حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے لیے اب مزید خوشخبریاں موجود ہیں کیونکہ اس کے کئی کھلاڑی اب مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے تیار ہیں۔…

وکٹیں گرنے سے سارا منصوبہ تلپٹ ہوگیا، مصباح الحق

پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ 150 رنز تک محفوظ انداز میں پہنچنے کے بعد سرفراز احمد کو اوپر بھیج کر جلد از جلد ہدف تک پہنچنے کا منصوبہ تھا لیکن یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرنے سے سارا منصوبہ تلپٹ ہوگیا اور ہمیں پہلے میچ بچانا پڑا۔…

دبئی ٹیسٹ دلچسپ مقابلے کے بعد ڈرا، سیریز میں پاکستان کی ناقابل شکست برتری

نیوزی لینڈ ٹاس جیتنے، پہلی اننگز میں 403 رنز جوڑنے اور پہلی اننگز میں 287 رنز پر پاکستان کے 8 کھلاڑی آؤٹ کرنے کے باوجود مقابلہ نہ جیت سکا۔ یوں پاکستان کی سیریز میں ایک-صفر کی برتری اب ناقابل شکست ہوگئی ہے اور نیوزی لینڈ کے لیے آخری ٹیسٹ…

اگر پاکستان میچ جیت گیا تو یہ یادگار ترین سنچری ہوگی: سرفراز احمد

سرفراز احمد کی سنچری اور اسپن گیندبازوں ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کی شاندار باؤلنگ پاک-نیوزی لینڈ دبئی ٹیسٹ کو ایک بہت دلچسپ مرحلے میں داخل کردیا ہے۔ اس مقام تک پہنچانے میں سب سے اہم کردار سرفراز کی سنچری کا تھا جنہوں نے چوتھے دن 112 رنز…

سرفراز احمد ، میچ کی کایا پلٹ دینے والا کھلاڑی

مایوس کن دورۂ سری لنکا کے اختتام پر جب پاکستان کا شکست خوردہ دستہ متحدہ عرب امارات پہنچا تو آتے ہی آسٹریلیا کی گرفت میں جکڑا گیا۔ واحد ٹی ٹوئنٹی کے بعد تینوں ون ڈے میچز میں بھی پاکستان کو ہار سہنا پڑی تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ اب پاکستان…

[ریکارڈز] یونس خان سال میں ایک ہزار رنز

سال 2014ء کے اوائل میں دبئی میں یونس خان کے 77 رنز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی تھی لیکن اس کے ذریعے یونس نے ایک ایسے سنگ میل کی جانب پہلا اہم قدم ضرور بڑھایا جو بالآخر آج دبئی ہی کے مقام پر حاصل کیا گیا، یعنی ایک سال میں ایک ہزار ٹیسٹ…

پہلی اننگز میں 400 رنز، نیوزی لینڈ کے لیے نیک شگون

مسلسل تین فتوحات حاصل کرنے کے بعد دبئی میں پاکستان بلند حوصلوں کے ساتھ میدان میں اترا لیکن صرف دو دن میں ہی پچھلے قدموں پر آ چکا ہے۔ ٹام لیتھم کی ایک اور شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں ایسا ہندسہ عبور کرلیا ہے، جس کے بعد…

نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ ٹیسٹ، پاکستانی دستے میں کوئی تبدیلی نہیں

فتوحات کی راہ پر گامزن دستے میں تبدیلی کا کوئی جواز بھی نہیں بنتا اس لیے پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ دو ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ یہاں تک کہ زخمی احمد شہزاد کے متبادل تک کو طلب نہیں…

انفرادی درجہ بندی، پاکستانی کھلاڑی بلندیوں کی جانب گامزن

سال بھر کی مایوس کن کارکردگی کے بعد جب پاکستان کے اوسان خطا ہوچکے تھے، لیکن متحدہ عرب امارات میں تین یادگار فتوحات کے بعد اب ٹیم نہ صرف سنبھل چکی ہے بلکہ عالمی درجہ بندی میں بھی ایک شایان شان مقام پر کھڑی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف کلین سویپ کے…

مصباح الحق پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان بن گئے

مصباح الحق نے چند روز پہلے آسٹریلیا کے خلاف ایک سنگ میل عبور کرتے ہوئے عمران خان کو پیچھے چھوڑا تھا، جب وہ کپتان کی حیثیت سے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بنے تھے، لیکن اب نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں شاندار…